نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
راجیہ سبھا کے چیئرمین جناب جگدیپ دھنکھڑنے ممبران پارلیمنٹ پر زور دیا کہ وہ عوامی اعتماد اور توقعات کا احترام کریں
راجیہ سبھا کے چیئرمین نے اراکین سے جوابدہی اور خوداحتسابی پر زور دیا
Posted On:
20 DEC 2024 11:44AM by PIB Delhi
آج راجیہ سبھا میں خلل پیدا ہونے کے درمیان، چیئرمین جناب جگدیپ دھنکھڑ نے پارلیمانی کارروائی کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا،
‘‘قابل احترام ممبران،
دنیا ہماری جمہوریت کی طرف دیکھتی ہے، پھر بھی ہم اپنے طرز عمل سے اپنے شہریوں کو ناکام بناتے ہیں۔ یہ پارلیمانی رکاوٹیں عوامی اعتماد اور توقعات کا مذاق اڑاتی ہیں۔ تندہی سے خدمت کرنا ہمارا اولین فریِضہ نظر انداز ہے۔
جہاں منطقی مکالمہ ہونا چاہیے وہاں ہمیں صرف افراتفری نظر آتی ہے۔ میں ہر ممبرپارلیمنٹ سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ کسی بھی پارٹی سے تعلق رکھتے ہوئے اپنے ضمیر کا جائزہ لیں۔
ہماری جمہوریت کے شہری – انسانیت کا چھٹا حصہ – اس نظارے سے بہتر کے مستحق ہیں۔
ہم ان قیمتی مواقع سے محروم رہتے ہیں جو ہمارے لوگوں کی بہتر خدمت کر سکتے ہیں۔
مجھے امید ہے کہ ممبران گہرائی سے سوچیں گے اور شہری خود کو جوابدہ بنائیں گے۔
یہ مقدس ایوان اس طرز عمل کا مستحق ہے جو ہمارے حلف کا احترام کرتا ہے، نہ کہ تماشا جو کہ دھوکہ دیتا ہے۔’’
***
ش ح۔ ف ا۔ ج ا
(Release ID: 2086381)