پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 27 دسمبر 2024 کو 58 لاکھ   سوامتوا  پراپرٹی کارڈوں  کی تاریخی ای-تقسیم کی قیادت کریں گے


پراپرٹی کے حقوق میں اضافہ: سوامتوا  اسکیم 2 کروڑ پراپرٹی کارڈوں  کا سنگ میل عبور کرے گی۔ 50,000 گاؤں مستفید ہوں گے

Posted On: 26 DEC 2024 11:46AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی، ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 27 دسمبر 2024 (جمعہ) کو دوپہر 12:30 بجے سوامتوا  پراپرٹی کارڈوں کی ای-تقسیم کی صدارت کریں گے جو کہ ہندوستان کے دیہی بااختیار بنانے اور گورننس کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ تقریب 10 ریاستوں - چھتیس گڑھ، گجرات، ہماچل پردیش، مدھیہ پردیش، مہاراشٹرا، میزورم، اڈیشہ، پنجاب، راجستھان، اتر پردیش اور 2 مرکز کے زیر انتظام علاقوں  جموں و کشمیر  او لداخ کے تقریباً 50,000 گاؤں میں 58 لاکھ سوامتوا پراپرٹی  کارڈوں  کی تقسیم کا  مشاہدہ کرے گی۔  سوامتوا  اسکیم کے تحت 2 کروڑ سے زیادہ پراپرٹی کارڈوں کی تیاری اور تقسیم اور ایک ہی دن 58 لاکھ سے زیادہ پراپرٹی کارڈ کی تقسیم کا ایک اہم سنگ میل بھی قائم کرے گی۔

 

اس تقریب کے دوران، وزیر اعظم پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ، پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل اور پنچایتی راج کی وزارت  کے سکریٹری  جناب  وویک بھاردواج کی موجودگی میں، منتخب مستفیدین کے ساتھ بات چیت کریں گے اور ایک ملک گیر خطاب کریں گے۔  تقریب میں ورچوئل طور پر کئی وزرائے اعلیٰ، مرکزی وزراء، اعلیٰ حکام، پنچایت کے نمائندے اور اسٹیک ہولڈرز بھی شرکت کریں گے۔ تقریباً 13 مرکزی وزراء ملک بھر سے مخصوص مقامات سے ان کارڈوں کی علاقائی تقسیم کی تقریب کی نگرانی کے لیے بہ ذات خود  موجود  ہوں گے۔

 

سوامتوا اسکیم کے ملک گیر تبدیلی کے اثرات کے لیے وسیع تیاریاں

 

پنچایتی راج کی وزارت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مل کر سوامتوااسکیم کے بارے میں زیادہ سے زیادہ رسائی اور بیداری کرے گی۔

 

اور وزارت کے دیگر اہم اقدامات 27 دسمبر 2024 کو ملک بھر میں تقریباً 20,000 مقامات پر اورینٹیشن پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔

 

سوامتوا اسکیم کے تحت اہم کامیابیاں

 

ڈرون میپنگ کوریج: 3.17 لاکھ گاؤں میں سروے مکمل۔

 

پراپرٹی کارڈ کی تقسیم: 1.49 لاکھ گاؤں میں 2.19 کروڑ سے زیادہ پراپرٹی کارڈ تیار کیے گئے ہیں۔

 

بہتر گورننس: ڈیجیٹل طور پر تصدیق شدہ جائیداد کے ریکارڈ نے مقامی گورننس کو مضبوط کیا ہے اور گرام پنچایت ترقیاتی منصوبوں (جی پی ڈی پی) کو بڑھایا ہے۔

 

مالی شمولیت: پراپرٹی کارڈوں نے دیہی لوگوں کو بااختیار بناتے ہوئے ادارہ جاتی قرض تک رسائی کی سہولت فراہم کی ہے۔

 

خواتین کو بااختیار بنانا: جائیدادوں کی قانونی ملکیت نے خواتین کو بہتر مالی اور سماجی تحفظ فراہم کیا ہے۔

 

تنازعات کا حل: جائیداد کی درست نقشہ سازی سے جائیداد کے تنازعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔

 

سوامیتوا: دیہی ہندوستان کے لیے ایک گیم چینجر

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ 24 اپریل 2020 (قومی پنچایتی راج دن کے موقع پر) شروع کی گئی، سوامتوا اسکیم کا مقصد ڈرون اور جی آئی ایس  ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دیہی آبادی علاقوں میں جائیداد کے مالکان کو "حقوق کا ریکارڈ" فراہم کرنا ہے۔ کوووڈ -19 وبائی امراض کی وجہ سے درپیش بے مثال چیلنجوں کے باوجود، وزیر اعظم نے 11 اکتوبر 2020 کو ورچوئل  طور پر پراپرٹی کارڈوں کا پہلا سیٹ تقسیم کیا، یہ اقدام حکومت سماجی تبدیلی کے پختہ عزم کا ثبوت ہے۔ سوامتوا اسکیم مالی شمولیت، دیہی استحکام اور اقتصادی ترقی کے لیے مختلف محکموں کے درمیان  ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہوئے، پوری حکومت کے نقطہ نظر کی مثال پیش کرتی ہے۔ اس نے نہ صرف جائیداد کے مالکان کو بااختیار بنایا ہے بلکہ دیہی ہندوستان میں بہتر بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی، مالی استحکام، اور پائیدار ترقی کی بھی راہ ہموار  کی ہے۔

 

****

ش ح۔ ع و ۔ خ م

U. No. 4575


(Release ID: 2088072) Visitor Counter : 23