امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکز نے کلینیکل الیکٹریکل تھرمامیٹر کے مجوزہ قواعد سے متعلق تیس  دسمبر دوہزار چوبیس تک عوامی رائے طلب کی ہے


بھارت کے محکمہ امور صارفین نے محکمہ ناپ تول (عام ) ضوابط دوہزار گیارہ کے تحت او آئی ایم ایل  کی سفارشات کے مطابق ترمیم کی تجویز پیش کی ہے

Posted On: 08 DEC 2024 11:26AM by PIB Delhi

حکومت ہند کے محکمہ امور صارفین کے تحت کام کرنے والا محکمہ ناپ تول  وزن اور پیمائش کے آلات میں درستگی اور اعتماد کو یقینی بناتا ہے، اور اس طرح صارفین کے مفادات کا تحفظ کرتا ہے۔ انسانی اور جانوروں کے جسم کے درجہ حرارت کی پیمائش کے لیے ڈیزائن کیے گئے کلینیکل الیکٹریکل تھرمامیٹرز کے معیار اور درستگی کو بڑھانے کے لیے مسودہ قواعد تجویز کیے گئے ہیں۔ یہ قواعد ایسے آلات کے لیے موجودہ ضوابط کو نظرثانی کے تحت لاتے ہیں، جو بخار اور کم درجہ حرارت جیسی حالتوں کی تشخیص میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

یہ مسودہ قواعد، جو محکمہ کی جانب سے تشکیل دی گئی ایک کمیٹی نے تیار کیے ہیں، 29 نومبر 2024 کو محکمہ کی ویب سائٹ پر عوامی مشاورت کے لیے شائع کیے گئے تھے۔ متعلقین اور عوام سے درحواست کی گئی ہے کہ وہ 30 دسمبر 2024 تک اپنے تبصرے اور تجاویز پیش کریں۔ مسودہ قواعد کو آن لائن درج ذیل لنک پر ملاحظہ کیا جا سکتا ہے:

https://consumeraffairs.nic.in/sites/default/files/file-uploads/latestnews/Draft%20Rules%20for%20Clinical%20Electrical%20Thermometer%20with%20Maximum%20Device.pdf

عوام اور متعلقین کے تاثرات کا جائزہ لینے کے بعد، ان قواعد کو حتمی شکل دے دی جائے گی، جس سے کلینیکل الیکٹریکل تھرمامیٹرز کی درستگی اور اعتماد کو معیار کے مطابق بنایا جا سکے گا۔ ان قواعد کے تحت ان آلات کی تصدیق اور مہر بندی کی جائے گی تاکہ ان کی تجویز کردہ معیارات کے مطابق تعمیل کو یقینی بنایا جا سکے، اور اس طرح انسانوں اور جانوروں کی صحت اور فلاح و بہبود کا تحفظ کیا جا سکے۔

یہ تھرمامیٹرز گھروں، صحت کے مراکز، اور مختلف صنعتوں میں بڑے پیمانے پر استعمال ہوتے ہیں۔ تجویز کردہ قواعد کا مقصد ان کی پیمائش پر اعتماد کو فروغ دینا ہے، تاکہ تشخیص اور علاج کے فیصلے قابل اعتماد ڈیٹا پر مبنی ہوں۔ یہ اقدام صارفین کی حفاظت کو مضبوط کرنے اور جسمانی درجہ حرارت کی پیمائش میں یکسانیت کو فروغ دینے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔  ول

Uno-3630


(Release ID: 2082091) Visitor Counter : 27