ٹیکسٹائلز کی وزارت
مرکز نے ٹیکنیکل ٹیکسٹائل کے شعبے میں 2 اسٹارٹ اپس کو منظوری دی ہے
آئی آئی ٹی سمیت 6 تعلیمی اداروں کو ٹیکنیکل ٹیکسٹائل میں کورسز متعارف کرانے کے لئے منظوری دی گئی ہے
Posted On:
05 DEC 2024 12:09PM by PIB Delhi
ٹیکسٹائل کی وزارت کے سکریٹری نے آج نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن کے تحت 9ویں بااختیار پروگرام کمیٹی (ای پی سی) کی میٹنگ کی صدارت کی۔ کمیٹی نے 2 اسٹارٹ اپس کو تقریباً 50 لاکھ روپے کی گرانٹ کے ساتھ ‘ریسرچ اینڈ انٹرپرینیورشپ گرانٹ فار اسپائرنگ انوویٹرز ان ٹیکنیکل ٹیکسٹائل (گریٹ)’ اسکیم کے تحت منظوری دی ہے۔
کمیٹی نے ‘ٹیکنیکل ٹیکسٹائل میں تعلیمی اداروں کو فعال کرنے کے عمومی رہنما خطوط’ کے تحت تکنیکی ٹیکسٹائل میں کورس شروع کرنے کے لیے 6 تعلیمی اداروں کو تقریباً 14 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری بھی دی ہے۔
منظور شدہ اسٹارٹ اپ پروجیکٹس پائیدار ٹیکسٹائل اور میڈیکل ٹیکسٹائل کے کلیدی اسٹریٹجک شعبوں پر مرکوز ہیں۔ منظور شدہ تعلیمی اداروں نے میڈیکل ٹیکسٹائل، موبائل ٹیکسٹائل، جیو ٹیکسٹائل، جیو سنتھیٹکس وغیرہ سمیت تکنیکی ٹیکسٹائل کے مختلف شعبوں اور ایپلی کیشنز میں نئے بی ٹیک کورسز متعارف کرانے کی تجویز پیش کی ہے۔
***
ش ح۔ ک ا۔ اش ق
(Release ID: 2080979)
Visitor Counter : 26