وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم 6 دسمبر کو اشٹ لکشمی مہوتسو کا افتتاح کریں گے
مہوتسو شمال مشرقی ہندوستان کی وسیع ثقافتی جھلک دیکھنے کو ملے گی، جس میں روایتی فنون، دستکاری اور ثقافتی طریقوں کا ایک سلسلہ شامل ہوگا
فیسٹیول سے روایتی دستکاری، ہینڈلوم، زرعی مصنوعات اور سیاحت میں اقتصادی مواقع کو فروغ ملے گا
Posted On:
05 DEC 2024 6:07PM by PIB Delhi
شمال مشرقی ہندوستان کی ثقافتی وراثت کو منظر عام پر لانے کے اپنے عہد کے مطابق، وزیر اعظم جناب نریندر مودی 6 دسمبر کو بھارت منڈپم، نئی دہلی میں تقریباً 3 بجے سہ پہر اشٹ لکشمی مہوتسو کا افتتاح کریں گے۔
تین روزہ ثقافتی میلہ جو پہلی بار منایا جا رہا ہے، 6 سے 8 دسمبر تک منعقد ہو گا۔ اس میں شمال مشرقی ہندوستان کی وسیع ثقافتی جھلک دیکھنے کو ملے گی جس میں روایتی فنون، دستکاری اور ثقافتی طریقوں کا ایک سلسلہ شامل ہوگا۔
روایتی دستکاری، ہتھ کرگھے، زرعی مصنوعات اور سیاحت جیسے شعبوں میں معاشی مواقع کو فروغ دینے کے لیے مہوتسو میں مختلف قسم کے پروگرام پیش کیے جائیں گے۔ اس میلے میں کاریگروں کی نمائشیں، گرامین ہاٹ، ریاست کے مخصوص پویلین اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے لیے اہم شعبوں پر تکنیکی سیشن ہوں گے۔ کلیدی تقریبات میں سرمایہ کاروں کی گول میز اور خریدار فروخت کنندگان کی ملاقاتیں شامل ہوں گی جو خطے کی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے والے نیٹ ورکس، شراکت داریوں اور مشترکہ اقدامات کی تعمیر اور مضبوطی کے لیے ایک منفرد موقع کے طور پر ڈیزائن کی گئی ہیں۔
مہوتسو میں ڈیزائن کنکلیو اور فیشن شو بھی ہوں گے جو قومی سطح پر شمال مشرقی ہندوستان کی بھرپور ہینڈلوم اور دستکاری کی روایات کو ظاہر کریں گے۔ خطے کے مالا مال ثقافتی ورثے کو اجاگر کرتے ہوئے، اس میلے میں متحرک موسیقی کی پرفارمنس اور شمال مشرقی ہندوستان کے مقامی کھانوں کی بھی نمائش کی جائے گی۔
**************
ش ح۔ ف ش ع
05-12-2024
U: 3534
(Release ID: 2081267)
Visitor Counter : 28
Read this release in:
Assamese
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam