وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

جناب دھرمیندر پردھان کل ہندوستانی اشاراتی  زبان کے لئے پی ایم ای  وِدیا ڈی ٹی ایچ چینل شروع کریں گے

Posted On: 05 DEC 2024 1:38PM by PIB Delhi

تعلیم کے مرکزی وزیر  جناب دھرمیندر پردھان نئی دہلی میں کل (6 دسمبر 2024) کو ہندوستانی اشاروں کی زبان (آئی ایس ایل) کے لیے پی ایم ای-ودیا ڈی ٹی ایچ چینل نمبر 31 کا آغاز کریں گے۔ اسکل ڈیولپمنٹ اور انٹرپرینیورشپ کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور تعلیم کے وزیر مملکت جناب جینت چودھری بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ پروگرام میں سماعت سے محروم (ایچ آئی) بچے، ایچ آئی اچیورس، خصوصی معلم، آئی ایس ایل سرٹیفائیڈ ترجمان اور سماعت سے محروم کمیونٹی کو مرکزی دھارے میں لانے کے لئے کام کرنے والی تنظیمیں شرکت کریں گی۔

یہ کلیدی اقدام قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی 2020 کے مقاصد کی حمایت کرتا ہے،  جو زیادہ جامع تعلیمی ماحول کو فروغ دینے کے لیے ہندوستانی اشاروں کی زبان کو فروغ دینے کی سفارش کرتا ہے۔این ای پی کے پیرا 4.22 میں کہا گیا ہے کہ ‘ہندوستانی اشاروں کی زبان (آئی ایس ایل) کو پورے ملک میں معیاری بنایا جائے گااور قومی اور ریاستی نصابی مواد کو سماعت سے محروم طلباء کے استعمال کے لیے تیار کیا جائے گا۔جہاں تک ممکن ہوگا مقامی اشاراتی زبان  کا احترام کیا جائے گا  اور ساتھ ہی  انہیں پڑھایا بھی جائے گا۔

ہندوستانی اشاروں کی زبان کے فروغ کے لیے وقف خصوصی پی ایم ای ودیا چینل کا تصور آئی ایس ایل کو ایک زبان کے ساتھ ساتھ اسکول کے مضمون کے طور پر فروغ دینے کے لیے تیار  گیا ہے تاکہ بڑی آبادی کو زبان سیکھنے تک رسائی حاصل ہو۔

یہ چینل کیریئر گائیڈنس، ہنر مندی کی تربیت، ذہنی صحت، کلاس وار نصابی مواد، اسکولی بچوں کے لیے مواصلاتی مہارت (مرکزی اور ریاستی نصاب)، اساتذہ، اساتذہ کے تربیت کاروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ساتھ سبھی کے لیے ہندی کے شعبوں میں سیکھنے کے مواد فراہم کرے گا۔

********

ش ح۔ک     ا ۔اش ق

(U: 3469)

 


(Release ID: 2081025) Visitor Counter : 25