امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں جموں و کشمیر پر ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے مطابق ہم ’دہشت گردی سے پاک جموں و کشمیر‘ کے ہدف کو جلد از جلد حاصل کریں گے
مودی حکومت تمام سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کوششوں سے جموں و کشمیر میں دہشت گردی پر مکمل تسلط قائم کرنے کے لیے پرعزم ہے
اسمبلی انتخابات اور لوک سبھا کے انتخابات میں جموں و کشمیر کے عوام کی بے مثال شرکت یہ ظاہر کرتی ہے کہ انہیں جمہوریت پر مکمل اعتماد ہے
مرکزی وزیر داخلہ نے دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی، دراندازی اور دہشت گرد تنظیموں میں نوجوانوں کی بھرتی کے لیے سیکورٹی ایجنسیوں کی کوششوں کی تعریف کی
مودی سرکار کی مسلسل اور مربوط کوششوں کی وجہ سے جموں و کشمیر میں دہشت گردی کا ماحولیاتی نظام تقریباً ختم ہو چکا ہے
مرکزی وزیر داخلہ نے تمام سیکورٹی ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مربوط انداز میں کام جاری رکھیں
وزیر داخلہ نے ایریا ڈومینیشن پلان اور زیرو ٹیرر پلان کو مشن موڈ میں نافذ کرنے پر زور دیا
Posted On:
19 DEC 2024 8:30PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں جموں و کشمیر پر ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا، مرکزی داخلہ سکریٹری، ڈائریکٹر (آئی بی)، را چیف، چیف آف آرمی اسٹاف، جی او سی-ان-سی (ناردرن کمانڈ)، ڈی جی ایم او، چیف سیکریٹری اور جموں و کشمیر کے ڈی جی پی، سربراہان سی اے پی ایف اور وزارت داخلہ کے دیگر اعلیٰ حکام نے میٹنگ میں شرکت کی۔
میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے مطابق ہم ’دہشت گردی سے پاک جموں و کشمیر‘ کے ہدف کو جلد از جلد حاصل کریں گے اور اس کے لیے تمام وسائل دستیاب کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار تمام سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کوششوں سے جموں و کشمیر میں دہشت گردی پر مکمل تسلط قائم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ اسمبلی انتخابات اور لوک سبھا انتخابات میں جموں و کشمیر کے لوگوں کی بے مثال شرکت سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں ملک کی جمہوریت پر پورا بھروسہ ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے دہشت گردی کے واقعات، دراندازی اور دہشت گرد تنظیموں میں نوجوانوں کی بھرتی میں نمایاں کمی کے لیے سیکورٹی ایجنسیوں کی کوششوں کی تعریف کی۔
مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر نے کہا کہ مودی حکومت کی مسلسل اور مربوط کوششوں کی وجہ سے جموں و کشمیر میں دہشت گردی کا ماحولیاتی نظام تقریباً ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے تمام سیکورٹی ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مربوط انداز میں کام جاری رکھیں۔ جناب شاہ نے ایریا ڈومینیشن پلان اور زیرو ٹیرر پلان کو مشن موڈ میں نافذ کرنے پر زور دیا۔
****
ش ح۔ ف خ
U.No: 2657
(Release ID: 2086277)
Visitor Counter : 14