الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل ای گورننس ڈویژن اور انڈین پورٹس ایسوسی ایشن کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کا مقصد بھارت کے سمندری شعبے میں ڈیجیٹل تبدیلی کو آگے بڑھانا ہے


بندرگاہ اور شپنگ کے شعبوں میں لاجسٹکس کی تقسیم، فرسودہ طریقوں اور ڈیجیٹل خلا پر قابو پانے کے لیے متحد کوششیں

Posted On: 26 DEC 2024 6:59PM by PIB Delhi

 نیشنل ای گورننس ڈویژن (این ای جی ڈی) اور انڈین پورٹس ایسوسی ایشن (آئی پی اے) نے 24 دسمبر، 2024 کو نئی دہلی میں ایک تاریخی مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ این ای جی ڈی کے صدر اور سی ای او جناب نند کمارم اور آئی پی اے کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب وکاس نروال نے آئی پی اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر (آئی ٹی) ڈاکٹر اروند بھیسیکر اور این ای جی ڈی کے چیف آپریٹنگ آفیسر جناب رجنیش کمار کی اپنی اپنی ٹیموں کے ساتھ موجودگی میں معاہدے کو رسمی شکل دی۔

توجہ کے اہم شعبے

اس اسٹریٹجک شراکت داری کا مقصد قومی اور بین الاقوامی سطح پر میری ٹائم سیکٹر (پورٹس، شپنگ وغیرہ) اور لاجسٹکس صنعتوں میں آئی پی اے کی گہری بصیرت کے ساتھ این ای جی ڈی کی تکنیکی مہارت کو مربوط کرکے بھارت کے سمندری شعبے میں ڈیجیٹل تبدیلی کو آگے بڑھانا ہے۔ ایم او یو لاجسٹکس سسٹم کو ہموار کرنے ، آپریشنل کارکردگی کو بڑھانے اور بندرگاہ کے ایکو سسٹم کو جدید بنانے کے لیے ایک مضبوط فریم ورک قائم کرتا ہے۔ توجہ کے کلیدی شعبوں میں جدید سافٹ ویئر کی ترقی ، نظام انضمام ، صلاحیت سازی ، اور ابھرتی ہوئی ٹکنالوجیوں کو اپنانا شامل ہے۔

میری ٹائم   ایکو سسٹم میں انقلاب

یہ اقدام ہموار انضمام اور اسٹیک ہولڈروں کے تعاون کو فروغ دے کر اسمارٹ، ٹیکنالوجی پر مبنی میری ٹائم ڈیجیٹل ایکو سسٹم بنانے کے مشترکہ عزم کا غماز ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے این ای جی ڈی اور آئی پی اے دونوں کا مقصد دیرینہ چیلنجوں سے نمٹنا ہے جیسے منقسم لاجسٹکس سسٹم، فرسودہ آپریشنل طریقوں اور بندرگاہ اور جہاز رانی کے شعبوں میں ناکافی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر وغیرہ۔

یہ تعاون ایک ایسے مستقبل کا تصور کرتا ہے جہاں بھارت بھر کی بندرگاہیں آپس میں جڑی ہوئی ہوں، آپریشنز کو بہتر بنانے، تبدیلی کے وقت کو کم کرنے اور سپلائی چین کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے ریئل ٹائم ڈیٹا اور تجزیات کا فائدہ اٹھایا جاسکے۔ یہ مفاہمت نامہ بھارت کی سمندری صلاحیتوں کو مضبوط کرتا ہے اور بندرگاہ کے آپریشنز کی ڈیجیٹل تبدیلی میں عالمی رہنما بننے کے قومی وژن سے ہم آہنگ ہے۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 4597


(Release ID: 2088230) Visitor Counter : 46


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil