نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے ’فٹ انڈیا سنڈے آن سائیکل‘ پہل کو جھنڈی دکھائی۔ سی آر پی ایف اور آئی ٹی بی پی کے علاوہ  ڈبلیو ڈبلیو ای کے سابق اسٹار شینکی سنگھ پروگرام میں شامل ہوئے

Posted On: 22 DEC 2024 1:18PM by PIB Delhi

رواں ہفتے کے اوائل میں  شروع ہوئی فٹ انڈیا سائیکلنگ مہم کو جاری رکھتے ہوئے، مرکزی وزیر برائے امور نوجوانان اور کھیل ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے آج صبح میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں ’فٹ انڈیا سنڈیز آن سائیکل‘ کی پہل کا آغاز کیا ۔

محترم وزیر کے علاوہ، اس ایونٹ میں 500 سے زائد سائیکل سواروں نے شرکت کی، جن میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور انڈو تبّت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کے اراکین، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے کیمپرس، اندرا گاندھی اسٹیڈیم کے نوجوان جمناسٹس، سینئر افسران، اور قومی دارالحکومت کے مختلف سائیکلنگ کلب شامل تھے۔

WhatsApp Image 2024-12-22 at 12.34.37 PM.jpeg

اتوار کی فلیگ آف تقریب میں ڈبلیو ڈبلیو ای  کے سابق  اسٹار شینکی سنگھ بھی موجود تھے ، جو سابق ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن جندر  محل کے ساتھ ٹیگ ٹیم اسٹیبِل کا حصہ ہونے کے لیے معروف ہیں۔  ادھر پدم شری اور ارجن ایوارڈ یافتہ ٹیبل ٹینس کھلاڑی مومہ داس نے اس دوران بھارتیہ اسپورٹس اتھارٹی  کے نیشنل سینٹر آف ایکسیلنس (این سی او ای) کولکتہ میں ’سنڈیز آن سائیکل‘ ایونٹ کا آغاز کیا۔

سائیکلنگ مہم کے وسیع اثرات کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے کہا،  کہ فٹ انڈیا سنڈیز آن سائیکل کی پہل بھارت کے 1100 سے زائد مقامات پر ایک ساتھ منعقد کی جا رہی ہے۔ اس ہفتے کے شروع میں سائیکلنگ مہم کے آغاز نے سائیکلنگ کے بارے میں آگاہی کو بے پناہ بڑھا دیا ہے۔

وزیر موصوف نے مزید کہا: ’’سائیکلنگ آج کی ضرورت ہے۔ وِکست بھارت کے ویژن کے لیے ایک صحت مند فرد کی ضرورت ہے، جو کہ ایک صحت مند معاشرہ بناتا ہے اور آخرکار ایک صحت مند قوم کی تشکیل کرتا ہے۔ سائیکلنگ کے فوائد فٹ انڈیا تحریک کے پیغام کو بھی اُجاگر کرتے ہیں، جس کا آغاز محترم وزیر اعظم نریندر مودی نے 2019 میں کیا تھا ‘‘  ۔

WhatsApp Image 2024-12-22 at 12.34.38 PM (1).jpeg

قومی دارالحکومت میں ہونے والی تقریب میں سی آر پی ایف اور آئی ٹی بی پی کے بہت سے سائیکل سواروں  نے شرکت کی اور اس پہل کا حصہ بن کر خوشی کا اظہار کیا، جو فٹنس اور ماحولیاتی تحفظ دونوں کو فروغ دیتی ہے۔

سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل (آئی پی ایس) جناب انیش دیال سنگھ  نے اس موقع پر کہا  کہ سی آر پی ایف ہمیشہ اعلیٰ جسمانی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے، کیونکہ صرف ایک فٹ فورس ہی ہماری عظیم قوم کی بہترین خدمت کر سکتی ہے۔ سائیکلنگ فرد کی صحت اور ماحول دونوں کے لیے فائدہ مند ہے۔  انہوں نے کہا کہ ہم فٹ انڈیا سنڈیز آن سائیکل مہم کا حصہ بن کر بہت خوش ہیں، اور آج کی تقریب کے ذریعے فٹنس اور پائیداری کا پیغام پورے ملک میں پھیلانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

ڈبلیو ڈبلیو ای  کے سابق پرو ریسلر شینکی سنگھ، جو اس وقت دنیا بھر میں اِنڈِی ریسلنگ سرکٹس میں حصہ لے رہے ہیں، نے اس موقع پر کہا، ’’جہاں بھی میں اب عالمی سطح پر جاؤں گا، وہاں سائیکلنگ کو فروغ دوں گا، چاہے وہ آف لائن ہو یا سوشل میڈیا پر۔ فٹ انڈیا سنڈیز آن سائیکل ایونٹ میں شرکت کر کے مجھے ایک مختلف قسم کی توانائی ملی ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ زیادہ لوگ اس منفرد پہل کا حصہ بنیں، جو محترم وزیر اعظم اور محترم وزیر کھیل نے شروع کی ہے۔‘‘

WhatsApp Image 2024-12-22 at 12.34.38 PM (2).jpeg

بھارت کو سائیکلنگ کی قوم بنانے کے لیے وقف ایک غیر منافع بخش تنظیم  بی وائی سی ایس انڈیا فاؤنڈیشن  نے بھی اس مہم میں حصہ لیا۔ فاؤنڈیشن کے سی ای او ڈاکٹر بھیروی جوشی نے اس موقع پر کہا، ’’بی وائی سی ایس انڈیا فاؤنڈیشن نے فٹ انڈیا مومنٹ کے تحت سائیکلنگ پہل کی حمایت کی ہے، مقامی تقریبات کو آزادانہ طور پر اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے مقامی چیپٹرز کے تعاون سے سنڈیز آن سائیکل کے لیے منظم کیا ہے۔ بی وائی سی ایس انڈیا فاؤنڈیشن کا ماننا ہے کہ سائیکلنگ دنیا کے سب سے پیچیدہ شہری مسائل میں سے کچھ کے لیے سب سے سادہ حل ہے۔ ہندوستان میں بائسکلز  میئرس نیٹ ورک 50 سے زائد شہروں میں  مہارت کی تعمیر اور سائیکلنگ تک رسائی کو بڑھانے کے ذریعے سائیکلنگ کی حمایت کے کام کو جاری رکھے گا۔‘‘

’فٹ انڈیا سنڈیز آن سائیکل‘  مہم کا اہتمام  وزارت امور نوجوانان و کھیل نے سائیکلنگ فیڈریشن آف انڈیا (سی ایف آئی) اور مائی بھارت کے تعاون سے کیا ہے۔ یہ تقریبات ملک بھر میں بھارتیہ اسپورٹس اتھارٹی کے علاقائی مراکز ، نیشنل سینٹرز آف ایکسیلنس  اور کھیلو انڈیا مراکز (کے آئی سیز) میں منعقد کی جا رہی ہیں۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔  ول

Uno-4426

 


(Release ID: 2086990) Visitor Counter : 17