صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند 17 سے 21دسمبر تک آندھرا پردیش اور تلنگانہ کا دورہ کریں گی

Posted On: 16 DEC 2024 7:23PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو 17 سے 21 دسمبر 2024 تک آندھرا پردیش اور تلنگانہ کا دورہ کریں گی۔ اپنے اس دورے کےدوران، صدر جمہوریہ ، راشٹرپتی نلیَم، بولارم، سکندرآباد میں قیام کریں گی۔

17دسمبر کو صدر جمہوریہ  ایمس منگلاگری، آندھراپردیش  کے جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کریں گی۔

صدر جمہوریہ ، 18 دسمبر کو  راشٹرپتی نلیَم، بولارم، سکندرآباد میں مختلف پہل قدمیوں کا افتتاح کریں گی/ سنگ بنیاد رکھیں گی۔

20 دسمبر کو صدر جمہوریہ ہند کالج  آف ڈفینس مینجمنٹ ، سکندرآباد کو پریزیڈنٹ کلر پیش کریں گی۔ اسی شام، وہ ریاست کے معزز افراد، سرکردہ شہریوں، ماہرین تعلیم، وغیرہ کے لیے راشٹرپتی نلیَم میں منعقد ہونے والے ایک ’ایٹ ہوم‘ استقبالیہ تقریب کی میزبانی کریں گی۔

******

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:4115


(Release ID: 2085026) Visitor Counter : 15