وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے بھوٹان کے عزت مآب بادشاہ اور ملکہ کا استقبال کیا
وزیر اعظم نے مارچ 2024 میں بھوٹان کے اپنے سرکاری دورے کے دوران پیش کی گئی غیر معمولی مہمان نوازی کو یاد کیا
قائدین نے ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان مثالی شراکت داری کو مزیدمستحکم کرنے کے اپنے عزم کا اظہار کیا
*وزیراعظم نے بھوٹان کی اقتصادی ترقی کے لیے ہندوستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا*
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے باقاعدہ تبادلوں کی روایت کواجاگرکیاگیا
وزیر اعظم نے عزت مآب بادشاہ اور ملکہ کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا
Posted On:
05 DEC 2024 3:42PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں بھوٹان کے عزت مآب بادشاہ جگمی کھیسر نامگیل وانگچک اور بھوٹان کی عزت مآب ملکہ جیٹسن پیما وانگچک کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم نے انہیں مبارکباد پیش کی اور مارچ 2024 میں اپنے سرکاری دورے کے دوران بھوٹان کی حکومت اور عوام کی طرف سے پیش کی گئی غیر معمولی مہمان نوازی کومحبت سےیاد کیا۔
وزیر اعظم اور عزت مآب بادشاہ نے دوطرفہ تعلقات کی بہترین حالت پر اطمینان کا اظہار کیا، جس میں ترقیاتی تعاون، صاف ستھری توانائی کی شراکت داری، تجارت اور سرمایہ کاری، خلائی اور ٹیکنالوجی کے تعاون اور عوام سے عوام کے درمیان تعلقات شامل ہیں۔ انہوں نے تمام شعبوں میں اس مثالی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
ان رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی رابطے کو بڑھانے میں پیش رفت کا جائزہ لیا، اورجیلیفو مائنڈ فلنیس سٹی پہل کے بارے میں خیالات کا تبادلہ کیا، جو کہ بھوٹان کی ترقی کو متحرک کرنے اور ہندوستان کے ملحقہ سرحدی علاقوں کے ساتھ روابط کو مضبوط کرنے کے لیے آں عزت مآب کے زیرقیادت ایک وژنری پروجیکٹ ہے۔
وزیر اعظم نے بھوٹان میں اقتصادی ترقی کے تئیں ہندوستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کیااور بھوٹان کے13ویں پانچ سالہ منصوبہ کی مدت کے لیے ہندوستان کی ترقیاتی امداد کو دوگنا کرنے پر روشنی ڈالی۔ عزت مآب بادشاہ نے بھوٹان کی خوشی، ترقی اور خوشحالی کی امنگوں کی مستقل حمایت کے لیے وزیر اعظم اور ہندوستان کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات کے بعد وزیر اعظم کی طرف سے عزت مآب بادشاہ اور عزت مآب ملکہ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔
میٹنگ میں ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان اعلیٰ سطحی تبادلوں کی باقاعدہ روایت پر زور دیا گیا، جو باہمی اعتماد، تعاون اور گہرے افہام و تفہیم کے جذبے کی عکاسی کرتی ہے اوردونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو تقویت دیتی ہے۔
****
ش ح۔ا ک ۔ف ر
Urdu No. 3499
(Release ID: 2081124)
Visitor Counter : 31
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam