ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال:- ملک میں جنگلات کا احاطہ

Posted On: 02 DEC 2024 4:09PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب کیرتی وردھن سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ وزارت کے تحت ایک ادارہ  فاریسٹ سروے آف انڈیا (ایف ایس آئی)، دہرادون، جنگلات کے احاطہ کا تخمینہ دو  دو   سال  پرکرتا ہے۔ تازہ ترین انڈیا اسٹیٹ آف فاریسٹ رپورٹ (آئی ایس ایف آر) 2021 کے مطابق ملک کا کل جنگلات کا احاطہ 7,13,789 مربع کلومیٹر ہے جو کہ ملک کے جغرافیائی رقبے کا 21.71فیصد ہے۔ پچھلے پانچ سالوں کے دوران ملک میں جنگلات کے احاطہ کی ریاست / مرکز کے لحاظ سے تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔

آئی ایس ایف آر 2017 کے تخمینے کے مقابلے آئی ایس ایف آر 2021 میں کیے گئے تخمینے کے مطابق جنگلات اور درختوں کے رقبے میں 7449 مربع کلومیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ چونکہ جنگلات اور درختوں کے احاطہ کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے، اس لیے جنگلات اور درختوں کے احاطے  میں کمی کی  وجہ سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں اضافے کا سوال  پیدا نہیں ہوتا ہے۔

انڈیا اسٹیٹ آف فاریسٹ رپورٹ 2021 اور گلوبل فاریسٹ واچ کے اعداد و شمار کے درمیان تضاد ان دو رپورٹوں میں اپنائے گئے جنگل کے احاطہ اور درختوں کے احاطہ کی تعریف میں فرق کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔

جنگلات (تحفظ) ایکٹ 1980 میں 4 اگست 2023 کو ایک گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے ترمیم کی گئی تھی اور نظرثانی شدہ دفعات یکم دسمبر 2023 سے نافذ العمل ہوئیں۔ ان ترامیم کو جنگلات کے تحفظ، انتظام اور بحالی کو فروغ دینے،ماحولیاتی طور پر پائیدار ترقی کو سپورٹ کرنے، ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے، ثقافتی اور جنگلات سے متعلق روایتی اقدار کا تحفظ کرنے اور  کاربن  کو صفر تک آگے بڑھاتے ہوئے معاشی ضروریات کو حل کرنے کے لئے لاگو کیا جارہا ہے۔

ضمیمہ

 

آئی ایس آیف آر  2017 سے آئی ایس آیف ارٓ2021 تک جنگلات کے احاطہ کی ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقےکے لحاظ سےتفصیلات

 (رقبہ مربع کلومیٹر میں)

ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے

جغرافیائی علاقہ

آئی ایس ایف آر2017

آئی ایس ایف آر2019

آئی ایس ایف آر2021

آندھرا پردیش

1,62,968

28,147

29,137

29,784

اروناچل پردیش

83,743

66,964

66,688

66,431

آسام

78,438

28,105

28,327

28,312

بہار

94,163

7,299

7,306

7,381

چھتیس گڑھ

1,35,192

55,547

55,611

55,717

دہلی

1,483

192.41

195.44

195

گوا

3,702

2,229

2,237

2,244

گجرات

1,96,244

14,757

14,857

14,926

ہریانہ

44,212

1,588

1,602

1,603

ہماچل پردیش

55,673

15,100

15,434

15,443

جھارکھنڈ

79,716

23,553

23,611

23,721

کرناٹک

1,91,791

37,550

38,575

38,730

کیرالہ

38,852

20,321

21,144

21,253

مدھیہ پردیش

3,08,252

77,414

77,482

77,493

مہاراشٹر

3,07,713

50,682

50,778

50,798

منی پور

22,327

17,346

16,847

16,598

میگھالیہ

22,429

17,146

17,119

17,046

میزورم

21,081

18,186

18,006

17,820

ناگالینڈ

16,579

12,489

12,486

12,251

اوڈیشہ

1,55,707

51,345

51,619

52,156

پنجاب

50,362

1,837

1,849

1,847

راجستھان

3,42,239

16,572

16,630

16,655

سکم

7,096

3,344

3,342

3,341

تمل ناڈو

1,30,060

26,281

26,364

26,419

تلنگانہ

1,12,077

20,419

20,582

21,214

تریپورہ

10,486

7,726

7,726

7,722

اتر پردیش

2,40,928

14,679

14,806

14,818

اتراکھنڈ

53,483

24,295

24,303

24,305

مغربی بنگال

88,752

16,847

16,902

16,832

انڈومان و نکوبار جزائر

8,249

6,742

6,743

6,744

چندی گڑھ

114

21.56

22.03

22.88

دادرہ اور نگر حویلی اور دمن اور دیو

602

227.49

227.49

227.75

جموں و کشمیر **

2,22,236

23,241

21,358

21,287

لداخ

2,254

2,272

لکشدیپ

30

27.10

27.10

27.10

پڈوچیری

490

53.67

52.41

53.30

کل میزان

3,287,469

7,08,273

7,12,249

713,789

 

**  ّآئی ایس ایف آر  2019 سے جموں و کشمیر کو دو مرکز کے زیرانتظام علاقے(دو یوٹیز)  یعنی جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کیا گیا ہے۔

 

ش ح۔  ا ک  ۔ ج

Uno-3289

 


(Release ID: 2079816) Visitor Counter : 51