نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

راجیہ سبھا کے 266 ویں اجلاس میں چیئرمین کے اختتامی کلمات کا متن

Posted On: 20 DEC 2024 1:21PM by PIB Delhi

معزز ممبران،

میں اپنے اختتامی کلمات پیش کر رہا ہوں۔

جیسا کہ ہم اپنے آئین کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر اس سیشن کا اختتام کررہے ہیں، ہمیں سنجیدگی سے غور کرنے کا وقت ملا ہے۔ جب کہ تاریخی سم ودھان سدن میں ہمارے سم ودھان دیوس کی تقریب کا مقصد جمہوری اقدار کی توثیق کرنا تھا، اس ایوان میں ہمارے اقدامات ایک مختلف کہانی بیان کرتے ہیں۔

سخت حقیقت پریشان کن ہے، اس سیشن کی پیداواری صلاحیت محض 40.03 فیصد ہے، جس میں صرف 43 گھنٹے اور 27 منٹ کی موثر کارکردگی  ہوئی ہے۔ ارکان پارلیمنٹ کی حیثیت سے ہمیں ہندوستانی عوام کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا ہے اور یہ بجا ہے ۔ یہ مسلسل رکاوٹیں ہمارے جمہوری اداروں پر عوام کے اعتماد کو ختم کر رہی ہیں، یہاں تک کہ جب ہم نے آئل سیکٹر ترمیمی بل اور بوائلرز بل 2024 کو منظور کیا ہے، اور ہندوستان-چین تعلقات کے بارے میں وزیر خارجہ کا بیان سنا ہے۔ ان کامیابیوں پر ہماری ناکامیوں کا پردہ پڑا ہوا ہے۔

میڈیا کے ذریعے نوٹس کی تشہیر اور پارلیمانی بحث سے قبل رول 267 کا سہارا لینے کا بڑھتا ہوا رجحان ہمارے ادارہ جاتی وقار کو مزید مجروح کرتا ہے۔ ہم ایک نازک موڑ پر کھڑے ہیں، ہندوستان کے 1.4 بلین شہری ہم سے بہتر کی توقع رکھتے ہیں۔

بامعنی بحث اور نقصان دہ خلل کے درمیان انتخاب کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ ہمارا جمہوری ورثہ تقاضا کرتا ہے کہ ہم سیاسی اختلافات سے اوپر اٹھ کر پارلیمانی بحث کا تقدس برقرار رکھیں۔

میں ڈپٹی چیئرمین، نائب صدر، جنرل سکریٹری، عملہ اور میڈیا کے تعاون کے لئے ا ن کا  شکریہ ادا کرتا ہوں۔

آئیے اپنے ملک کی اس وقار کے ساتھ خدمت کرنے کے نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھیں۔

جئے ہند۔

 

 ش ح۔ش ت ۔  ج

UNO-4355

 


(Release ID: 2086462) Visitor Counter : 10