امور داخلہ کی وزارت
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج احمد آباد میں بی اے پی ایس سوامی نارائن سنستھا کے ‘‘کاریہ کر سوورن مہوتسو’’ سے خطاب کیا
بھگوان سوامی نارائن سے شروع ہونے والی اس برادری میں، بی اے پی ایس نے سماج میں عقیدت کے ساتھ ساتھ سماجی خدمت کوبھی مربوط کرنے کا کام کیا ہے
بی اے پی ایس کے کارکنوں کو ‘‘ثقافت، مذہب، سماج اور خدمت’’ کے عزم کے ساتھ ساتھ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں 2047 تک ‘ترقی یافتہ ہندوستان’بنانے کا بھی عزم کرنا چاہیے
پرمکھ سوامی مہاراج جی نے ایک خانقاہی تنظیم میں نظم و ضبط اور خدمت کا ایسا جذبہ پیدا کیا، جس نے ہزاروں لوگوں کو متاثر کیا
پرمکھ سوامی مہاراج جی نے تحریک، ایمان، بحران کا سامنا کرنے اور لاکھوں لوگوں کی زندگیوں میں نتیجہ خیز کام کرنے کی ترغیب دی
آج ہندوستان اور بیرون ملک 1200 سے زیادہ سوامی نارائن مندر لاکھوں لوگوں کی زندگیوں میں روشنی پھیلانے کا کام کر رہے ہیں
اس تنظیم نے بہت سے لوگوں کی زندگیوں کو نشے سے نجات دلائی اور انہیں اور ان کے پورے کنبے کو پریشانیوں سے آزاد کر دیا
اس تنظیم نے بیج، درخت اور پھلوں کی شکل میں ایک لاکھ سے زیادہ کارکنوں کے ذریعے سماج کے لیے بہت سے مثبت کارنامے انجام دیئےہیں
پوری دنیا میں ایک لاکھ سے زیادہ کارکنوں کی اس قسم کی تنظیم کا ہونا ناقابل تصور، عدیم المثال اور ناممکن ہے
Posted On:
07 DEC 2024 10:13PM by PIB Delhi
داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج احمد آباد میں بی اے پی ایس سوامی نارائن سنستھان کے‘‘کاریہ کرسورن مہوتسو’’ سے خطاب کیا۔ اس موقع پر گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل سمیت کئی معززین موجود تھے۔
اپنے خطاب میں جناب امت شاہ نے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آج کا پروگرام ایک بہت ہی مبارک اتفاق ہے، جب پرمکھ سوامی مہاراج کی 103ویں یوم پیدائش کے ساتھ ساتھ بی اے پی ایس کارکنوں کا سنہری تہوار بھی منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھگوان سوامی نارائن سے شروع ہونے والے اس فرقے میں بی اے پی ایس نے سماج میں عقیدت کے ساتھ ساتھ سماجی خدمت کو بھی مربوط کرنے کا کام کیا۔ جناب شاہ نے کہا کہ 18 سال کی چھوٹی عمر میں اپنے گرو کی خدمت کے لیے اپنی جان دے کر پورے ہندوستان کو ایک ایسی عظیم شخصیت ملی ،جس نے ایک خانقاہی تنظیم میں نظم و ضبط لانے اور اسے خدمت پر مبنی بنانے کا کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ پرمکھ سوامی مہاراج نے لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو متاثر کیا، انہیں ایمان کا منتر دیا، انہیں بحران کا سامنا کرنے کی ہمت دی اور نتیجہ پر مبنی کام کرنے کے لئے آگے بڑھنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک اور بیرون ملک میں 1200 سے زیادہ سوامی نارائن مندر لوگوں کی زندگیوں میں روشنی پھیلانے کا کام کر رہے ہیں۔
داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ سوامی نارائن سنستھان کا سب سے بڑا تعاون اقدار پر زور دینا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ادارے نے بہت سے لوگوں کی زندگیوں سے منشیات کے استعمال کی لعنت کو ختم کردیا ہے اور انہیں اور ان کے پورے خاندان کو پریشانیوں سے نجات دلائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لاکھوں کارکن پیدا کرنا بہت مشکل کام ہے ، جو معاشرے کے دکھوں کو اپنا سمجھتے ہوں اور سب کو ایک ہی مقصد کے لیے کام کرنے کی ترغیب دیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ پرمکھ سوامی مہاراج نے اپنی زندگی میں یہ اہم کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوامی نارائن فرقہ نے تعلیم کے میدان میں بھی بہت بڑا تعاون کیا ہے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ پرمکھ سوامی مہاراج نے 1972 میں اس بکھری ہوئی تنظیم کو منظم کرنے کا کام کیا، اسے ایک ادارے میں تبدیل کر کےاس کی کوششوں کو ادارہ جاتی بنایا۔ انہوں نے کہا کہ صرف 8 کارکنوں سے شروع ہونے والی یہ تنظیم آج لاکھوں کارکنوں کے ساتھ چل رہی ہے اور اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ رشی منی ہماری زندگی میں کتنی رہمیت رکھتے ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ اس تنظیم نے بیجوں، درختوں اور پھلوں کی شکل میں ایک لاکھ سے زیادہ کارکنوں کے ذریعے معاشرے کو فیضیاب کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرمکھ سوامی مہاراج کی ترغیب نے ثقافت، مذہب، سماج اور خدمت کو مؤثر طریقے سے منتقل کیا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایک لاکھ سے زیادہ کارکنوں کی اس قسم کی تنظیم پوری دنیا میں کہیں نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ناقابل تصور، لاجواب اور ناممکن ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی تحریک سے 140 کروڑ لوگوں نے 2047 میں ہندوستان کی آزادی کی صد سالہ تقریب کے موقع پر ایک عظیم ہندوستان بنانے کا عہد لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ثقافت، مذہب، سماج اور خدمت کے عزم کے ساتھ ایک عظیم ہندوستان بنانے کا عہد لینا چاہئے اور اس سمت میں اپنی زندگیوں کو دوبارہ تحریک دینا چاہئے۔
***
ش ح۔ ک ا۔ م ش
(Release ID: 2082252)
Visitor Counter : 20