صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

وردھمان مہاویر میڈیکل کالج اور صفدر جنگ ہسپتال کنووکیشن


تقریب میں صدر جمہوریہ ہند کی شرکت

Posted On: 23 DEC 2024 6:48PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (23 دسمبر، 2024) نئی دہلی میں وردھمان مہاویر میڈیکل کالج اور صفدر جنگ ہسپتال کے کنووکیشن کی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ طبی پیشہ صرف ذریعہ معاش نہیں ہے۔ یہ ایک ایسا پیشہ ہے جو لوگوں کے دکھوں کو کم کرنے، بیماروں کا علاج کرنے اور معاشرے کی بھلائی میں حصہ ڈالنے کی مقدس ذمہ داری ہے۔ ڈاکٹروں، محققین اور اساتذہ کے طور پر، طبی پیشہ ور افراد کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کی صحت اور زندگیوں کو بہتر بنائیں اور ان کی حفاظت کریں۔

صدر مملکت نے کہا کہ ڈاکٹروں کے پاس آنے والے مریض صرف میڈیکل کیسز نہیں ہوتے۔ وہ بیماری سے پریشان اور خوف اور امید کے درمیان پھنسے ہوئے انسان ہیں۔ انہیں نہ صرف طبی علاج بلکہ حوصلہ افزائی کی بھی ضرورت ہے۔ اس لیے ڈاکٹر کا کردار نہ صرف ایک معالج کا ہونا چاہیے بلکہ ایک ہمدرد شفا دینے والے کا بھی ہونا چاہیے۔

صدر مملکت نے کہا کہ طبی میدان میں ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال نے طبی اور انجینئرنگ اداروں کے درمیان تعاون کو انتہائی اہم بنا دیا ہے۔ مصنوعی ذہانت(اے آئی)، ایم آر این اے ٹیکنالوجی، روبوٹکس اور تھری ڈی بایو پرنٹنگ کے تجربات طبی میدان میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لانے جا رہے ہیں۔ وردھمان مہاویر میڈیکل کالج اور صفدر جنگ ہسپتال تحقیق اور اختراع کے لیے دہلی میں واقع انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی اداروں کے ساتھ تعاون کر سکتے ہیں۔ بین الضابطہ علم کا اشتراک ہر ایک کے مفاد میں ہوگا۔              

صدر جمہوریہ نے کہا کہ  گزشتہ کچھ برسوں میں حکومت ہند نے 'صحت مند ہندوستان بنانے کی سمت میں کئی اہم قدم اٹھائے ہیں اور ان کوششوں کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ تاہم، مسلسل کامیابی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کا تعاون ضروری ہے۔ ہنر مند اور سرشار ڈاکٹروں کے بغیر حکومت کی طرف سے بنائے گئے ہیلتھ انفراسٹرکچر کا صحیح استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہم نے 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے میں نوجوان ڈاکٹر اہم کردار ادا کریں گے۔ تعلیم، تحقیق اور انٹرپرینیورشپ کے ذریعے صحت کی دیکھ بھال کے میدان میں ہندوستان کو سب سے آگے لانے کا ان کا عزم ہونا چاہیے۔

صدر نے کہا کہ ملک بھر سے روزانہ اوسطاً 10000 لوگ علاج کے لیے صفدر جنگ اسپتال آتے ہیں۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ہسپتال مریضوں کی حفاظت اور سہولت کے لیے مسلسل نئے اقدامات کرتا رہتا ہے۔ روبوٹک رینل ٹرانسپلانٹ، روبوٹک کارڈیوتھراسک سرجری اور بون میرو ٹرانسپلانٹ جیسی جدید ترین سہولیات مریضوں کو کم قیمت پر دستیاب ہیں۔

*******

ش ح۔ ظ ا

U No .4491


(Release ID: 2087484) Visitor Counter : 8


Read this release in: English , Hindi , Tamil