محنت اور روزگار کی وزارت
وزارت محنت و روزگار کا رواں برس کا سالانہ جائزہ
ای-شرم کا آغاز ’’ایک ہی جگہ حل‘‘ کے طور پر، جو غیر منظم مزدوروں کے لئے 12 فلاحی اسکیموں تک رسائی فراہم کرتا ہے؛ ای-شرم پر 30 کروڑ سے زائد اندراجات
وزیر اعظم نے 3921 کروڑ روپے کی مالیت کے 28 اہم منصوبوں کا افتتاح کیا، سنگ بنیاد رکھا اور انہیں ای ایس آئی سی (ملازمین کی ریاستی انشورنس کارپوریشن) کے تحت وقف کیا
ای ایس آئی سی نے 10 نئے ای ایس آئی سی میڈیکل کالجوں کے قیام کی اصولی منظوری دی
این سی ایس پورٹل نے آغاز سے اب تک 3.89 کروڑ خالی اسامیوں کا بندوبست کیا؛ یہ پورٹل 30 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے روزگار پورٹلوں اور کئی نجی روزگار پورٹلوں کے ساتھ مربوط ہے
مزدوروں کے لئے مرکزی ڈیٹا مینجمنٹ سسٹم کے طور پر عمارتی اور تعمیراتی کارکنوں کا مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (ایم آئی ایس) پورٹل شروع کیا گیا
ای پی ایف او نے واپسی کے عمل کو آسان بنانے کے لئے بڑی تبدیلیاں متعارف کرائیں، جن میں سی پی پی ایس اور خودکار کلیم سیٹلمنٹ کی حد میں اضافہ شامل ہے
ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ 6 علاقائی میٹنگیں کی گئیں تاکہ لیبر ضوابط کے دائرے میں ضابطوں کی تشکیل کو آسان بنایا جا سکے
وزارت گِگ اور پلیٹ فارم کارکنوں کے لئے سوشل سکیورٹی کوریج کے فریم ورک کی ترقی کی طرف کام کر رہی ہے
آئی ایل او کی عالمی سماجی تحفظاتی رپورٹ 2024-26 میں بھارت کی سوشل پروٹیکشن کوریج میں دوگنے اضافہ کو کامیابی کے طور پر اجاگر کیا گیا
مرکزی بجٹ 2024-25 میں ای ایل آئی اسکیم کا اعلان کیا گیا، جو روزگار کی تخلیق کو حوصلہ افزائی دینے، رسمی شعبے کو فروغ دینے اور ملازمت کی صلاحیت بڑھانے کے لئے ہے
Posted On:
28 DEC 2024 3:06PM by PIB Delhi
ای-شرم
- اس سال ای-شرم پر اندراجات 30 کروڑ سے تجاوز کر گئیں، جو غیر منظم مزدوروں میں اس کے تیز رفتار اور وسیع پیمانے پر اپنانے کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ کامیابی سماجی اثرات اور حکومت کی غیر منظم مزدوروں کی حمایت کرنے کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔
- وزارت محنت و روزگار نے 21 اکتوبر 2024 کو ای-شرم کو ’’ایک ہی جگہ حل‘‘ کے طور پر شروع کیا، تاکہ غیر منظم مزدور مختلف سماجی اسکیموں تک رسائی حاصل کر سکیں۔ ای-شرم پر رجسٹریشن کر کے وہ سوشل سکیورٹی اسکیموں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور اب تک حاصل کردہ فوائد کو دیکھ سکتے ہیں۔
- اب تک، بارہ (12) سوشل سکیورٹی/فلاحی سکیموں کو ای-شرم کے ساتھ مربوط/منسلک کیا گیا ہے جن میں شامل ہیں:
- ایک قوم ایک راشن کارڈ (او این او آر سی)
- اندرا گاندھی نیشنل ڈس ایبلٹی پنشن اسکیم (آئی جی این ڈی پی ایس)
- اندرا گاندھی نیشنل بیوہ پنشن اسکیم (آئی جی این ڈبلیو پی ایس)
- نیشنل فیملی بینیفٹ اسکیم (این ایف بی ایس)
- مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار ضمانتی ایکٹ (ایم جی این آر ای جی اے)
- پردھان منتری آواس یوجنا – گرامین (پی ایم اے وائی- جی)
- پردھان منتری اسٹریٹ وینڈرز آتم نربھر ندھی (پی ایم- سواندھی)
- پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا (پی ایم ایس بی وائی)
- پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا (پی ایم جے جے بی وائی)
- آیوشمان بھارت – پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی- پی ایم جے اے وائی)
- پردھان منتری آواس یوجنا – شہری (پی ایم اے وائی- یو)
- پردھان منتری مچھلی سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی)
یہ ایک جاری عمل ہے، جس میں دیگر اسکیموں کو بھی مرحلہ وار ای-شرم کے ساتھ مربوط کیا جائے گا۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے ایجنسیوں کو ای-شرم کے ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے مزدوروں کی اہلیت کی تصدیق، اسکیم کی تکمیل کو یقینی بنانے اور ریاستی و ضلعی سطح پر ممکنہ مستفید افراد کو ہدف بنانے کی سہولت بھی حاصل ہے۔
- ای-شرم کے ڈیٹا کو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ شیئر کرنے کے لئے ڈیٹا شیئرنگ کی رہنمائی کے اصول مرتب کر کے شیئر کر دیے گئے ہیں۔ اس کے مطابق، ای-شرم تمام ریاستوں/یونین ٹیریٹوریز کو ای-شرم کے رجسٹرڈ افراد کی تفصیلات فراہم کر رہا ہے تاکہ فلاحی اسکیموں کی ہدفی ترسیل اور کارکنوں تک ان کی مکمل رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔
- ای-شرم پر پلیٹ فارم ورکروں کا ایک ماڈیول تیار کیا گیا ہے تاکہ ای-شرم پر رجسٹرڈ پلیٹ فارم ورکروں کی تصدیق کو آسان بنایا جا سکے جو ایگریگیٹرز کے ذریعے رجسٹرڈ ہیں۔ ایک مشاورتی نوٹس بھی تمام پلیٹ فارم ایگریگیٹرز کو جاری کیا گیا ہے جس میں انہیں ای-شرم پورٹل پر رجسٹریشن کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے اور ان کے ساتھ کام کرنے والے پلیٹ فارم ورکرز کو بھی رجسٹر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
قومی کیریئر سروس (این سی ایس)
- این سی ایس اب کیریئر سے متعلق تمام خدمات کے لئے ’’ایک ہی جگہ پلیٹ فارم‘‘ بن چکا ہے، جس میں نجی اور سرکاری شعبوں سے جابز، آن لائن اور آف لائن روزگار میلوں کی معلومات، ہنر/تربیتی پروگرام وغیرہ شامل ہیں۔
- یکم جنوری 2024 سے 15 دسمبر 2024 تک، این سی ایس پورٹل پر 1,89,33,219 جابز کی خالی اسامیوں کا انتظام کیا گیا، جس سے اب تک کی کل جابز کی خالی اسامیوں کی تعداد 3.89 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ اس سال ایک دن میں فعال جاب کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی، اور این سی ایس پورٹل پر کسی بھی وقت اوسطاً 15 لاکھ جاب کے مواقع دستیاب رہے۔
- وزارت خارجہ (ایم ای اے) کے رجسٹرڈ ایجنٹس نے این سی ایس پورٹل پر کل 11,451 بیرون ملک کی خالی اسامیوں کا اشتہار دیا۔
- این سی ایس پورٹل پر 8,263 روزگار میلوں کا انعقاد کیا گیا، جن میں 43,874 مالکان نے شرکت کی اور 2,69,616 امیدواروں کو اس سال ملازمت کے لئے عارضی طور پر منتخب کیا گیا۔ متعلقین کے اندراجات کے حوالے سے، این سی ایس پورٹل پر 17,23,741 نئے ملازمت دہندگان اور 1,38,45,887 نئے ملازمت کے متلاشیوں نے رجسٹریشن کرائی۔
- این سی ایس پورٹل نے اپنے انضمام اور تعاون کی کوششوں کو نمایاں طور پر بڑھایا ہے۔ اب یہ 30 ریاستوں/یونین ٹیریٹوریز کے روزگار پورٹلز اور کئی نجی جاب پورٹلز کے ساتھ مربوط ہے، جس سے اس کے ڈیٹا بیس میں اضافہ ہوا ہے اور جاب کے مواقع تک رسائی وسیع ہوئی ہے۔
- این سی ایس کو ’’مائی بھارت‘‘ پلیٹ فارم کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے تاکہ نوجوانوں، اداروں، اور تنظیموں کے لئے ایک یوزر فرینڈلی تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ مائی بھارت کے ذریعے، این سی ایس ایونٹس کی تخلیق کر سکتا ہے، اور رجسٹرڈ رضاکار ان میں شرکت کر سکتے ہیں۔ ماڈل کیریئر سینٹرز (ایم سی سیز) بھی جڑے ہوئے ہیں، جس سے نوجوان پیشہ ور افراد کو روزگار میلوں اور رابطہ کاری پروگراموں کے لئے رضاکاروں کے ساتھ مشغول ہونے کا موقع ملتا ہے۔
- مختلف ریاستوں میں قائم کئے گئے قومی کیریئر سروس سینٹرز برائے معذور افراد نے 15,781 افراد کی بازآبادکاری میں مدد فراہم کی۔
- ریاستوں میں مختلف قومی کیریئر سروس مراکز برائے ایس سی/ایس ٹی نے 2,41,091 امیدواروں کو کیریئر کونسلنگ، رہنمائی کی خدمات، پلیسمنٹ سروسز، خصوصی کوچنگ، اور کمپیوٹر ٹریننگ فراہم کی۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل لیبر ویلفیئر (ڈی جی ایل ڈبلیو)
- عمارات اور تعمیراتی مزدوروں کے مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (ایم آئی ایس) پورٹل کو 21 اگست 2024 کو مرکزی ڈیٹا مینجمنٹ سسٹم کے طور پر شروع کیا گیا تاکہ ریاستوں کے بورڈ آف کنسٹرکشن ورکرس (بی او سی ڈبلیو) ویلفیئر بورڈز سے حاصل شدہ ڈیٹا کو مرتب اور تجزیہ کیا جا سکے۔
- ریاستوں/یونین ٹیریٹوریز سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ بی او سی مزدوروں کا ڈیٹا ای-شرم کے ساتھ مشترک کریں اور دوطرفہ اے پی آئی انضمام کے عمل کو اپنائیں۔ اس قدم کے طور پر، 10 ریاستوں یعنی آندھرا پردیش، آسام، بہار، گجرات، ہریانہ، جھارکھنڈ، راجستھان، تمل نادو، اتر پردیش اور اتراکھنڈ نے انضمام کا عمل مکمل کر لیا ہے۔
- ریاستی ویلفیئر بورڈز کو پی ایم جے جے بی وائی اور پی ایم ایس بی وائی کے تحت بی او سی مزدوروں کو کوریج فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ مجموعی طور پر 12 ریاستوں نے آیوشمان بھارت - پی ایم جے اے وائی کی توسیع کے لئے ریاستی ہیلتھ ایجنسی کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی اطلاع دی ہے۔
مزدور کوڈز کا نفاذ
- وزارت محنت و روزگار ریاستوں کے تحت چار مزدور کوڈز کے اصولوں کی ہم آہنگی کے لئے مسلسل کام کر رہی ہے۔
- اس سال، اگست سے اکتوبر 2024 کے دوران 6 علاقائی ملاقاتیں منعقد کی گئیں تاکہ ریاستوں/یونین ٹیریٹوریز کی حکومتوں کو مزدور کوڈز کے دائرے میں اصولوں کی تشکیل میں سہولت فراہم کی جا سکے۔
- اس دوران، ناگالینڈ نے سوشل سکیورٹی کوڈ اور پیشہ ورانہ تحفظ، صحت اور کام کرنے کی شرائط کے کوڈ کے تحت مسودہ قواعد شائع کیے۔
- اسکیم نے پیشہ ورانہ تحفظ، صحت اور کام کرنے کی شرائط کے کوڈ کے تحت مسودہ قواعد پیش شائع کیے۔
- انڈمان اور نیکوبار جزائر نے صنعتی تعلقات کے کوڈ کے تحت مسودہ قواعد پیش اور شائع کیے۔
- تمام 36 ریاستوں/یونین ٹیریٹوریز سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ 31 مارچ 2025 تک اصولوں کی ہم آہنگی اور مسودہ قواعد کی اشاعت مکمل کر لیں گے۔
- وزارت محنت و روزگار نے لیبر قوانین میں چار اصلاحات کی نشاندہی کی ہے جن پر عمل درآمد کیا جائے گا، یعنی واحد رجسٹریشن، واحد واپسی، فرم پر مبنی مشترکہ لائسنس جس کی پانچ سال کی مدت ہوگی۔ مزید برآں، وزارت انسپکٹر کے کردار کو تبدیل کر کے انسپکٹر-کم-فسیلٹیشن کی طرف بھی پیش قدمی کر رہی ہے۔ یہ اقدامات ای او ڈی بی (ایز آف ڈوئنگ بزنس) کے لئے ایک محرک کا کام کریں گے، کیونکہ یہ تعمیل کے بوجھ کو کم کریں گے۔
بین الاقوامی محنت کے امور
- انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کی عالمی سماجی تحفظاتی رپورٹ 2024-26 میں دکھایا گیا ہے کہ بھارت نے اپنے سوشل پروٹیکشن کوریج کا تخمینہ دوگنا کر دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کا ہدف شدہ عوامی تقسیم کاری نظام دنیا کے سب سے بڑے قانونی طور پر پابند سماجی امداد کی اسکیموں میں سے ایک ہے، جو تقریباً 800 ملین افراد کو کھانے کی سکیورٹی فراہم کرتا ہے۔
- بھارت اور جرمنی نے روزگار اور محنت کے شعبے میں ایک مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے ہیں تاکہ دونوں وزارتوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون اور تبادلے کو بڑھایا جا سکے۔
- جی 20 کی سربراہی میں، بھارت آئی ایل او اور او ای سی ڈی کے ساتھ عالمی ہنر کی کمی کے بارے میں نقشہ سازی پر فعال طور پر تعاون کر رہا ہے، جس میں ہنر اور قابلیت کی بنیاد پر بین الاقوامی حوالہ جاتی درجہ بندی کے پیش نظر ایک فیزیبلٹی اسٹڈی بھی شامل ہے۔ یہ اقدام بین الاقوامی نقل و حرکت کو فروغ دے گا۔
- چھ دسمبر 2024 کو وزارت محنت و روزگار نے اقوام متحدہ بھارت، بین الاقوامی محنت تنظیم (آئی ایل او) اور یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے تعاون سے ’’بین الاقوامی تنظیموں میں نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع‘‘ پر ایک ویبنار منعقد کیا۔ اس ایونٹ میں دہلی/این سی آر کے 42 اعلیٰ اداروں کے 1100 سے زائد طلباء نے شرکت کی، جو قانون، کاروبار، مینجمنٹ اور متعلقہ شعبوں میں مہارت رکھتے ہیں۔
- وزارت محنت و روزگار اور ای ایس آئی سی بین الاقوامی سوشل سکیورٹی ایسوسی ایشن (آئی ایس ایس اے) کے ساتھ مل کر ’’غیر منظم شعبوں میں مزدوروں کے لئے منظم بنانے اور سوشل سکیورٹی کوریج: چیلنجز اور جدتیں‘‘ کے موضوع پر 20-21 جنوری 2025 کو ایک تکنیکی سیمینار کا انعقاد کر رہے ہیں۔ یہ سیمینار غیر منظم مزدوروں کو سماجی تحفظ فراہم کرنے کے شعبے میں بہتر حکمت عملیوں کی ترقی اور صلاحیتوں کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔ اس سیمینار میں ایشیا پیسیفک خطے کے 32 ممالک سے 40 سے زائد سوشل سکیورٹی تنظیمیں شرکت کریں گی۔ اس ایونٹ میں مختلف کثیر جہتی تنظیموں جیسے آئی ایل او، ورلڈ بینک، اے ڈی بی، اقوام متحدہ بھارت وغیرہ کے علاوہ صنعت کے ماہرین اور ریاستی حکومتوں کے نمائندگان کی شرکت بھی متوقع ہے۔
- وزارت محنت و روزگار عالمی سماجی انصاف کے لئے عالمی اتحاد کے تحت ’’مساواتی اور پائیدار معاشروں کے لئے ذمہ دار کاروبار‘‘ کے موضوع پر فروری 2025 کے مہینے میں ایک علاقائی ایونٹ کا انعقاد کر رہی ہے۔ بھارت گلوبل سوشل جسٹس کے لئے کوآرڈنیٹنگ گروپ کا رکن ہے، جو آئی ایل او کی قیادت میں ایک اقدام ہے جس کا مقصد عالمی اداکاروں کے درمیان پالیسی کی ہم آہنگی کو فروغ دینا اور سماجی انصاف کے فروغ کے لئے ایک مربوط حکمت عملی تیار کرنا ہے۔
- وزارت نے وزارت خارجہ کے ساتھ مل کر یوروپی یونین اور اس کے نئے ہدفی ممالک میں ہنر مندوں کی نقل و حرکت کو فروغ دینے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ اس سمت میں، یوروپی یونین، برطانیہ اور اٹلی کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی کے تحت بات چیت ہوئی۔ ان مباحثوں میں ویزا کی ضروریات، طریقہ کار اور ٹائم لائنز کو ہموار کرنے اور آسان بنانے، روزگار کے پورٹلز سے منسلک ہونے کے ذریعے ملازمت کی خالی اسامیوں کا اشتراک، اہلیت کی باہمی شناخت، روانگی سے قبل تربیت اور واقفیت کو مضبوط بنانے، زندگی بھر سیکھنے اور ہنرمندی، اور فائدہ مند واپسی اور دوبارہ انضمام پر توجہ مرکوز کی گئی۔
- وزارت نے اہم بین الاقوامی فورمز جیسے کہ بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن، برکس اور جی 20 میں نمائندگی کی۔ لیبر اور روزگار کے اہم مسائل پر مداخلتیں کی گئیں جن میں آئی ایل او کی گورننس کی جمہوریت، فعال مشاہرے، تجدید سماجی معاہدہ، باوقار کام اور دیکھ بھال کی معیشت، کام اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا مستقبل، کِگ اور پلیٹ فارم ورکرز کے لیے معیاری ترتیب، گرین ٹرانزیشن، ہنر مندی اور زندگی، طویل مدتی سیکھ جیسے مد شامل ہیں۔
ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او)
- ای پی ایف او کے سنٹرل بورڈ آف ٹرسٹیز نے سنٹرلائزڈ پنشن پیمنٹ سسٹم (سی پی پی ایس) کی تجویز کو منظوری دی ہے جس سے ای پی ایس پنشنرز کو جنوری 2025 سے ہندوستان میں کسی بھی بینک، کسی بھی برانچ سے پنشن حاصل کرنے کے قابل بنایا جائے گا۔ 77 لاکھ پنشنروں کے سی پی پی ایس کے دو پائلٹس پروجیکٹ کامیابی سے مکمل ہو چکے ہیں۔
- سی بی ٹی نے ای پی ایف اسکیم، 1952 کے پیراگراف 60(2)(b) میں ایک اہم ترمیم کی منظوری دی ہے جس سے تصفیہ کی تاریخ تک سود کی ادائیگی کی اجازت دی گئی ہے، جیسا کہ پچھلے مہینے کے آخر تک سود کی ادائیگی کے موجودہ انتظام کے مقابلے میں۔
- سی بی ٹی نے ای پی ایف او ایمنسٹی اسکیم 2024 کی سفارش کی جسے آجروں کی حوصلہ افزائی کے لیے بنایا گیا ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر ماضی کی عدم تعمیل یا کم تعمیل کو جرمانے یا قانونی اثرات کا سامنا کیے بغیر اسے ظاہر کرنے اور اس کی اصلاح کریں۔
- ای پی ایف کے عطیات کی مرکزی وصولی کے لیے بینکوں کی فہرست سازی کے معیار کو آسان بنا دیا گیا ہے۔ اب اس میں آر بی آئی کے ساتھ درج تمام ایجنسی بینک شامل ہوں گے۔ مزید برآں، سی بی ٹی نے دوسرے شیڈولڈ کمرشل بینکوں کی فہرست کو منظوری دی جو آر بی آئی ایجنسی کے بینک نہیں ہیں، لیکن ان کے پاس کل ای پی ایف او کلیکشن کا کم از کم 0.2 فیصد ہے۔ اس معیار کو پہلے کے 0.5 فیصد سے نرم کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام سے کاروبار کرنے میں آسانی اور خدمات فراہم کرنے میں آسانی دونوں میں اضافہ ہوگا۔
- ای پی ایف او نے جزوی نکالنے کے خودکار کلیم سیٹلمنٹ کی حد کو 50,000 روپے سے بڑھاکر 1,00,000 روپے کردیا ہے۔ بیماری کے علاوہ رہائش، تعلیم اور شادی کے لیے سہولت میں توسیع کی گئی ہے۔ اس سے 7.5 کروڑ (تقریباً) ای پی ایف ممبران کو کم سے کم مدت میں اپنے فنڈز حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
- ای پی ایف او نے ای پی ایف او کے دعووں کے لیے کچھ اہل کیسوں کے لیے چیک لیف/ تصدیق شدہ بینک پاس بک کی تصویر اپ لوڈ کرنے کی لازمی شرط میں نرمی کی ہے تاکہ آن لائن دائر کیے گئے دعووں کے تیز تر تصفیے کو یقینی بنایا جا سکے اس طرح زندگی میں آسانی کو فروغ ملے گا۔ یہ نرمی چیک لیف/ تصدیق شدہ بینک پاس بک کی تصویر کو اپ لوڈ نہ کرنے کی وجہ سے دعووں کے مسترد ہونے کے واقعات کو بھی کم کرے گی۔
- ای پی ایف او نے فیملی پنشن اسکیم کے تحت ٹیبل بی اور ٹیبل ڈی میں ترمیم کی ہے تاکہ قلیل مدتی واپسی کے فوائد کو ممکن بنایا جاسکے۔ ٹیبل بی میں ترمیم سے ہر سال 7 لاکھ سے زیادہ ای پی ایس ممبران کو فائدہ پہنچے گا جو 6 ماہ سے کم کنٹریبیوٹری سروس کے ساتھ اسکیم کو چھوڑ دیتے ہیں۔ ٹیبل ڈی میں ترمیم اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اراکین کو متناسب دست برداری کا فائدہ دینے کے لیے پیش کی جانے والی سروس کے ہر مکمل مہینے کو مدنظر رکھا جائے۔ ٹیبل ڈی کی اس ترمیم سے ہر سال 23 لاکھ سے زیادہ ممبران مستفید ہوں گے۔
- ای پی ایف او نے کاروبار کرنے میں آسانی کو یقینی بنانے اور وقت اور محنت کو کم کرنے کے لیے اداروں کے ذریعے استثنیٰ کے حوالے سے آن لائن ماڈیول شروع کیا ہے، جیسے کہ آن لائن درخواست جمع کروانا، درخواستوں کی تصدیق اور ممبر کے ماضی کے جمع ہونے کی منتقلی۔ اس سے 70 اداروں کے کم از کم 1 لاکھ ممبران کو تقریباً 1000 کروڑ روپے کی جمع شدہ رقم کو منتقل کرنے کا فائدہ ہوگا۔
- ای پی ایف او نے انسپکٹر کم سہولت کار کے لیے اپڈیٹ شدہ مینول جاری کیا جس میں انسپکٹر کم سہولت کار کے فرائض اور ذمہ داریوں کے پورے اسپیکٹرم کو بیان کیا گیا ہے۔ اس دستور العمل کا مقصد انسپکٹر کم سہولت کار کی ذمے داریوں کے ساتھ ساتھ ان کو مسائل حل کرنے کی مہارتوں کو بڑھانا اور حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
- ای پی ایف او نے اپنے فیلڈ دفاتر کو ہدایت دی ہے کہ اگر یو اے این میں تفصیلات درست ہیں تو آدھار کے بغیر موت کے دعووں پر کارروائی کریں۔
- ای پی ایف او نے 2023-24 کے لیے 8.25 فیصد سود ای پی ایف سبسکرائبر اکاؤنٹس میں جمع کرایا۔ ای پی ایف او کے پاس اپنے ممبروں کو کئی سالوں میں سمجھداری کے ساتھ زیادہ آمدنی تقسیم کرنے کا ایک مضبوط ٹریک ریکارڈ ہے۔
- ای ڈی ایل آئی کے ذریعے ای پی ایف او کے تمام ممبران کے لیے یقین دہانی کے فوائد بڑھا دیے گیے۔ اس سے ای پی ایف او کے 6 کروڑ سے زیادہ ممبران کو 7 لاکھ روپے تک کا لائف کور یقینی بنایا جائے گا۔
- ای پی ایف او نے ای ٹی ایف ریڈمپشن پالیسی کو منظوری دی جو 5 سالہ ہولڈنگ، سرکاری سکیورٹیز سے زیادہ منافع، اورای پی ایف اسکیم کے ’انٹرسٹ اکاؤنٹ‘ کو بڑھاتے ہوئے ای ٹی ایف میں 50 فیصد ریڈیمپشن کی دوبارہ سرمایہ کاری کو لازمی قرار دیتی ہے۔
- آجر کی تعمیل: نئے ملازمین کے لیے ای ایل آئی فوائد حاصل کرنے کے لیے 30.11.2024 تک یو اے این ایکٹیویشن اور آدھار سیڈنگ کو یقینی بنانے کے لیے سرکلر جاری کیا گیا ہے۔
- نومبر 2024 میں وارسا میں ہندوستان اور پولینڈ کے درمیان سماجی تحفظ کے معاہدے اور انتظامی بندوبست کے نظام پر دستخط کیے گئے۔
- سنٹرلائزڈ آئی ٹی اینبلڈ سسٹم 2.01 کے تحت، ای پی ایف او کے پاس ایک مربوط، مرکزی ڈیٹا بیس ہوگا، جس سے عمل میں کارکردگی آئے گی۔ آئی ٹی اپ گریڈیشن جس میں ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر اپ گریڈ شامل ہے، جنوری 2025 تک مکمل ہونے کا ہدف ہے۔
ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی)
- ہندوستان کے معزز وزیر اعظم نے ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی) کے تحت 3921 کروڑ روپے کے 28 کلیدی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، سنگ بنیاد رکھا اور وقف کیا۔
- ای ایس آئی سی نے اندھیری (مہاراشٹر)، بسئی دارا پور (دہلی)، گوہاٹی- بیلٹولا (آسام)، اندور (مدھیہ پردیش)، جے پور (راجستھان)، لدھیانہ (پنجاب)، نرودا-باپو نگر (گجرات)، نوئیڈا اور وارانسی (اتر پردیش)، رانچی (جھارکھنڈ) میں 10 نئے ای ایس آئی سی میڈیکل کالجوں کے قیام کے لیے اصولی منظوری دی ہے۔
- شمال مشرقی ریاستوں میں خدمات کی فراہمی کے طریقہ کار کو بڑھانے اور حکومت کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کے ویژن کو پورا کرنے کے لیے، ای ایس آئی سی نے سکم سمیت شمال مشرقی ریاستوں میں ڈسپنسریوں، طبی بنیادی ڈھانچے /علاقائی/ ذیلی علاقائی دفاتر کے قیام کے لیے موجودہ اصولوں میں نرمی کی ہے۔ مزید برآں، شمال مشرقی ریاستوں میں 06 ڈسپنسری کم برانچ دفاتر کو منظوری دی گئی ہے اور 06 کیمپ کم رابطہ دفاتر کو شمال مشرقی ریاستوں اور سکم میں قائم کرنے کی منظوری دی گئی ہے تاکہ ای ایس آئی سماجی تحفظ کو بہتر انداز میں پیش کرنے کے لیے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کیا جا سکے۔
- پورے ملک میں معیاری طبی دیکھ بھال تک رسائی فراہم کرنے کے لیے، ای ایس آئی سی آیوشمان بھارت- پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی- پی ایم جے اے وائی) کے ساتھ ہم آہنگی کے عمل میں ہے۔ اس سے 14.43 کروڑ سے زیادہ ای ایس آئی مستفیدین اور ان کے اہل خانہ کو فائدہ ہوگا۔ ای ایس آئی سی کے مستفید ہونے والے 30,000 سے زیادہ امپینلڈ اسپتال ہیں اور مستفیدین کے لیے علاج کے اخراجات پر کوئی مالی حد نہیں ہے۔
- ای ایس آئی سی نے ریاض، سعودی عرب میں انٹرنیشنل سوشل سکیورٹی ایسوسی ایشن (آئی ایس ایس اے) کے علاقائی سوشل سکیورٹی فورم فار ایشیا اینڈ دی پیسیفک ایونٹ میں مختلف زمروں میں میرٹ کے 4 سرٹیفکیٹ حاصل کیے
گِگ اور پلیٹ فارم ورکر
- وزارت گِگ اور پلیٹ فارم ورکروں کے لیے سوشل سیکورٹی کوریج کے لیے فریم ورک ڈیولپمنٹ کے لیے کام کر رہی ہے۔
- سوشل سیکورٹی کوڈ، 2020 کی جامع تفہیم کو یقینی بنانے، اور گِگ اور پلیٹ فارم ورکروں کے لیے موزوں سماجی تحفظ کے فریم ورک کے لیے باہمی تعاون کے طریقوں کو تیار کرنے کے لیے جمع کرنے والوں، نالج پارٹنرز، پلیٹ فارم ورکر تنظیموں، اور ریاستی حکومتوں/ یوٹیز کے ساتھ وسیع اسٹیک ہولڈر مشاورت کی گئی۔
- ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) کے مرکزی پروویڈنٹ فنڈ کمشنر (سی پی ایف سی) کی سربراہی میں ایک وقف کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس کمیٹی میں پلیٹ فارم ایگریگیٹرز، گِگ اور پلیٹ فارم ورکر ایسوسی ایشنز، نالج پارٹنرز اور انڈسٹری ایسوسی ایشنز کے نمائندے شامل ہیں۔ اسے دیگر چیزوں کے علاوہ، گِگ اور پلیٹ فارم کے کارکنوں کو سماجی تحفظ اور فلاحی فوائد فراہم کرنے کے لیے ایک فریم ورک تجویز کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔
- بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کے ساتھ ایک مشترکہ مطالعہ کیا جا رہا ہے تاکہ پلیٹ فارم کے کارکنوں سے متعلق مختلف عوامل کا جامع اندازہ لگایا جا سکے۔ ان میں پلیٹ فارم ورکروں کی تعداد، مروجہ کاروباری ماڈلز، ممکنہ اسکیمیں، مالیاتی اثرات (جیسے ایگریگیٹر ٹرن اوور اور شراکت)، اور پلیٹ فارم ورکرز کے لیے سماجی تحفظ کی اسکیم کو نافذ کرنے کا روڈ میپ شامل ہے۔
ایمپلائمنٹ لنکڈ انسینٹیو (ای ایل آئی) اسکیم
- حکومت نے مرکزی بجٹ 2024-25 میں روزگار سے منسلک ترغیباتی اسکیم کا اعلان کیا ہے۔ یہ روزگار کی تخلیق کی ترغیب دینے، جاب مارکیٹ میں رسمی عمل کو فروغ دینے، اور روزگار کی اہلیت کو بہتر بنانے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔
- وسیع طور پر، اسکیم میں درج ذیل چیزیں شامل ہیں:
- حصہ اے: ای پی ایف او کے ساتھ رجسٹرڈ منظم شعبے میں پہلی بار کام کرنے والے ملازمین کو ہدف بناتے ہوئے، یہ حصہ تین قسطوں میں ایک ماہ کی اجرت (15,000 روپے تک) پیش کرتا ہے۔
- حصہ بی: مینوفیکچرنگ میں ملازمت کی تخلیق پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، یہ حصہ اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق، ملازمت کے پہلے چار سالوں کے دوران ان کے ای پی ایف او تعاون کی واپسی کے ذریعے پہلی بار ملازمین کی اضافی ملازمت کے لیے ملازمین اور آجر دونوں کو ترغیب دیتا ہے۔ ملازمین جن کی تنخواہ ایک لاکھ روپے تک ہے، اس کے اہل ہوں گے۔
- حصہ سی: ایک لاکھ روپے ماہانہ کی تنخواہ والے آجروں کو 3000 روپے فی ماہ تک کی واپسی کے ذریعے مدد فراہم کرنا۔
- یہ دو اور اسکیموں کے ساتھ، پانچ پیکیج کی اسکیموں کا ایک حصہ ہے جس کا مقصد روزگار کے مواقع پیدا کرنا، نوجوانوں کو ہنر مند بنانا، اور انٹرن شپ کے اختیارات کو بڑھانا ہے، جس کی کل لاگت 2,00,000 کروڑ روپے ہے، جس سے اگلے پانچ سالوں میں تقریباً 4.1 کروڑ نوجوانوں کو فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔
- ای ایل آئی اسکیم کے متعدد شعبوں میں نمایاں اثرات مرتب کرنے اور روزگار کی اہلیت، سماجی تحفظ کی کوریج اور ملازمت کی تخلیق کے مسائل کو حل کرنے کی توقع ہے۔
***
ش ح۔ ش ا ر ۔ م ر
U-NO. 4646
(Release ID: 2088600)
Visitor Counter : 35