صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند نے رائی رنگ پور میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 07 DEC 2024 12:36PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہندمحترمہ دروپدی مرمو نےرائی رنگ پور، اڈیشہ میں آج 7 دسمبر، 2024کوتین ریل لائنوں  بنگیری پوسی۔گوروماہیسانی، برامارا۔چکولیا اور بدم پہار۔کیندوجھار گڑھ کے ساتھ ساتھ قبائلی تحقیق اور ترقی کے مرکز، ڈنڈبوس ہوائی اڈہ  ،سب ڈویژنل ہسپتال، رائی رنگ  پور کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Presidentpic107122024ETGZ.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے کہا کہ انہیں ہمیشہ اس سرزمین کی بیٹی ہونے پر فخر رہا ہے۔ ذمہ داریوں اور مصروفیات نے انہیں اپنی جائے پیدائش اور اس کے لوگوں سے کبھی دور نہیں کیا۔ بلکہ لوگوں کی محبت انہیں اپنی طرف کھینچتی رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مادر وطن اپنی سوچ اور کام میں رہتا ہے۔ اس خطے کے لوگوں کی پاکیزہ اور گہری محبت ان  کے ذہن میں ہمیشہ گونجتی رہتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Presidentpic207122024WSC4.jpg

صدرجمہوریہ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ریل کے منصوبے اور ہوائی اڈے خطے میں نقل و حمل، تجارت اور کاروبار کو فروغ دیں گے۔ 100 بستروں پر مشتمل ہسپتال کی نئی عمارت مقامی لوگوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرے گی۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ اڈیشہ حکومت ہند کے پوروودیا ویژن سے مستفید ہو رہا ہے۔ مختلف فلاحی اسکیموں کے ذریعے پورے خطے کی ترقی کو تیز کیا جا رہا ہے جن میں تعلیم، ہنرمندی کی ترقی، صحت، سیاحتی رابطوں، اور نقل و حمل کی سہولیات شامل ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول قبائلی بچوں کو تعلیم دینے کے لیے قائم کیے جا رہے ہیں۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ اوڈیشہ میں 100 سے زیادہ نئے ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول قائم کیے جا رہے ہیں، جن میں میور بھنج ضلع کے 23 اسکول بھی شامل ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ان سکولوں سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد قبائلی بچے معاشرے اور ملک کی ترقی میں معیاری کردار ادا کر سکیں گے۔

*****

(ش ح۔اص)

UR No 3612


(Release ID: 2081871) Visitor Counter : 41