وزارت اطلاعات ونشریات
حب الوطنی سب سے اہم ہے: وزیر اعلیٰ بھوپیندر بھائی پٹیل
کیرالہ کی خاتون صحافیوں کے ایک وفد نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی
Posted On:
19 DEC 2024 3:23PM by PIB Delhi
کیرالہ کی خاتون صحافیوں کے ایک وفد نے، جو گجرات کے دورے پر ہیں، آج گاندھی نگر میں گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر بھائی پٹیل سے ملاقات کی۔ وفد سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے دیے گئے وکست بھارت کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ یہ ’’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘‘ کے تصور کے مطابق ہے، جہاں ترقی کو ممکن بنانے کے لیے ہر طبقے کے لوگوں اور اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم کی قیادت میں صفائی ستھرائی سے لے کر سیمی کنڈکٹرز کے وسیع تر شعبے میں اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات کی نشاندہی کی اور میڈیا ٹیم سے کہا کہ وہ اپنے دورے کے دوران ایک بھارت، شریشٹھ بھارت کے تصورکا تجربہ کریں۔

صحافیوں نے اپنے تجربات بتاتے ہوئے کہا کہ وہ گجرات کی ترقی کے بارے میں بر موقع معلومات حاصل کر کے بہت خوش ہیں۔ پی آئی بی کے اس طرح کے دورے کے انعقاد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ یہ مختلف فریقوں کو دیکھنے اور ان سے بات چیت کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی ثقافت کا تجربہ کرنے کا ایک اچھا موقع ہے۔ میڈیا ٹیم نے آج گاندھی نگر میں گفٹ سٹی کا بھی دورہ کیا اور آنے والے پروجیکٹوں کے بارے میں جانکاری دی گئی۔

گجرات خطے کے پی آئی بی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جناب پرکاش مگدم، محترمہ اونتیکا سنگھ، وزیراعلی کی سکریٹری اور انفارمیشن سکریٹری محترمہ اروہی پٹیل، ڈپٹی ڈائریکٹر، پی آئی بی، احمد آباد اور ڈاکٹر اتھیرا تھمپی، ڈپٹی ڈائریکٹر، پی آئی بی، ترواننت پورم اس میٹنگ کے دوران موجود تھے۔
*********
ش ح ۔ ٖف ا ۔ ت ع
U. No.4338
(Release ID: 2086344)
Visitor Counter : 36