جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
پی ایم سوریہ گھر: مفت بجلی یوجنا (پی ایم ایس جی ایم بی وائی) مارچ 2025 تک 10 لاکھ تنصیبات عبور کرنے کے لیے تیار؛ 2027 تک ایک کروڑ تنصیبات کا ہدف مقرر
پی ایم ایس جی ایم بی وائی کے آغاز کے بعد ماہانہ روف ٹاپ سولر انسٹالیشنز میں دس گنا اضافہ ہوا ہے
Posted On:
04 DEC 2024 7:46PM by PIB Delhi
پی ایم سوریہ گھر: مفت بجلی یوجنا (پی ایم ایس جی ایم بی وائی )، جو دنیا کی سب سے بڑی گھریلو روف ٹاپ شمسی اسکیم ہے، بھارت کی شمسی توانائی کے منظرنامے کو بدل رہی ہے۔ مارچ 2025 تک، تنصیبات کے 10 لاکھ کے نشانے کو عبور کرنے کی توقع ہے، جو اکتوبر 2025 تک 20 لاکھ، مارچ 2026 تک 40 لاکھ، اور مارچ 2027 تک ایک کروڑ تک پہنچنے کا ہدف ہے۔ پی ایم ایس جی ایم بی وائی کے آغاز کے صرف 9 ماہ میں 6.3 لاکھ انسٹالیشنز حاصل کی جا چکی ہیں، جو کہ ماہانہ اوسطاً 70,000 تنصیبات ہیں۔ اس اسکیم کے آغاز سے پہلے ماہانہ اوسطاً 7,000 تنصیبات کی نسبت دس گنا اضافہ ہے۔ گجرات، مہاراشٹر، کیرالہ اور اتر پردیش جیسی ریاستوں نے غیر معمولی ترقی کا مظاہرہ کیا ہے، جو مضبوط بنیادی ڈھانچے اور شراکت داری کی عکاسی کرتا ہے۔
پی ایم ایس جی ایم بی وائی کی ابتدائی پیش رفت اس بات کا ثبوت ہے کہ مضبوط بنیاد رکھی جا رہی ہے، اور یہ اسکیم آئندہ مہینوں میں تیز رفتار ترقی کی راہ پر گامزن ہے، جو روف ٹاپ سولر توانائی کے لیے ایک پائیدار مستقبل کی بنیاد رکھ رہی ہے۔
نفاذ کے چیلنجز کا فوری حل
آغاز میں درپیش چیلنجز کو تیزی سے حل کیا گیا تاکہ رول آؤٹ کو تیز کیا جا سکے۔ ڈسکامس یعنی تقسیم کاری کی کمپنیوں نے پاور لوڈ کی صلاحیت کو یقینی بنانے کے لیے آٹو لوڈ کے اضافے کی تدابیر اختیار کیں، جبکہ 10 کلو واٹ تک کے سسٹمز کے لیے ٹیکنیکل فزیبلٹی رپورٹس (ٹی ایف آر) کی ضرورت کو ختم کر دیا گیا۔ ڈسکامز کے بروقت معائنہ اور سبسڈی ریلیز کے اقدامات نے عمل کو تیز کیا، اور نیٹ میٹرز کی دستیابی کو یقینی بنایا۔ فروخت کنندگان کی بنیاد کو بڑھانے کی کوششوں نے تیز رفتار تعیناتی کو سپورٹ کیا، ساتھ ہی 3 کلو واٹ تک کے سسٹمز کے لیے جن سامرتھ پورٹل کے ذریعے سستی فنانسنگ کے آپشنز فراہم کیے گئے۔
بڑے پیمانے پر تعیناتی کے لیے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر
90 سے زائد ڈسکامز، بینکوں اور دیگر متعلقہ فریقوں کو مربوط کرنے کے لیے مضبوط آئی ٹی سسٹمز کی تعمیر بہت اہم تھی۔ وینڈرز کی ترقی کو ترجیح دی گئی ہے، جس کے تحت تقریباً 9,000 وینڈرز کو فعال کیا گیا ہے اور روزانہ نئے وینڈرز شامل ہو رہے ہیں۔ صلاحیت کی تعمیر کے اقدامات کے ذریعے 40,000 اہلکاروں کو تربیت دی گئی ہے تاکہ وہ اعلیٰ معیار کی تنصیبات اور سروس فراہم کر سکیں۔ مزید 2 لاکھ تکنیکی ماہرین کو اگلے آٹھ ماہ میں تربیت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ، 50,000 سے زیادہ ڈسکامز کے انجینئرز کو روف ٹاپ سولر پلانٹس کی جانچ اور نیٹ میٹرز فراہم کرنے کے لیے خصوصی تربیت دی جا رہی ہے۔
صارف کے عمل کو سادہ بنانا
اس اسکیم نے صارفین کے عمل کو نمایاں طور پر سادہ بنایا ہے۔ پہلے، درخواست دہندگان کو متعدد دستاویزات جمع کرنی پڑتی تھیں اور بار بار ڈسکامز کے دفاتر جانا پڑتا تھا۔ لیکن اب، بیشتر ڈسکامز نے 10 کلو واٹ تک کے سسٹمز کے لیے تکنیکی فزیبلٹی کی منظوری معاف کر دی ہے اور اپنے عمل کو ڈیجیٹل بنا لیا ہے، جس سے دستاویزات کا بوجھ کم ہوا ہے اور درخواستوں کے عمل کو ہموار کیا گیا ہے۔ اب درخواست 5 منٹ میں www.pmsuryaghar.gov.in پر جمع کی جا سکتی ہے، جہاں وینڈرز کو منتخب بھی کیا جا سکتا ہے۔ درخواست دہندہ پورٹل کے جی آئی ایس فیچر کا استعمال کرتے ہوئے اپنی چھت دیکھ کر روف ٹاپ سولر سسٹم کی صلاحیت کی منصوبہ بندی کر سکتا ہے۔ 7فیصد شرح سود پر قرضہ بھی پورٹل پر ہی بآسانی درخواست کیا جا سکتا ہے۔ تنصیب کے بعد، تفصیلات بھی چند منٹوں میں اپ لوڈ کی جا سکتی ہیں، اور پورٹل خود بخود ڈسکامز کو معائنہ کرنے کی اطلاع دیتا ہے، جس کے بعد درخواست دہندہ سبسڈی بھی حاصل کر سکتا ہے۔
سبسڈی کی مؤثر تقسیم
سبسڈی کی مؤثر تقسیم ایک اور اہم کامیابی ہے۔ جون 2024 میں مثالی ضابطۂ اخلاق کے خاتمے کے بعد سبسڈی کی تقسیم فوری طور پر شروع کی گئی۔ نومبر 2024 تک، 3,100 کروڑ روپے سے زائد سبسڈیز چار لاکھ سے زیادہ صارفین کو فراہم کی جا چکی تھیں۔ ماہانہ اوسطاً 67,000 گھرانوں کو سبسڈیز فراہم کی جا رہی ہیں، جو اسکیم کی آپریشنل مضبوطی اور وقت پر مالی معاونت کی عکاسی کرتی ہے۔ اب سبسڈیز 15 دن کے اندر پروسیس کی جا رہی ہیں، جس سے صارفین کی تسلی بخش نتائج حاصل ہو رہی ہے۔
مطمئن گھرانوں کی تعداد
سبسڈی کی بروقت فراہمی اور بجلی کے بل میں نمایاں کمی کے ساتھ، درخواستوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے اور زیادہ تر درخواستیں زبان سے زبان منتقل ہو رہی ہیں۔ 28 فیصد گھرانوں کو زیرو بجلی بل مل رہے ہیں۔
وسیع آگاہی مہمیں
وسیع آگاہی مہموں نے ان کوششوں کی تکمیل کی ہے، جس سے اندراج میں اضافہ ہوا اور گھرانوں کو اسکیم کے فوائد کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ یہ مہمیں مزید شرکت کو فروغ دینے کی توقع ہیں، تاکہ مستقل رفتار برقرار رکھی جا سکے اور اسکیم کا وسیع پیمانے پر نفاذ ممکن ہو۔
پی ایم ایس جی ایم بی وائی نہ صرف اپنے بلند ہدف کو حاصل کرنے کے راستے پر ہے، بلکہ یہ روف ٹاپ سولر کی کامیابی کے ایک نئے دور کا آغاز کرنے کے لیے تیار ہے، جو عالمی سطح پر پائیدار توانائی کی تعیناتی کا ایک مثالی ماڈل بنے گا۔ مضبوط بنیادی ڈھانچے ، ہموار عمل، اور واضح ویژن کے ساتھ اسکیم تیز رفتار ترقی کے لیے تیار ہے اور یہ عالمی سطح پر قابل تجدید توانائی کے انضمام کے لیے ایک معیار قائم کرے گی، اور ملک بھر میں لاکھوں گھرانوں کو توانائی سے خود کفیل بنائے گی۔
ش ح ۔ ش ا ر ۔ م ت
04.12.2024
U - 3453
(Release ID: 2080876)
Visitor Counter : 101