نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav

نیتی آیوگ کی طرف سے ​​نئی دہلی میں ’’سہ ماہی ٹریڈ واچ ‘‘ کا اجراء


سہ ماہی ٹریڈ واچ ایک میعادی اشاعت ہوگی جس میں ہندوستان کی تجارتی پیش رفت اور نئے مواقع پر توجہ دی جائے گی، جس کی مشمولات کو ثبوت پر مبنی پالیسی سازیوں کے لیے استعمال کیا جائے گا: بی وی آر سبراہ منیم، سی ای او، نیتی آیوگ

Posted On: 04 DEC 2024 2:59PM by PIB Delhi

نیتی آیوگ کے وائس چیئرپرسن، سمن بیری نے 04 دسمبر 2024 کو نئی دہلی میں نیتی کے معزز اراکین یعنی ڈاکٹر وی کے سارسوت اور ڈاکٹر اروند ورمانی،  نیتی آیوگ کے سی ای او،بی وی آر سبراہ منیم اور دیگر سینئر عہدیدار کی موجودگی میں نیتی آیوگ کی تازہ ترین اشاعت جاری کی جس میں مالی سال 2024 کی پہلی سہ ماہی (اپریل تا جون) سے  متعلق ہندوستان کے تجارتی شماریات  کا تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔ٹریڈ واچ  کی اشاعت عالمی طلب اور رسد کے تناظر، شعبہ جاتی کارکردگی، اور ابھرتے ہوئے تجارتی مواقع کی بصیرتوں کو یکجا کرکے، ہندوستان کے تجارتی مقام کا جامع تصویر پیش کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001B763.jpg

مالی سال 2024 کی پہلی سہ ماہی کے دوران، ہندوستان کی تجارتی کارکردگی سے استحکام اور متوسط ترقی کا مظاہرہ ہو اہے۔ کل تجارت 576 ارب ڈالر رہی، جس میں سال بہ سال 5.45 فیصد کا اضافہ درج ہوا۔ تجارتی سامان کی برآمدات سے محدود نمو ظاہر ہوئی، جو اہم شعبوں جیسے کہ لوہا اور اسپات کے ساتھ ساتھ قدرتی اور مصنوعی جواہرات میں آنے والی گراوٹ سے متاثر ہوئی ہے۔ دوسری طرف، درآمدات میں اعلیٰ قیمت والی مصنوعات بشمول ہوائی جہاز، خلائی جہاز، معدنی ایندھن اور نباتی  تیل سے اضافہ درج کیا گیاہے۔ خدمات کی برآمدات میں حوصلہ افزا سرپلس کا مظاہرہ ہوا ہے۔

وائس چیئرپرسن سمن بیری نے اپنے نقطہ نظر کا اشتراک کرتے ہوئے کہا کہ یہ اشاعت باخبر فیصلہ سازی کو فروغ دے گی، پالیسی جاتی اقدامات کو مضبوط کرے گی، اور عالمی تجارتی منظر نامے میں طویل مدتی پائیدار ترقی کی حوصلہ افزائی کرے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس کے نتائج مستقبل کی پالیسیوں اور فیصلوں کی تشکیل میں معاون ثابت ہوں گے، جن کا مقصد بازاروں اور ایسے شعبوں کی نشاندہی کرکے تجارتی علاقوں میں پیشرفت کو تقویت دینا ہے، جن میں ہندوستان نسبتاً زیادہ مضبوط تقابلی فائدہ حاصل کرسکتا ہے۔

نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر اروند ورمانی نے ​​ جامع تجارتی اشاعت پیش کرنے کے لیے پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور کہاکہ یہ دستاویز ہندوستان کے بدلتے ہوئے تجارتی منظر نامے کو نیویگیٹ کرنے کے لیے اہم ٹول کے طور پر کام آئے گی۔

رسمِ اجراء کی تقریب کے دوران، نیتی آیوگ کے سی ای او، بی وی آر سبراہ منیم نے ​​ڈیٹا پر مرکوز نقطہ نظر اور شواہد  پر مبنی پالیسی سازی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر سہ ماہی مدت میں ہندوستان کی تجارتی حیثیت کا تفصیلی تجزیہ فراہم کرکے، یہ اشاعت شواہد پر مبنی پالیسی سازی کی حمایت کرے گی۔ یہ پہل ہندوستان کی تجارتی مسابقت کو مضبوط بنانے کے عزم سے وابستہ  ہے، جس کا مقصد  وکست بھارت(India@2047) کے لیے ہندوستان کی تجارتی صلاحیت سے فائدہ اٹھانا اور تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی تجارتی ماحول میں پائیدار ترقی کو یقینی بنانا ہے۔

پروگرام میں یہ اطلاع بھی دی گئی کہ اس  اشاعت سے سہ ماہی سیریز کے آغاز کی نشاندہی ہوتی ہے، جس کا مقصد ہندوستان کی تجارتی سرگرمیوں  کے بارے میں بروقت بصیرتیں پیش کرنا ہے۔

مکمل اشاعت تک رسائی اس لنک کے ذریعے حاصل کی جاسکتی ہے:

https://www.niti.gov.in/sites/default/files/2024-12/Trade-Watch.pdf

**********************

 (ش ح۔ م ش ع ۔ش ہ ب)

U: 3421


(Release ID: 2080610)