شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
اشٹ لکشمی مہوتسو 2024
شمال مشرقی ہندوستان کی ثقافتی دولت اور اقتصادی ترقی کا جشن
Posted On:
05 DEC 2024 1:09PM by PIB Delhi
شمال مشرقی ہندوستان کی ثقافت صدیوں کی روایات، متنوع زبانوں، بھرپور لوک داستانوں اور دلکش مناظر کے ساتھ بُنی ہوئی ایک متحرک ٹیپسٹری ہے۔ یہ ایک ایسا خطہ ہے جو اپنے اندر قدیم رسم و رواج اور جدید ترقی کا ایک غیر معمولی امتزاج رکھتا ہے، جہاں ہر برادری، ہر ریاست کی اپنی منفرد پہچان ہے۔ آسام کے سرسبز چائے کے باغات سے لے کر میزورم کی گھومتی ہوئی پہاڑیوں تک، منی پور کی قدیم ندیوں سے لے کر ناگالینڈ کے متحرک تہواروں تک، شمال مشرق ایک ایسی سرزمین ہے جو زندگی، فن اور ورثے سے بھرپور ہے۔
اس شاندار ثقافت کو مناتے ہوئے، پہلا اشٹ لکشمی مہوتسو 6 سے 8 دسمبر 2024 تک بھارت منڈپم، پرگتی میدان، دہلی میں منایا جائے گا۔ اس عظیم الشان میلے کا افتتاح عزت مآب وزیر اعظم 6 دسمبر کو کریں گے، جس کا مقصد شمال مشرقی ہندوستان کی آٹھ ریاستوں- آسام، اروناچل پردیش، میگھالیہ، منی پور، ناگالینڈ، میزورم، تریپورہ اور سکم کی خوبصورتی، تنوع اور امکانات کو ظاہر کرنا ہے۔‘اشٹ لکشمی’ کے نام سے جانے جانےوالی یہ ریاستیں خوشحالی کی آٹھ شکلوں کی نمائندگی کرتی ہیں جیسا کہ دیوی لکشمی نے مجسم کیا ہے یعنی خوشحالی،زرخیزی، پاکیزگی، دولت، علم، فرض، زراعت، اور مویشی پروری۔
ان ریاستوں میں سے ہر ایک ریاست اپنی اپنی ثقافت اور روایات کو سامنے لائے گی، جو ہندوستان کے ثقافتی ورثے کی وسیع تنوع میں اپناتعاون پیش کرے گی۔ مہوتسو اس تنوع کے جشن منانے کا وعدہ کرتا ہے جو کہ دنیا کے لیے خطے کے فنون، دستکاری، موسیقی اور اقتصادی ترقی کا تجربہ کرنے کا ایک بہترین موقع ہوگا۔ یہ شمال مشرق کے لیے نہ صرف ایک ثقافتی مرکز کے طور پر بلکہ ہندوستان کے مستقبل میں انضمام اور مزید اقتصادی ترقی کے لیے تیار ایک خطہ کے طور پر چمکنے کا لمحہ ہوگا۔
مقصد اور اہمیت
سب سےپہلے اشٹ لکشمی مہوتسو کا مقصد شمال مشرقی ہندوستان کے متحرک ٹیکسٹائل سیکٹر، سیاحت کے مواقع، روایتی دستکاری، اور مخصوص جغرافیائی اشارے (جی آئی) ٹیگ شدہ مصنوعات کی نمائش کے لیے ایک متحرک مرحلہ پیش کرنا ہے۔ یہ ہندوستان کی مستقبل کی ترقی میں اس کی اسٹریٹجک اہمیت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے خطے کی ثقافتی دولت کا جشن ہوگا۔ اس تہوار کو ایک سالانہ تقریب کے طور پر تصور کیا گیا ہے جو شمال مشرقی ہندوستان کے تنوع اور ثقافتی دولت کا احترام کرتا رہے گا اور اس خطے کو مزید اقتصادی ترقی کی طرف گامزن کرے گا۔
مہوتسو شمال مشرقی ہندوستان میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی اہمیت اور اس کے انقلابی اثرات پر بھی زور دے گا۔ خطے کا بہتر رابطہ، صنعتی ترقی اور ٹرانسپورٹ، توانائی اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر جیسے شعبوں میں جاری ترقی ہندوستان کی ترقی کی کہانی میں اس کے اسٹریٹجک کردار کو بڑھانے اور تجارت اور کاروبار کے لیے نئے مواقع کھولنے کے لیے تیار ہے۔
مہوتسو کانیک شگون: پوروی
اس تقریب نے پوروی کو متعارف کرایا، جو اشٹ لکشمی مہوتسو کانیک شگون ہے۔ پوروی، ایک نوجوان لڑکی، شمال مشرقی ہندوستان کی تمام آٹھ ریاستوں کی نمائندگی کرتی ہے۔ اتحاد اور تنوع کی علامت، پوروی تقریب کے دورانیے سے ماورا خطے کے ورثے، ثقافت اور امنگوں کی نمائندگی کرتی رہے گی ۔
پوروی، نیک شگون
واقعہ کی جھلکیاں
اشٹ لکشمی مہوتسو میں شمال مشرقی ہندوستان کی ثقافتی اور اقتصادی خوشحالی کو ظاہر کرنے والے پروگراموں کا ایک وسیع سلسلہ پیش کیا جائے گا۔ 250 سے زیادہ کاریگر منفرد دستکاری، ہینڈ لومز، اور زرعی باغبانی کی مصنوعات، بشمول 34 جی آئی ٹیگ شدہ اشیاء کی نمائش کریں گے۔
تکنیکی سیشن خواتین کی قیادت، آئی ٹی، توانائی، صحت کی دیکھ بھال اور بہت کچھ جیسے اہم ترقیاتی شعبوں پر توجہ مرکوز کریں گے۔ سرمایہ کاروں کی گول میزپروگرام دستکاری، زراعت اور سیاحت جیسے شعبوں میں مواقع تلاش کرے گی، جبکہ خرید و فروخت کرنے والوں کی میٹنگ پروگرام کاروباری تعاون کو فروغ دے گا ۔ ڈیزائن کانکلیو اور فیشن شو روایتی اور جدید فیشن کا امتزاج کرے گا۔ اشٹ لکشمی گرامین ہاٹ بازار کے روایتی ماحول کو دوبارہ تشکیل دے گا، اور متحرک ثقافتی پرفارمنس، بشمول اشٹ لکشمی سمفونی، شیلانگ چیمبر کوائر، اور روایتی رقص، حاضرین کو مسحور کریں گے۔ جھلکیوں میں پنگ پری بینڈ، سوفیوم، پرساد بیڈاپا کے فیشن شو اور اختتامی دنوں پر روح پرور باسو، فیدرہیڈتھ ہاؤ پوئی اورتائی کھامتی ڈانس کی پرفارمنس بھی شامل ہیں۔
شمال مشرقی ہندوستان میں سرمایہ کاری کے مواقع
اشٹ لکشمی مہوتسو ترقی اور روایت دونوں کے جوہر کو خوبصورتی سے قید کرتا ہے، جو شمال مشرقی ہندوستان کے تبدیلی کے سفر کی ایک جھلک پیش کرتا ہے۔ جیسے جیسے خطہ ترقی کر رہا ہے، بنیادی ڈھانچے کی جاری ترقی خاموشی سے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کی دنیا کو کھول رہی ہے۔ ترقی کے کئی اہم شعبے ابھر رہے ہیں، جن میں سے ہر ایک خطے کے مستقبل کی تشکیل کے امکانات لئے ہوئے ہیں ۔ ان علاقوں میں شامل ہیں:
بنیادی ڈھانچے کی ترقی: سڑکوں، پلوں اور ریل نیٹ ورک کی توسیع تعمیرات اور ترقی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرتی ہے۔
ہینڈ لوم اور دستکاری: ہینڈ لوم اور دستکاری کے شعبوں میں سرمایہ کاری روایتی فنون کو فروغ دے سکتی ہے، روزگار پیدا کر سکتی ہے اور برآمدات کو بڑھا سکتی ہے۔
زراعت اور زراعت پر مبنی صنعتیں: زرخیز میدانوں اور مضبوط نامیاتی کاشتکاری کی روایت کے ساتھ، فوڈ پروسیسنگ کی صنعتوں، کولڈ سٹوریج، اور زراعت پر مبنی منصوبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔
سیاحت اور مہمان نوازی: شمال مشرقی ہندوستان کی قدرتی خوبصورتی اور ثقافتی تنوع ماحولیاتی سیاحت، ایڈونچر ٹورازم، اور مہمان نوازی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں اہم مواقع پیش کرتا ہے۔
آئی ٹی اورآئی ٹی ای ایس:خطے کی بڑھتی ہوئی ا ٓئی ٹی صنعت، اس کی اعلی خواندگی کی شرح اور انگریزی بولنے والی آبادی کے ساتھ مل کر، اسےآئی ٹی کمپنیوں اور اسٹارٹ اپس کے لیے ایک پرکشش منزل بناتی ہے۔
تیل کی دریافت اور ریلوے کی وراثت: 19ویں صدی کے آخر میں آسام میں تیل کی دریافت ڈگبوئی میں ہندوستان کی پہلی آئل ریفائنری کے قیام اور خطے کی پہلی ریلوے کی تعمیر کا باعث بنی۔
اس ترقی نے صنعتی ترقی کی حوصلہ افزائی کی، کنیکٹیویٹی کو بہتر بنایا، اور شمال مشرقی ہندوستان کو ایک اہم اقتصادی کھلاڑی کے طور پر جگہ دی۔ آج، یہ خطہ بنیادی ڈھانچے اور صنعت میں نمایاں ترقی کے ساتھ اس وراثت کو آگے بڑھا رہا ہے۔
شمال مشرقی ہندوستان کی اسٹریٹجک اہمیت: شمال مشرقی ہندوستان کا اسٹریٹجک محل وقوع، بھرپور قدرتی وسائل، اور انفراسٹرکچر میں بہتری خطے کو جنوب مشرقی ایشیا کے لیے ایک اہم گیٹ وے کے طور پر رکھ رہی ہے۔ بنیادی ڈھانچے کے جاری اہم اقدامات کے ساتھ، یہ خطہ تجارت، سیاحت اور صنعت کے مرکز کے طور پر کام کرتے ہوئے، ہندوستان کی اقتصادی ترقی میں ایک کلیدی کھلاڑی بننے کے لیے تیار ہے۔ اشٹ لکشمی مہوتسو خطے کی ترقی کو ظاہر کرنے، اس کی ثقافتی دولت کو منانے اور مستقبل کی ترقی کے لیے نئی سرمایہ کاری کوراغب کرنے کے لیے ایک ضروری تقریب ہے۔
مہوتسو اس متحرک پیش رفت کو ظاہر کرنے کے لیے ایک اہم لمحہ ہے جوشمال مشرقی ہندوستان کی ثقافتی دولت کا جشن مناتے ہوئے اس کی مسلسل نمو اور ترقی میں مدد کے لیے نئی سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہے۔
اختتام
اس طرح اشٹ لکشمی مہوتسو ثقافتی اور اقتصادی دونوں شعبوں میں ایک کلیدی تقریب کے طور پر کام کرے گا، جو ایک علاقائی پاور ہاؤس کے طور پر شمال مشرقی ہندوستان کے امید افزا مستقبل کی ایک جھلک پیش کرے گا۔ روایت، ثقافت اور اقتصادی امکانات پر اپنی توجہ مرکوز کرتےہوئے یہ تہوار ہندوستان کی مجموعی ترقی پر دیرپا اثر ڈالنے کا وعدہ کرتا ہے۔
حوالہ جات:
https://www.ashtalakshmimahotsav.com/
https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2079183#:~:text=Ashtalakshmi%20Mahotsav%2C%20celebration%20of%20the,th%20to%208th%20%2C%202024۔
برائے مہربانی پی ڈی ایف فائل یہاں دیکھیں۔
****
ش ح۔ا ک ۔ف ر
Urdu No. 3487
(Release ID: 2081088)
Visitor Counter : 23