وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم کی کویت کے وزیراعظم سے ملاقات
Posted On:
22 DEC 2024 6:38PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج کویت کے وزیر اعظم عزت مآب شیخ احمد العبداللہ الاحمد الصباح کے ساتھ گفت و شنید کی۔
دونوں رہنماؤں نے سیاسی، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، سلامتی، صحت، تعلیم، ٹیکنالوجی، ثقافتی اور عوامی سطح پر تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے کویتی سرمایہ کاری اتھارٹی اور دیگر اسٹیک ہولڈروں پر مشتمل ایک وفد کو توانائی ، دفاع ، طبی آلات ، فارما ، فوڈ پارکس سمیت دیگر شعبوں میں نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے بھارت کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ رہنماؤں نے روایتی ادویات اور زرعی تحقیق میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے مشترکہ کمیشن برائے تعاون (جے سی سی) کے حالیہ دستخط کا خیرمقدم کیا جس کے تحت صحت، افرادی قوت اور ہائیڈرو کاربن پر موجودہ جے ڈبلیو جیز کے علاوہ تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، ٹیکنالوجی، زراعت، سلامتی اور ثقافت کے شعبوں میں نئے جوائنٹ ورکنگ گروپ قائم کیے گئے ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے مذاکرات کے بعد دوطرفہ معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط اور تبادلے کیے۔ ان میں دفاعی تعاون سے متعلق مفاہمت نامے، ثقافتی تبادلے کا پروگرام، کھیلوں کے میدان میں تعاون سے متعلق ایک ایگزیکٹو پروگرام اور کویت کے بین الاقوامی شمسی اتحاد میں شمولیت سے متعلق فریم ورک معاہدہ شامل ہے۔
وزیراعظم نے کویت کے وزیر اعظم کو بھارت کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 4436
(Release ID: 2087066)
Visitor Counter : 12