بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
گرین ٹگ ٹرانزیشن پروگرام
Posted On:
06 DEC 2024 4:11PM by PIB Delhi
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ گرین ٹگ ٹرانزیشن پروگرام(جی ٹی ٹی پی) کا مقصد ہندوستان کے ہاربر ٹگ فلیٹ کو روایتی ڈیزل سے چلنے والے جہازوں سے سبز متبادل کی طرف منتقل کرنا ہے۔ یہ 2024 سے 2040 تک پانچ مراحل پر محیط ایک مرحلہ وار نقطہ نظر کے ذریعے حاصل کیا گیا ہے۔ منتقلی کو بغیر رکاوٹ بنانےکے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس سے روایتی ٹگس کو آہستہ آہستہ ختم کیا جا سکتا ہے۔
جی ٹی ٹی پی کا آغاز 16 اگست 2024 کو کیا گیا تھا۔ جی ٹی ٹی پی کے فیز 1 میں چار بڑی بندرگاہوں کا انتخاب کیا گیا ہے جس کا ہدف ہر بندرگاہ کے ذریعہ کم از کم دو گرین ٹگس کی خریداری / خدمات حاصل کرنا ہے۔
جی ٹی ٹی پی براہ راست میری ٹائم امرت کال وژن 2047 کے ساتھ منسلک ہے، جس کا مقصد 2030 تک بندرگاہی جہازوں سے جی ایچ جی کے اخراج کو 30 فیصد تک کم کرنا ہے۔ ہاربر ٹگس سے اخراج کو کم کرنے پر جی ٹی ٹی پی کی توجہ اس وسیع تر مقصد میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
*****
ش ح۔ ش ت ج
Uno-3576
(Release ID: 2081554)
Visitor Counter : 17