وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے کویت میں ہندوستانی تارکین وطن کی طرف سے گرم جوشی سے استقبال کرنے  پر خوشی کا اظہار کیا


وزیر اعظم نے کویت میں جناب منگل سین ہانڈا جی سے ملاقات کی

Posted On: 21 DEC 2024 6:16PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کویت میں متحرک ہندوستانی باشندوں کی طرف سے  گرم جوشی سے استقبال پر اپنی مسرت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم جناب مودی نے تبصرہ کیا کہ ہندوستان کے ساتھ ان کی توانائی، محبت اور غیر متزلزل تعلق واقعی حوصلہ بخش ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھی آج سہ پہر کویت میں جناب منگل سین  ہانڈا جی سے ملاقات کرکے اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا:

’’کویت میں متحرک ہندوستانی تارکین وطن کی طرف سے میرا گرم جوش استقبال کیا گیا۔

ان کی توانائی، محبت اور ہندوستان سے غیرمتزلزل تعلق واقعیحوصلہ بخش ہے۔ ان کے جوش و خروش کے لیے مشکور ہوں اور ہمارے ملکوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کے تعاون پر مجھے فخر ہے۔‘‘

’’آج سہ پہر کویت میںجناب @MangalSainHanda جی سے مل کر خوشی ہوئی۔ میں ہندوستان میں ان کے تعاون اور ہندوستان کی ترقی کے لئے ان کے جذبے کی تعریف کرتا ہوں۔‘‘

*********

ش ح ۔ ٖا ک۔  ت ع

U. No.4407


(Release ID: 2086833) Visitor Counter : 18