خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں میں اپنی مدد آپ گروپوں کو بااختیار بنانا

Posted On: 13 DEC 2024 1:00PM by PIB Delhi

خوراک  اور ڈبہ بند کی صنعتوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب رونیت سنگھ بھٹو نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا  کہ  خوراک  اور ڈبہ بند کی صنعتوں کی وزارت اپنی اسکیموں کے ذریعے فوڈ پروسیسنگ کی سرگرمیوں میں مصروف اپنی مدد  آپ  گروپوں (ایس ایچ جیز) کی مدد فراہم کر رہی ہے۔ مرکزکی طرف سے چلائے جانے والے پی ایم فارملائزیشن آف مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز (پی ایم ایف ایم ای) اسکیم کے تحت مذکورہ   وزارت  اپنی  مدد آپ گروپوں کے  ہر ممبر کو   40,000 روپے  تک  کا سیڈ کیپٹل گرانٹ فراہم کرتی ہے۔  ایس  ایچ جی   ہرممبر فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائز کے واحد یونٹ کے طور پر 10 لاکھ روپے کی زیادہ سے زیادہ حد کے ساتھ پروجیکٹ لاگت کے 35 فیصد  تک کا  کریڈٹ سے منسلک گرانٹ حاصل کر سکتا ہے۔ ایس ایچ جیز مرکزی سیکٹر کی پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) کی متعلقہ جزوی اسکیموں کے تحت بھی مدد کے لئے اہل ہیں۔

پی ایم ایف ایم ای  اسکیم کے سیڈ کیپٹل جزو کو متعلقہ ریاستی دیہی روزی روٹی مشن (ایس آر ایل ایمس) اور ریاستی شہری ذریعہ معاش مشن (ایس یو ایل ایمس) کے ذریعے لاگو کیا جاتا ہے۔  اس کے تحت 3,10,121   اپنی مدد آپ  گروپوں  کے  ممبروں کو  مدد فراہم کرنے کے لئے 1032.31 کروڑ روپے  کی منظوری دی گئی ہے۔ جس میں 2,47,984 دیہی  اپنی مدد آپ گروپوں کے ممبران  کے لئے 810.89 کروڑ  روپے کی رقم ، جبکہ شہری  اپنی مدد آپ گروپوں  کے   62,137 ممبروں کے لئے  221.42 کروڑ روپے کی رقم کی  منظوری 31 اکتوبر 2024 دی جاچکی ہے۔  کریڈٹ لنکڈ سبسڈی کے جزو کے تحت،  692 اپنی مدد آپ گروپوں کے اراکین کو ، جو فوڈ پروسیسنگ کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں،31 اکتوبر  2024  تک امداد منظور کی جا چکی ہے ۔

************

U.No:3969

ش ح۔ش م۔ق ر


(Release ID: 2084147) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil