امور داخلہ کی وزارت
سی آئی ایس ایف میں مہیلا بٹالین
Posted On:
17 DEC 2024 2:51PM by PIB Delhi
سی آئی ایس ایف میں مہیلا بٹالین کی نمایاں خصوصیات حسب ذیل ہیں:
(i) مختلف رینک کی مہیلا ریزرو بٹالین کی تعداد 1025 ہے جس کی سربراہی سینئر مہیلا کمانڈنٹ کرتی ہے۔
(ii) مہیلا ریزرو بٹالین ہوائی اڈوں، دلی میٹرو، سرکاری عمارتوں کی سیکورٹی، سرکاری اداروں وغیرہ میں سیکورٹی ڈیوٹی کے لیے ضرورت کو پورا کرے گی۔
(iii) فورس میں خواتین کی نمائندگی میں اضافہ۔
(iv) اس طرح کے دیگر فرائض انجام دینا جو مرکزی حکومت کے ذریعہ اسے سونپے جائیں۔
سی آئی ایس ایف اہلکاروں کے مختلف رینک کے تربیتی پروگرام، دورانیہ اور نصاب منظور شدہ ضابطوں کے مطابق ہوتے ہیں۔
براہ راست بھرتی یا پروموشن کے ذریعے ان کے تقرری کے ضابطوں کے تحت مہیلا بٹالین کے مختلف رینک کی بھرتی کی جاتی ہے۔
یہ بات داخلی امور کے وزیر مملکت جناب نتیا نند رائے نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی۔
******
ش ح ۔ ا ع خ۔ ا ک م
U:4149
(Release ID: 2085273)
Visitor Counter : 15