بجلی کی وزارت
مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے آج کاوارتی میں لکشدیپ کے پاور اور شہری ترقی کے شعبے کا جائزہ لیا
مرکزی وزیر نے بجلی پیدا کرنے کے قابل تجدید ذرائع جیسے شمسی اور ہوا میں حصہ بڑھا کر ڈیزل پر مبنی پیداوار پر انحصار کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا
Posted On:
23 DEC 2024 5:16PM by PIB Delhi
بجلی ، مکانات اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے آج کاوارتی میں لکشدیپ کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے پاور سیکٹر کے منظر نامے کا جائزہ لیا۔
زیر انتظام علاقے لکشدیپ کے عزت مآب ایڈمنسٹریٹر، جناب پرفل پٹیل میٹنگ میں موجود تھے۔ میٹنگ میں مرکز کے زیر انتظام علاقے کے انتظامیہ، حکومت ہنداور پاور فائنانس کارپوریشن (پی ایف سی ) کے حکام کے سینئر افسران، حکومت کے افسران نے بھی شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران مرکز کے زیر انتظام علاقے لکشدیپ کے لیے پاور سیکٹر کے مسائل پر غور کیا گیا۔ بحث میں جزیرے میں بجلی کی پیداوار کی صورتحال اور پیداوار کے ذرائع، محکمہ بجلی کی کارکردگی، بجلی کی طلب اور رسد سے متعلق مسائل، پی ایم سوریہ گھر یوجنا کی فلیگ شپ اسکیم کے تحت کارکردگی اور بجلی کی تقسیم سے متعلق مسائل پر روشنی ڈالی گئی۔ گراؤنڈ ماؤنٹڈ سولر پراجیکٹ کی صورتحال اور تیرتے سولر پاور پلانٹ کے مجوزہ منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
لکشدیپ کے ایڈمنسٹریٹر نے اپنے خطاب میں، پاور سیکٹر سے متعلق مسائل کے سلسلے میں لکشدیپ کے جائزہ کے لیے ان کے دورے کے لیے عزت مآب مرکزی وزیر کا شکریہ ادا کیا اور یوٹی کے خدشات کو بھی اجاگر کیا۔
ایڈمنسٹریٹر نے سب میرین کیبل کے ذریعے جزائر کو آپس میں جوڑنے کے منصوبوں کی منظوری کی درخواست کی جس کے لیے تفصیلی تجویز مناسب وقت پر پیش کی جائے گی۔ انہوں نے پورے جزیرے میں بجلی کی معیاری فراہمی کے لیے منصوبے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے آر ڈی ایس ایس کے تحت لکشدیپ میں ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی جدید کاری سے متعلق کاموں پر غور کرنے کی بھی درخواست کی۔ یہ ریمارکس دیے گئے کہ لکشدیپ پاور سیکٹر میں مجموعی بہتری کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔
اپنے خطاب میں بجلی ، ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے میٹنگ میں آنے والے تمام معززین کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے ذکر کیا کہ علاقے کے ان کے دورے سے مسائل کے حل اور نئے اقدامات کی نشاندہی میں مدد ملے گی جو اٹھائے جا سکتے ہیں تاکہ علاقے کے شہریوں کے لیے خدمات کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ بجلی کی پیداوار کی لاگت کو وقت کے ساتھ کم کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں، انہوں نے بجلی پیدا کرنے کے قابل تجدید ذرائع جیسے شمسی اور ہوا یا دونوں کے امتزاج اور اسے بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم کے ساتھ ملا کر ڈیزل پر مبنی پیداوار پر انحصار کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ایک مستحکم گرڈ ہو۔ مرکزی وزیر نے توانائی پیدا کرنے کے متبادل ذرائع کے امکانات تلاش کرنے کا بھی ذکر کیا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے الیکٹرک وہیکلز (ای وی) کے استعمال کو بڑھانے اور توانائی بخشنے کے لیے شمسی توانائی سے چلنے والے ای وی چارجنگ اسٹیشنوں پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کی کھوج کی جا سکتی ہے کہ کیا ایسا ہی پائلٹ ان کشتیوں کے لیے کیا جا سکتا ہے جو فی الحال ڈیزل سے چل رہی ہیں۔
مرکزی وزیر نےمرکز کے زیر انتظام علاقے کے انتظامیہ کو مشورہ دیا کہ وہ لکشدیپ کے چند جزیروں جیسے اگاتی-بنگارم، منیکوئے اور قدمت کو سرسبز بنانے کے لیے کام کرے اور اس سلسلے میں وزارت کی طرف سے ضروری تعاون فراہم کیا جائے گا۔
مرکزی وزیر بجلی نے علاقے کی مجموعی ترقی میں حکومت ہند کی مسلسل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا اور لکشدیپ کے لوگوں کی بھلائی کی خواہش کا اظہار کیا۔
*************
(ش ح ۔ام۔ج ا(
U.No. 4485
(Release ID: 2087373)
Visitor Counter : 13