سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
تین اعشاریہ پانچ کروڑ روپے سے زیادہ کی ریکارڈ فروخت كے ساتھ نئی دہلی میں 22 واں دیویا کلا میلہ انڈیا گیٹ پر اختتام پذیر
کرتویہ پتھ پر آنے والے ’دیویا کلا شکتی‘ سے مسحور
Posted On:
22 DEC 2024 7:11PM by PIB Delhi
معذور لوگوں کو بااختیار بنانے کے محکمے كی میزبانی میں آج نئی دہلی کے تاریخی کرتویہ پتھ پر شاندار ثقافتی پروگرام ’دیویا کلا شکتی‘ كا انعقاد ہوا۔ یہ تقریب قومی سطح پر دیویانگ جنوں (معذور لوگوں)کی غیر معمولی صلاحیتوں اور ثقافتی خدمات کو سامنے لانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم تھی۔
اس تقریب میں ہی 12 سے 22 دسمبر 2024 تک منعقد ہونے والے ’دیویا کلا میلہ‘ کا اختتام بھی ہوا، جس میں 3.5 کروڑروپے کی ریکارڈ فروخت ہوئی۔ نمایاں اسٹالوں اور دیویانگ کاروباریوں کو اُن کی مثالی دستکاری اور کاروباری جذبے کے لیے ایوارڈز سے سرفراز كیا گیا۔ جناب راجیش اگروال، سکریٹری، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی اور محترمہ ریچا شنکر، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل، نے محکمہ کے سینئر افسران کے ساتھ تقریب میں شركت كر كے اس كی رونق بڑھائی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب راجیش اگروال نے فنکاروں کی تعریف کی اور کہا كہ "معذورین كاروبار سمیت ہر شعبے میں نئی كامیابی كے جھنڈے گاڑ رہے ہیں۔ حکومت دیویانگجنوں کو معاشی، سماجی اور تعلیمی طور پر بااختیار بنانے کے اپنے عزم میں ثابت قدم ہے۔
تقریب کے دوران، نیشنل دیویانگجن فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے اپنا نیا موبائل ایپ لانچ کیا، جو انفرادی اور كاروباری دیویانگجنوں کو قرضوں تک بغیر کسی رکاوٹ کے رسائی فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
ذہانت کا ایک دلکش مظاہرہ
گیارہ روزہ زبردست میلے میں ملک بھر کے دیویانگ فنکاروں نے رقص، موسیقی، پینٹنگ اور تھیٹر کی پیشکشوں سمیت مختلف فنکارانہ پرفارمنس سے سامعین کو مسحور کیا۔ حاضرین اور معززین نے ان فنکاروں کی شاندار کاوشوں اور بے مثال صلاحیتوں کی ستائش كی۔
’دیویا کلا میلہ‘ اور ’دیویا کلا شکتی‘ تقریبات نے نہ صرف دیویانگجنوں کی صلاحیتوں کو ظاہر کیا بلکہ ایک نہایت حساس اور جامع معاشرے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ذہانت، بااختیاری اور جدت طرازی كے اس جشن كا ایک دیرپا تاثر قائم ہوا ہے، جو انفرادی لوگوں اور برادریوں دونوں کو تنوع اور ہمہ جہتی کو اپنانے کی تحریك دیتا ہے۔
اختتامی تقریب کا ویڈیو لنک: https://www.youtube.com/live/UxEQ_PPMGzg?si=LerVXxZGK3-1Nyjx
*****
U.No:4439
ش ح۔ع س۔س ا
(Release ID: 2087118)
Visitor Counter : 8