صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہندنے سری لنکا کے صدر کی میزبانی کی
بھارت سری لنکا کی مستحکم اقتصادی ترقی کے لیے سری لنکا حکومت کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا: صدرجمہوریہ دروپدی مرمو
Posted On:
16 DEC 2024 9:46PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہندمحترمہ دروپدی مرمو نے آج (16 دسمبر 2024) کو راشٹرپتی بھون میں ڈیموکریٹک سوشلسٹ ریپبلک آف سری لنکا کے صدر محترم جناب انورا کمارا دیسانائیک کا استقبال کیا۔ ان کے اعزاز میں ضیافت کا بھی اہتمام کیا۔
راشٹرپتی بھون میں صدر دیسانائیک اور ان کے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے سری لنکا میں حالیہ صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں ان کی جیت پر انہیں مبارکباد دی ۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ سری لنکابھارت کی 'پڑوسی پہلے' کی پالیسی اور ساگر ویژن کا ایک اہم حصہ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک قریبی اور قابل اعتماد شراکت دار کے طور پربھارت سری لنکا کی پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے سری لنکا حکومت کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا ۔
صدر جمہوریہ کو یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آج منظور کیا گیا مشترکہ بیان کثیر جہتی دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کے عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ سری لنکا کے ساتھ بھارت کی جامع ترقیاتی امداد کی شراکت داری سری لنکا کی ترجیحات اور ضروریات پر مبنی ہے ۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ بھارت کی سرمایہ کاری سے معاشی بحالی اور استحکام میں مدد ملے گی ۔
صدر جمہوریہ نے یہ بھی یاد دہانی کرائی کہ ہمارے عوام کے درمیان تاریخی تعلقات ہمارے دو طرفہ تعاون کا ایک بنیادی اور اہم عنصر ہیں ۔
دونوں رہنماؤں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے عوام کے امن اور خوشحالی کے لیے دو طرفہ تعلقات کو آگے لے جانے کے لیے رفتار فراہم کرے گا ۔
Please click here to see the President's Speech –
********
ش ح۔ش آ۔ ع ر۔
U NO:4121
(Release ID: 2085098)
Visitor Counter : 19