وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کی ماسکو میں روسی صدر جناب ولادیمیر پوتن سے ملاقات


دوطرفہ دفاعی تعاون کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

Posted On: 10 DEC 2024 9:01PM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 10 دسمبر 2024 کو ہندوستان-روس بین حکومتی فوجی اور فوجی تعاون کمیشن(آئی آر آئی جی سی-ایم اینڈ ایم ٹی سی) کے 21ویں اجلاس کے موقع پر ماسکو میں روسی فیڈریشن کے صدر جناب ولادیمیر پوتن سے ملاقات کی۔ وزیر دفاع نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے صدر پوتن کو تہنیت پیش کی۔

 جناب راج ناتھ سنگھ نے دو طرفہ دفاعی تعاون کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری میں بے پناہ امکانات ہیں اور مشترکہ کوششوں سے شاندار نتائج برآمد ہوں گے۔

 ملاقات کے دوران جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہمارے ممالک کے درمیان دوستی سب سے بلند پہاڑ سے بلند اور گہرے سمندر سے گہری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ہمیشہ اپنے روسی دوستوں کے ساتھ کھڑا ہے اور مستقبل میں بھی یہ جاری رہے گا۔

 

*************

(ش ح ۔ع و۔ج ا(

U.No.3779


(Release ID: 2083074) Visitor Counter : 12