وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم 13 دسمبر کو اتر پردیش کا دورہ کریں گے


وزیر اعظم مہاکمبھ میلہ 2025 کے لیے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیں گے

وزیر اعظم پریاگ راج میں تقریبا 5500 کروڑ روپے سے زیادہ کے بہت سے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور آغاز کریں گے

وزیر اعظم کمبھ‘ سہایک’ چیٹ بوٹ کا آغاز کریں گے

Posted On: 12 DEC 2024 2:10PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 13 دسمبر کو اتر پردیش کا دورہ کریں گے۔ وہ پریاگ راج کا سفر کریں گے اوردوپہر تقریباً 12:15 بجے وہ سنگم ناک پر پوجا اور درشن کریں گے۔ اس کے بعددوپہر تقریباً 12:40 پر، وزیر اعظم اکشے وات ورکش میں پوجا کریں گے اور اس کے بعد ہنومان مندر اور سرسوتی کوپ میں درشن اور پوجا کریں گے۔ دوپہر تقریباً 1:30 بجے، وہ مہاکمبھ نمائش کی جگہ چہل قدمی کریں گے۔ اس کے بعد، دوپہر تقریبا 2:00 بجے، وہ پریاگ راج میں تقریبا5500 کروڑ روپے سے زیادہ کے بہت سے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور آغاز کریں گے۔

 وزیر اعظم مہاکمبھ 2025 کے لیے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔ اس میں 10 نئے روڈ اوور برج(آر اوبی)یا فلائی اوور، مستقل گھاٹ اور ریور فرنٹ سڑکیں شامل ہیں، تاکہ بنیادی ڈھانچے کو فروغ دیا جا سکے اور پریاگ راج میں ہموار رابطہ فراہم کیا جا سکے۔

 سوچھ اور نرمل گنگا کے تئیں اپنی وابستگی کے مطابق، وزیر اعظم دریائے گنگا کی طرف جانے والے چھوٹے نالوں کی روک تھام، ٹیپنگ، ڈائیورژن اور ٹریٹمنٹ کے پروجیکٹوں کا بھی افتتاح کریں گے جس سے دریا میں کثیف پانی کوپوری طرح صاف کرنے کے بعداس کے اخراج کو یقینی بنایا جائے گا۔ وہ پینے کے پانی اور بجلی سے متعلق مختلف بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا بھی افتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم بڑے مندروں کی راہداریوں کا افتتاح کریں گے جس میں بھاردواج آشرم کوریڈور، شرنگور پور دھام کوریڈوروغیرہ شامل ہیں۔ یہ منصوبے عقیدت مندوں کی آسانی کو یقینی بنائیں گے اور روحانی سیاحت کو بھی فروغ دیں گے۔

 وزیر اعظم کمبھ سہایک چیٹ بوٹ کا بھی آغاز کریں گے جو مہاکمبھ میلہ 2025 کے موقع پر عقیدت مندوں کو تقریبات کے بارے میں رہنمائی اور اپ ڈیٹ دینے کے لیے تفصیلات فراہم کرے گا۔

 

****

ش ح۔ا س ۔ف ر

Urdu No. 3894


(Release ID: 2083690) Visitor Counter : 40