وزارت خزانہ
سی بی ڈی ٹی نے مالی سال 2023-24 اور مالی سال 2021-22 کے لیے آمدنی اور لین دین کی عدم ِمماثلت کو دور کرنے کے لیے الیکٹرانک مہم شروع کی
Posted On:
17 DEC 2024 1:33PM by PIB Delhi
مرکزی بورڈ برائے براہِ راست ٹیکس (سی بی ڈی ٹی) نے ایک الیکٹرانک مہم شروع کی ہے تاکہ ٹیکس دہندگان کو سالانہ معلوماتی بیان (اے آئی ایس) میں رپورٹ شدہ آمدنی اور لین دین اور انکم ٹیکس گوشواروں (آئی ٹی آر ) میں ظاہر کی گئی معلومات کے درمیان عدم مماثلت کو حل کرنے میں مدد دی جا سکے۔ یہ مہم مالی سال 2023-24 اور 2021-22 کے لیے ہے۔ اس مہم کا مقصد ان افراد کو بھی ہدف بنانا ہے جن کے اے آئی ایس میں ٹیکس سے قابل آمدنی یا اہم و اعلیٰ قیمت کی لین دین رپورٹ کی گئی ہے لیکن انہوں نے متعلقہ سالوں کے لیے آئی ٹی آر جمع نہیں کرائے ہیں۔ یہ مہم ای-ویری فیکیشن اسکیم 2021 کے نفاذ کا حصہ ہے۔
اس مہم کے تحت، ٹیکس دہندگان اور فائل نہ کرنے والوں کو ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے معلوماتی پیغامات بھیجے گئے ہیں جہاں سالانہ معلوماتی بیان میں رپورٹ کردہ لین دین اور فائل شدہ آئی ٹی آر کے درمیان عدم مماثلت کی نشان دہی کی گئی ہے ۔ ان پیغامات کا مقصد ان افراد کو یاد دہانی اور رہنمائی فراہم کرنا ہے جو اپنے آئی ٹی آر میں اپنی آمدنی مکمل طور پر ظاہر نہیں کر پائے ہیں تاکہ وہ مالی سال 2023-24 کے لیے اپنے آئی ٹی آرز کو دوبارہ یا دیر سے فائل کرنے کا موقع حاصل کر سکیں ۔ نظر ثانی شدہ یا دیر سے فائل کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2024 ہے۔
مالی سال 2021-22 کے متعلق معاملات کے لیے، ٹیکس دہندگان 31 مارچ 2025 تک اپنے اپ ڈیٹ شدہ آئی ٹی آر فائل کر سکتے ہیں۔
ٹیکس دہندگان اپنی رائے بھی دے سکتے ہیں، جس میں اے آئی ایس میں رپورٹ کی گئی معلومات سے اختلاف کرنا شامل ہے ، یہ اے آئی ایس پورٹل کے ذریعے جو ای-فائلنگ ویب سائٹ (https://www.incometax.gov.in/iec/foportal/) پر دستیاب ہے۔
یہ اقدام انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے اس عزم کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے تعمیل کو سادہ بنایا جائے اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ تیسری پارٹی کے ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے، محکمہ ایک زیادہ مؤثر، ٹیکس دہندگان کے لیے دوستانہ نظام بنانے کا ارادہ رکھتا ہے جو وِکست بھارت کے وژن سے ہم آہنگ ہو۔
سی بی ڈی ٹی تمام اہل ٹیکس دہندگان کو اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دیتا ہے تاکہ وہ اپنے ٹیکس کی ذمہ داریوں کو پورا کریں اور قوم کی اقتصادی ترقی میں حصہ ڈالیں۔ یہ کوشش نہ صرف حکومت کے ترقی یافتہ بھارت کے وژن کی حمایت کرتی ہے بلکہ شفافیت، جوابدہی، اور رضا کارانہ تعمیل کی ثقافت کو بھی فروغ دیتی ہے۔
****
) ش ح – ا م - م ش )
U.No. 4138
(Release ID: 2085229)
Visitor Counter : 27