پارلیمانی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی


اجلاس میں 26 دنوں پر محیط  لوک سبھا کی 20 نشستیں اور راجیہ سبھا کی 19 نشستیں منعقد ہوئیں

Posted On: 20 DEC 2024 3:56PM by PIB Delhi

پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس، 2024 جو پیر، 25 نومبر، 2024 کو شروع ہوا تھا، جمعہ 20 دسمبر، 2024 کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں 26 دنوں پر محیط  لوک سبھا کی 20 نشستیں اور راجیہ سبھا کی 19 نشستیں منعقد ہوئیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MG9E.jpg

سیشن کے دوران، لوک سبھا میں 05 بل پیش کیے گئے اور 04 بل لوک سبھا اور 03 بل راجیہ سبھا سے منظور ہوئے۔ سیشن کے دوران دونوں ایوانوں سے ایک بل‘‘بھارتیہ وایویان ودھییک، 2024’’  منظور کیا گیا۔ یہ بل ائیر کرافٹ ایکٹ 1934 میں وقتاً فوقتاً ترامیم کے ذریعے اندراج/چھوٹ/حذف ہونے کی وجہ سے پیدا ہونے والے ابہام کو دور کرنے کے لیے ائیر کرافٹ ایکٹ کو دوبارہ  وضع کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

ہمارے ملک نے اپنے آئین کو اپنانے کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر  26 نومبر 2024 کو ایک تاریخی سنگ میل کی یاد منائی۔ سال بھر کی تقریبات کا آغاز چار موضوعات کے تحت کیا گیا: تمہید، اپنے آئین کو جانو، آئین کی تشکیل، اور اس دن اس کی شان کو منانا۔ اس موقع کی یاد میں 26 نومبر 2024 کو سمودھان سدن کے سنٹرل ہال میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں ایک یادگاری سکے اور ٹکٹ  کے اجراء کے ساتھ دو کتابوں  جن کا عنوان ‘‘آئین ہند کی تشکیل  اور اس کا شاندار سفر’’  اور ‘‘آئین ہند کی تشکیل : ایک جھلک ’’ ہے،  کا اجرا  صدر جمہوریہ ہند کے ذریعہ  نائب صدر جمہوریہ، وزیر اعظم، اسپیکر، لوک سبھا، مرکزی وزرا، قائد حزب اختلاف، دونوں ایوانوں کے اراکین پارلیمنٹ اور دیگر معززین کی موجودگی میں  عمل میں آیا۔آئین کی  تمہید پڑھنے میں دنیا بھر کے تمام ہندوستانی صدر جمہوریہ ہند کے ساتھ شامل ہوئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0024RL6.jpg

آئین کو اپنانے کی 75 ویں سالگرہ کے سال بھر کے جشن کے ایک حصے کے طور پر، 13 اور 14 دسمبر کو لوک سبھا میں اور 16 اور 17 دسمبر 2024 کو راجیہ سبھا میں "آئین ہند کے 75 سال کے شاندار سفر" پر ایک خصوصی بحث کا اہتمام کیا گیا۔   لوک سبھا میں بحث 15 گھنٹے 43 منٹ تک جاری رہی جس میں 62  ارکان نے حصہ لیا اور وزیراعظم نے جواب دیا۔ راجیہ سبھا میں، بحث نے ایوان کو کل 17 گھنٹے 41 منٹ تک مصروف رکھا جس میں 80 ارکان نے حصہ لیا اور وزیر داخلہ نے اس میں جواب دیا۔

2024-25 کے لیے گرانٹس کے ضمنی مطالبات کے پہلے بیچ پر بحث کی گئی اور مکمل ووٹنگ کی گئی اور متعلقہ اختصاص بل 17 دسمبر 2024 کو لوک سبھا میں تقریباً 07 گھنٹے 21 منٹ کی بحث کے بعد پیش کیا گیا، اس پر بحث کی گئی اور اسے منظور کر لیا گیا۔

دو تاریخی بل یعنی (i) آئین (ایک سو انتیسواں) ترمیمی بل، 2024 اور (ii) مرکز کے  زیر انتظام علاقوں کے قوانین (ترمیمی) بل، 2024 "ایک قوم، ایک انتخاب" کے وژن کے تحت لوک سبھا اور ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی اسمبلیوں کے   بیک وقت انتخابات کے طریقہ کار کو نافذ کرنے کے لیے 17 دسمبر 2024 کو لوک سبھا میں پیش کیا گیا اور 20 دسمبر 2024 کو مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس بھیج دیا گیا۔

لوک سبھا میں پیش کیے گئے بلوں کی فہرستیں، لوک سبھا/راجیہ سبھا سے منظور شدہ بل اور دونوں ایوانوں سے منظور شدہ بل ضمیمہ میں منسلک ہیں۔

لوک سبھا کی پیداواریت تقریباً 54.5 فیصد اور راجیہ سبھا کی تقریباً 40 فیصد رہی ہے۔

ضمیمہ

18ویں لوک سبھا کے تیسرے  اجلاس اور راجیہ سبھا کے 266ویں اجلاس کے دوران عمل پذیر قانون سازی کی کارروائیاں

  1. لوک سبھا میں متعارف کرائے گئے بل۔
  1. کوسٹل شپنگ بل، 2024۔
  2. مرچنٹ شپنگ بل، 2024۔
  3. آئین (ایک سو انتیسویں ترمیم) بل، 2024۔
  4. مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے قوانین (ترمیمی) بل، 2024
  5. اختصاص (نمبر 3) بل، 2024
  1. پارلیمنٹ کے ایوانوں کی مشترکہ کمیٹی کو بھیجے گئے بل
  1. آئین (ایک سو انتیسویں ترمیمی) بل، 2024۔
  2. مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے قوانین (ترمیمی) بل، 2024
  1. لوک سبھا کے پاس کردہ بل
  1. بینکنگ قوانین (ترمیمی) بل، 2024
  2. ریلوے (ترمیمی) بل، 2024
  3. ڈیزاسٹر مینجمنٹ (ترمیمی) بل، 2024۔
  4. اختصاص (نمبر 3) بل، 2024۔
  1. راجیہ سبھا کے پاس کردہ بل
  1. آئل فیلڈز (ریگولیشن اینڈ ڈویلپمنٹ) ترمیمی بل، 2024۔
  2. بھارتیہ وایویان ودھییک، 2024۔
  3. بوائلرز بل، 2024۔
  • V. پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے پاس کردہ بل ۔
  1. بھارتیہ وایویان ودھییک، 2024۔

******

ش ح۔ ا ک۔ رب

U. No. 4365


(Release ID: 2086541) Visitor Counter : 11