امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے تریپورہ کے دھلائی میں 668 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا


جناب امت شاہ نے دھلائی میں ہڈوکلو پارا برو سیٹلمنٹ کالونی (بروہا پاڑہ) میں برو ریانگ برادری کے لوگوں سے بات چیت کی اور ان سے ملاقات کے لیے ان کے گھروں کا دورہ بھی کیا

مودی حکومت نے 25 سال سے انتہائی مشکل حالات میں زندگی بسر کرنے والے 38 ہزار برو ریانگ لوگوں کو بازآباد کیا اور انھیں بہتر زندگی فراہم کی

مودی حکومت نے تریپورہ کے باغی گروہوں کے ساتھ تین اور برو ریانگ برادری کے ساتھ ایک معاہدہ کرکے ریاست میں امن بحال کیا

تریپورہ حکومت نے ثابت کردیا ہے کہ جب جمہوریت میں یقین رکھنے والے اقتدار میں آتے ہیں تو اس سے ملک اور ریاست کی ترقی ہوتی ہے

بروریانگ بھائیوں اور بہنوں کے لیے جو بدترین زندگی گزار رہے تھے ، مودی جی نے نہ صرف 900 کروڑ روپے کے منصوبے بنائے بلکہ ان پر عمل درآمد بھی کیا

مودی جی نے بروریانگ کے تمام لوگوں کو بھارت کے دیگر شہریوں کے برابر حقوق دینے کا قدم اٹھایا

پچھلی حکومت میں تریپورہ میں صرف 2.5 فیصد لوگوں کو پینے کا پانی میسر تھا، لیکن آج تریپورہ میں 85 فیصد گھروں میں نل کا پانی  ہے

اسکول چھوڑنے کا تناسب کم ہو کر 3 فیصد سے بھی کم ہو گیا ہے اور اندراج کی شرح 67 فیصد سے بڑھ کر 99.5 فیصد ہو گئی ہے

ماں تریپورہ سندری کے عظیم الشان مندر کی تعمیر جاری ہے، جس سے دنیا بھر کے عقیدت   مندوں کے لیے دیوی کے درشن کرنا آسان ہو جائے گا

Posted On: 22 DEC 2024 5:13PM by PIB Delhi

 داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج تریپورہ کے دھلائی میں 668 کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ جناب امت شاہ نے دھلائی میں ہڈوکلو پارا برو سیٹلمنٹ کالونی (بروہا پارہ) میں برو ریانگ برادری سے بات چیت کی اور ان کے گھروں کا دورہ کیا اور ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر تریپورہ کے وزیر اعلیٰ پروفیسر (ڈاکٹر) مانک ساہا، مرکزی داخلہ سکریٹری، انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر اور بیورو آف پولیس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (بی پی آر اینڈ ڈی) کے ڈائریکٹر جنرل بھی موجود تھے۔

0I9A5886.JPG

اپنے خطاب میں مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت نے برو ریانگ برادری کے 38,000 لوگوں کو باز آباد کرنے میں سہولت فراہم کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ تقریبا 25 سال سے انتہائی مشکل حالات میں زندگی بسر کرنے والے برو ریانگ بھائیوں اور بہنوں کو پانی، بیت الخلاء، بجلی، تعلیم، روزگار اور صحت کی دیکھ بھال جیسی بنیادی سہولیات تک رسائی حاصل نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ جن لوگوں نے یہاں طویل عرصے تک حکومت کی تھی انھوں نے برو ریانگ کے لوگوں کا درد کبھی نہیں دیکھا، لیکن مودی جی نے ان کے دکھوں کو دیکھا سمجھا اور ان کا ازالہ کیا۔ جناب شاہ نے کہا کہ جب تریپورہ میں تبدیلی آئی اور ان کی پارٹی نے حکومت بنائی تو اس وقت مرکز میں بھی نریندر مودی جی کی حکومت تھی۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت کیے گئے معاہدے کی وجہ سے 40 ہزار افراد کو دوبارہ آباد کیا گیا تھا اور خواتین کے لیے روزگار، صحت کی دیکھ بھال، تعلیم، پینے کے صاف پانی، بیت الخلا اور کوآپریٹو کا انتظام کیا گیا تھا۔ انھوں نے مزید کہا کہ پچھلی حکومت کے دور میں بہت سی اسکیمیں بنائی گئیں لیکن ان پر کبھی عمل درآمد نہیں ہوا۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے نہ صرف برو ریانگ بھائیوں اور بہنوں کے لیے ایک منصوبہ بنایا جو 1998 سے بدتر زندگی گزار رہے ہیں بلکہ 900 کروڑ روپئے کی لاگت سے 11 گاؤوں کو دوبارہ آباد بھی کیا۔ انھوں نے کہا کہ ان گاؤوں میں اب بجلی، سڑکیں، پینے کا پانی، رابطہ، شمسی اسٹریٹ لائٹس، سبسڈی والی اناج کی دکانیں، آنگن واڑی اسکول اور صحت مراکز ہیں۔ وزیر اعظم مودی جی نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ان 11 کالونیوں میں رہنے والے لوگوں کو ملک کے کسی بھی دوسرے شہری کی طرح تمام حقوق فراہم کیے جائیں۔ جناب شاہ نے مزید کہا کہ ان لوگوں کو ووٹر لسٹ میں شامل کیا گیا ہے اور مودی حکومت نے ان کے روزگار کو یقینی بنانے کے لیے انھیں راشن کارڈ ، صحت کارڈ اور کوآپریٹو بھی فراہم کیے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ان لوگوں کے پاس اب 1200 مربع فٹ کے پلاٹ ہیں اور بھارت سرکار کی مدد سے ان کے گھر بنائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، مودی حکومت انھیں 24 ماہ کے لیے 5000 روپے کی ماہانہ امداد فراہم کر رہی ہے۔

0I9A5862.JPG

وزیر موصوف نے کہا کہ پچھلی حکومت کے دور میں صرف 2.5 فیصد لوگوں کو پینے کا پانی دستیاب تھا جبکہ آج 85 فیصد گھروں میں نل کا پانی ہے۔ پہلے کسی غریب کو مفت راشن نہیں ملتا تھا، لیکن آج مودی جی کی قیادت میں تریپورہ میں 82 فیصد لوگوں کو 5 کلو چاول مفت ملتا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ مودی حکومت تریپورہ کے 80 فیصد لوگوں کے لیے 5 لاکھ روپے تک کے صحت کی دیکھ بھال کے تمام اخراجات کا احاطہ کر رہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ تریپورہ میں سرمایہ کاری آ رہی ہے، سڑکیں بن چکی ہیں اور بجلی اور بیت الخلا ہر گھر تک پہنچ چکے ہیں۔ تریپورہ میں اسکول چھوڑنے والوں کی شرح کم ہو کر 3 فیصد سے بھی کم ہو گئی ہے اور داخلہ 67 فیصد سے بڑھ کر 99.5 فیصد ہو گیا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ مودی حکومت اور تریپورہ حکومت نے یہ ثابت کردیا ہے کہ جب جمہوریت میں یقین رکھنے والے لوگ اقتدار میں آتے ہیں تو اس سے ملک اور ریاست کی ترقی ہوتی ہے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ مرکز میں نریندر مودی جی کی حکومت اور تریپورہ میں جناب بپلب دیب جی اور اب پروفیسر (ڈاکٹر) مانک ساہا جی کی حکومتیں ترقی کے کام کو آگے بڑھا رہی ہیں۔ ماں تریپورہ سندری کے عظیم الشان مندر کی تعمیر جاری ہے جس سے دنیا بھر کے عقیدت مندوں کو دیوی کے درشن کرنے میں آسانی ہوگی۔

072A5731.JPG

وزیر موصوف نے کہا کہ آج تریپورہ پرامن ہے اور تشدد ختم ہوگیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مودی حکومت نے تریپورہ کے باغی گروپوں کے ساتھ تین اور برو ریانگ برادری کے ساتھ ایک معاہدہ کرکے ریاست میں امن بحال کیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ آج تریپورہ امن کے ساتھ مودی جی کے دکھائے ہوئے ترقی کے راستے پر آگے بڑھ رہا ہے۔

وزیر موصوف نے آج اگرتلہ میں سینٹرل ڈیٹیکٹو ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (سی ڈی ٹی آئی) سمیت متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزارت داخلہ کے اس اہم اقدام کا مقصد شمال مشرقی خطے اور ہمسایہ ممالک میں سیکورٹی کو مضبوط بنانا اور پولیسنگ میں اعلی معیار قائم کرنا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ شیلانگ میں منعقدہ 69 ویں نارتھ ایسٹرن کونسل (این ای سی) کے مکمل اجلاس میں شمال مشرقی خطے کے انوکھے سیکورٹی چیلنجوں کا مطالعہ کرنے کے لیے تعلیمی اداروں کے تعاون سے ایک تعلیمی تحقیقی مرکز قائم کرنے کی سفارش کی گئی۔

072A5791.JPG

تریپورہ حکومت نے اس انسٹی ٹیوٹ کے لیے مغربی تریپورہ ضلع کے جیرانیا سب ڈویژن میں 9.57 ایکڑ زمین مختص کی ہے۔ وزارت داخلہ نے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے 120 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔ مختص اراضی کا ڈیجیٹل سروے پہلے ہی مکمل ہوچکا ہے۔ اگرتلہ میں سی ڈی ٹی آئی شمال مشرقی ریاستوں اور سینٹرل آرمڈ پولیس فورس (سی اے پی ایف) کے سالانہ 6000 سے زیادہ اہلکاروں کو تربیت دے گا۔ یہ انسٹی ٹیوٹ جدید کلاس رومز، سمولیشن لیبز، آئی ٹی ڈیٹا سینٹرز اور عملی ٹریننگ ایریاز جیسی جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہوگا جو پولیس اہلکاروں کو جدید مہارتیں فراہم کرے گا۔

072A5624.JPG

یہ انسٹی ٹیوٹ شمال مشرق میں داخلی اور قومی سلامتی کے امور پر اعلی سطحی تربیت اور تحقیقی سہولیات فراہم کرے گا۔ انسٹی ٹیوٹ میں ایک مخصوص تعلیمی تحقیقی مرکز بھی ہوگا جو تعلیمی اداروں کے تعاون سے انسداد دہشت گردی کے اقدامات، سرحدی انتظام، انسانی اسمگلنگ، منشیات کی اسمگلنگ، غیر قانونی نقل مکانی اور اسلحے کی اسمگلنگ جیسے اہم سلامتی  چیلنجوں کا مطالعہ کرے گا۔

072A5707.JPG

اگرتلہ میں قائم کیے جانے والے سی ڈی ٹی آئی سے نہ صرف پولیس فورس کی استعداد میں اضافہ ہوگا بلکہ سرحد پار سیکورٹی چیلنجوں سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کو بھی فروغ ملے گا۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 4431

 


(Release ID: 2087040) Visitor Counter : 17