نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
ڈاکٹر من سکھ مانڈویہ اٹل بہاری واجپائی جی کی 100 ویں جینتی کی یاد میں وڈ نگر میں ’سوشاسن پدیاترا‘ کریں گے
وزیر اعظم نریندر مودی کے آبائی شہر میں ہونے والے اس جشن میں 15,000 سے زیادہ میرا یووا بھارت کے نوجوان رضاکار شامل ہوں گے
Posted On:
23 DEC 2024 5:35PM by PIB Delhi
ہندوستانی آئین کی 75 ویں سالگرہ کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر نوجوانوں کے امور اور کھیل اور محنت و روزگار کے مرکزی وزیر، ڈاکٹر من سکھ مانڈویہ 24 دسمبر 2024 کو ہندوستان کے سابق وزیر اعظم جناب اٹل بہاری واجپائی کے 100 ویں یوم پیدائش کی یاد میں گجرات کے وڈ نگر میں سوشاسن پدیاترا کریں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی جائے پیدائش وڈ نگر تاریخی اہمیت کا حامل ہے اور اس سے جشن میں ایک منفرد ثقافتی جہت کا اضافہ ہوتا ہے۔
مقامی یونیورسٹیوں، کالجوں، این جی اوز اور رضاکارانہ اداروں کے 15,000 سے زیادہ میرا یووا بھارت كے نوجوان رضاکار پدیاترا میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔ مرکزی اور ریاستی حکومت کے دیگر سینئر وزراء کی بھی اس تاریخی مارچ میں شامل ہونے کی امید ہے۔ نوجوان شہریوں کی وابستگی کو مزید گہرا کرنے کے لیے کئی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ ان میں درج ذیل شامل ہیں:
- میرا بھارت رجسٹریشن ڈرائیو: نوجوانوں کو ترقی پسند اور ترقی یافتہ ہندوستان کی تحریک میں شامل ہونے کی ترغیب دینا۔
- تھیمڈ سیلفی پوائنٹس: یادگار لمحات کو عكس بند کرنے کے لیے خاص طور پر ڈیزائن کیے گئے مقامات۔
- مصروفیات: ثقافتی پرفارمنس، تعلیمی نمائشیں اور وقفے وقفے سے سیشنز جس كا مقصد ہندوستان کے جمہوری اخلاق میں اٹل بہاری واجپائی جی کے تعاون کو اجاگر کرنا ہوگا۔
- سوچھتا اور رضاکارانہ طور پر چلنے والے اقدامات: مرکزی تقریب کے آغازکے طور پر رضاکاروں کی قیادت میں مختلف مہمات جیسے کہ سوچھتا ڈرائیوز، چیریٹی ڈرائیوز اور میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔
- تاریخی گڈ گورننس پروجیکٹوں اور اقدامات کا جشن: ریاست کے مختلف تاریخی پروجیکٹوں پر جو گڈ گورننس کی پہچان ہیں پد یاترا میں روشنی ڈالی جائے گی۔
یہ پدیاترا 12 میں سے چوتھی پد یاترا ہے جسے ڈاکٹر مانڈویہ ایک سال کے دوران کریں گے، ہر ایک منفرد موضوع پر توجہ مرکوز کرے گا تاکہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے اور ہندوستان کے بھرپور ورثے کا جشن منایا جا سکے۔ 8 کلو میٹر كا یہ طویل مارچ وزیر اعظم نریندر مودی کی زندگی سے وابستہ مختلف مقامات کا احاطہ کرتے ہوئے تاناریری مندر پر شروع ہو کر اختتام پذیر ہو گا۔
پد یاترا كے راستے میں مقررہ مقامات پر ثقافتی پروگرام پیش کیے جاءیں گے جن میں جناب اٹل بہاری واجپائی کی زندگی اور میراث کا جشن منایا جائے گا اور ’وکست بھارت 2047‘ کی تشكیل میں آئینی اقدار کی اہمیت پر زور دیا جائے گا۔
یہ پد یاترا اٹل بہاری واجپائی کی بے مثال میراث اور جمہوری اصولوں کے تئیں ان کی ثابت قدمی کو خراج عقیدت ہے۔ یہ آئینی اقدار کو برقرار رکھنے اور 2047 تک ہندوستان کو وکسِت بھارت بنانے کے وزیر اعظم کے ویژن میں تعاون کرنے میں نوجوانوں کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔
نوجوانوں کے امور کا محکمہ ملک بھر کے نوجوانوں کو دعوت دیتا ہے کہ وہ میرا یووا بھارت پورٹل www.mybharat.gov.in پر رجسٹر ہو کر اور اچھی حکمرانی کے اصولوں اور قوم کی تعمیر میں ان کے کردار کے بارے میں اپنی سمجھ کو گہرا کرنے کے لیے پدا یاترا میں سرگرمی سے حصہ لیں۔
****
ش ح۔ع س۔ س ا
U.No:4490
(Release ID: 2087442)
Visitor Counter : 7