سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند ،کل نئی دہلی میں معذور افراد کےبین الاقوامی دن 2024 کے موقع پر 33 مثالی شخصیات اور اداروں کو معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے قومی ایوارڈز پیش کریں گی


اس موقع پر حکومت 16 انقلابی تبدیلی کے اقدامات کی نقاب کشائی کرے گی جس کا مقصد معذور افراد کی زندگیوں کو بہتر بنانا ہے

Posted On: 02 DEC 2024 8:48PM by PIB Delhi

معذور افراد کو بااختیار بنانے کا محکمہ (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی)، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت،کل نئی دہلی میں معذور افرادکے عالمی دن 2024 کے موقع پرمعذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے باوقار قومی ایوارڈز کے پروگرام کا انعقاد کرے گی۔ صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گی اور 33 مثالی افراد، اداروں اور تنظیموں کو معذور افراد کو بااختیار بنانے میں ان کی شاندار شراکت کے لیے قومی ایوارڈز پیش کریں گی۔

اس تقریب میں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار کے ساتھ ساتھ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب رام داس اٹھاولے اور جناب بی ایل ورما کی شاندار موجودگی بھی دیکھنے کو ملے گی۔ ہر سال 3 دسمبر کو،ڈی ای پی ڈبلیو ڈی ان افراد، تنظیموں، این جی اوز، اور ریاستی/ضلع/یو ٹی انتظامیہ کو قومی اعزازات سے نوازتا ہے جنہوں نے معذوری کے شعبے میں غیر معمولی عزم اور کامیابیوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ تقریب نہ صرف معذور افراد کی جدوجہد اور کامیابی کہانیوں کا جشن منانے کے لئے ہے بلکہ حقیقی ترقی کے ستونوں کے طور پر بااختیار بنانے، شمولیت اور مساوات کے پیغام کو بھی اجاگر کرنے کے لئے ہے ۔

نیشنل ایوارڈز 2024 کو متعدد ذیلی زمروں کے ساتھ دو بڑے زمروں میں پیش کیا جائے گا۔

 

1. انفرادی عمدگی کے لیے قومی ایوارڈز

  • بہترین معذورشخص
  • شاندار معذور افراد
  • بہترین معذور بچے(مرد/عورت)
  • معذوروں کوااختیار بنانے کے لیے بہترین انفرادی کام
  • معذوری کے شعبے میں بحالی کا بہترین پیشہ ور یا کارکن
  • معذوروں کو بااختیار بنانے میں بہترین تحقیق/ اختراع/ مصنوعات کی ترقی

 

2. ادارہ جاتی عمدگی کے لیے قومی ایوارڈز

  • معذوروں کو بااختیار بنانے کے لیے کام کرنے والا بہترین ادارہ (نجی تنظیمیں، این جی اوز)
  •  معذور افراد کے لیے بہترین آجر (سرکاری/پی ایس یو ایس/نجی)
  • معذور افراد کے لیے بہترین پلیسمنٹ ایجنسی
  • قابل رسائی ہندوستان مہم کے نفاذ کے لیے بہترین ریاست/یو ٹی/ضلع
  • بہترین قابل رسائی ٹرانسپورٹ/آئی سی ٹی حل (نجی/سرکاری)
  • آر پی ڈبلیو ڈی ایکٹ اور معذور افراد کے لیے اسکیموں کو نافذ کرنے میں بہترین ریاست/یو ٹی/ضلع
  • آر پی ڈبلیو ڈی ایکٹ، 2016 کے تحت بہترین ریاستی معذوری کمشنر
  • بحالی پیشہ ورانہ ترقی کے لیے بہترین تنظیم

نیشنل ایوارڈز 2024 کے لیے درخواستیں ،نیشنل ایوارڈ پورٹل (www.awards.gov.in) کے ذریعے 15 جون سے 15 اگست 2024 تک مانگی گئی ہیں۔ محکمہ کو قابل ذکر 1,886 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں انفرادی زمروں میں 1,704 اور ادارہ جاتی زمروں میں 182 درخواستیں شامل ہیں۔

معذور افراد کے عالمی دن 2024 کے موقع پر، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیرڈاکٹر وریندر کمار بھی 16 انقلابی اقدامات کی نقاب کشائی کریں گے جن کا مقصد معذور افراد کی زندگیوں کو بہتر بنانا ہے۔ یہ اقدامات جامعیت، اختراعات اور ٹیکنالوجی پر محیط ہیں، جو محکمہ کے بااختیار بنانے کے عزم کو تقویت دیتے ہیں۔

 

کلیدی اقدامات:

۱۔ آئی آئی ٹی مدراس اور ایس بی ایم ٹی بنگلورو کے تعاون سے ’کدم نی جوائنٹ‘ کا آغاز۔

۲۔ سی ایس آئی او۔ سی ایس آئی آر، چندی گڑھ کے ذریعہ تیار کردہ ہائی پاور چشموں کا تعارف۔

۳۔ اے ایل آئی ایم سی او، کانپور کی طرف سے 'دیویاشا' ای کافی ٹیبل بک کا اجرا۔

۴۔ قابل رسائی بلٹ انوائرمنٹ آڈیٹرز پینل کے لیے درخواستوں کی شروعات۔

۵۔ ’سگمیہ بھارت یاترا‘ کے لیے ایسوسی ایشن فار پرسنز ود ڈس ایبلٹیز (اے پی ڈی) اور پی ڈبلیو ڈی ایس کے درمیان مفاہمت نامے

۶۔ ‘پیتھویز ٹو ایکسیز: حصہ 3’ کا آغاز۔

۷۔ ایک آگاہی تخلیق اور فروغ پورٹل کا تعارف۔

۸۔ این بی ٹی اوراین آئی پی وی ڈی ، دہرادون کے تعاون سے بصارت سے محروم بچوں کے لیے 21 قابل رسائی کہانی کی کتابوں کا اجراء۔

۹۔ معیاری ہندوستانی بریل کوڈ کو حتمی شکل دینا۔

۱۰۔ ’بریل بک پورٹل‘ کا آغاز۔

۱۱۔ انفوسس بی پی ایم ایل ٹی ڈی کے ساتھ روزگار سے متعلق مفاہمت نامہ۔

۱۲۔  11 ہندوستانی زبانوں میں پی ڈبلیو ڈی ایس کے لیے روزگار کی مہارت کی کتاب

۱۳۔انفوسس اسپرنگ بورڈ اسکیل پروگرام

۱۴۔ سماعت سے محروم افراد کے لیے گوگل ایکسٹینشن سائن اپ ۔

۱۵۔ ٹاٹا پاور کمیونٹی ڈیولپمنٹ ٹرسٹ اوراین آئی ای پی آئی ڈی کی طرف سے ای سنیدھیا پورٹل

۱۶۔ این آئی ای پی آئی ڈی کے ذریعہ ہندوستانی انٹیلی جنس ٹیسٹ پر کمپیوٹر پر مبنی ٹیسٹ

یہ اقدامات جامع تعلیم، ٹیکنالوجی اور روزگار کے منظر نامے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار ہیں، جو معذور افراد کے لیے ایک زیادہ بااختیار اور خود انحصاری کے مستقبل کی راہ ہموار کرتے ہیں۔ اس پروگرام  میں سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں، ماہرین اور متنوع شراکت دار یکجا ہوں گے۔   اس کا مقصد سماجی تبدیلی کی ترغیب دینا اور ایک جامع معاشرے کے وژن کی تصدیق کرنا ہے۔

********

ش ح۔ع ح۔ م ق ا۔

U NO:3323


(Release ID: 2080004) Visitor Counter : 33