وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

نیدرلینڈ کے وزیر اعظم ڈک شُوف نے وزیر اعظم نریندر مودی سے فون پر بات کی


دونو رہنماؤں نے  بھارت اور ہالینڈ کے درمیان قابل اعتماد اور قابل قدر شراکت داری کو اجاگر کیا

رہنماؤں نے باہمی شراکت داری کو مزید گہرا اور بلند کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا

Posted On: 18 DEC 2024 6:51PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہالینڈ کے وزیر اعظم عزت مآب ڈک شوف سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

 دونوں رہنماؤں نے بھارت اور ہالینڈ کے درمیان اعتماد اور قدر کی بنیاد پر قائم شراکت داری پر زور دیا، جو جمہوریت اور قانون کی حکمرانی میں مشترکہ اقدار پر مبنی ہے۔

انہوں نے پانی، زراعت اور صحت کے شعبوں میں موجودہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے طریقوں پر بات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ شراکت داری کو وسیع کرنے اور اسے تجارتی، دفاعی، سیکیورٹی، اختراع ، آلودگی سے پاک ہائیڈروجن اور سیمی کنڈکٹرز سمیت مختلف شعبوں میں اسٹریٹجک جہت دینے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے تعلیم اور ثقافت کے میدان میں لوگوں کے درمیان قریبی تعلقات اور تبادلوں کو فروغ دینے پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی ترقیات پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا اور امن، سیکیورٹی کے تعاون اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

****

ش ح ۔ م  د   ۔  م  ص

 (U: 4251 )


(Release ID: 2085827) Visitor Counter : 8