صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

انڈین ریوینیو سروس (کسٹمز اور انڈائرکٹ ٹیکس) کے ٹرینی افسر ان کی صدر جمہوریہ سے ملاقات

Posted On: 02 DEC 2024 1:31PM by PIB Delhi

انڈین ریوینیو سروس (کسٹمز اور بالواسطہ ٹیکس) کے ٹرینی افسران نے صدر جمہوریہ ہند سے دروپدی مرمو سے آج (2 دسمبر 2024) کو راشٹرپتی بھون میں میں ملاقات کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/021220241PRP22L.JPG

 

افسران سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ انڈین ریوینیو سروس (کسٹمز اور بالواسطہ ٹیکس) ہماری معیشت کو یکساں ٹیکس نظام اور مشترکہ انتظامی اقدار کے ذریعے جوڑتی ہے۔ یہ سروس ملک کی ٹیکس انتظامیہ میں یکسانیت کو فروغ دیتی ہے۔ آئی آر ایس افسران حکومت ہند، کاروبار اور مختلف ریاستوں کے ٹیکس انتظامیہ کے درمیان ایک اہم کڑی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/021220242PRME7K.JPG

 

صدر جمہوریہ نے کہا کہ دنیا بھر میں بدلتے ہوئے سماجی و اقتصادی منظر نامے میں قومی مفاد کے ایجنڈے کا تعین بڑی حد تک بین الاقوامی اقتصادی تعاون سے ہوتا ہے۔ آئی آر ایس افسران ملک کی اقتصادی سرحدوں کے محافظ ہیں۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ انہیں ہمیشہ ایمانداری اور لگن سے کام کرنا ہوگا۔ دوسرے ممالک کے ساتھ تجارتی سہولت کاری کے معاہدوں میں ان کا کردار اہمیت کا حامل ہوگا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/021220243PRT8TI.JPG

 

صدر جمہوریہ نے کہا کہ انڈین ریونیو سروس (کسٹمز اور بالواسطہ ٹیکس) ملک کو معاشی ترقی اور انفراسٹرکچر کی تعمیر، سماجی و اقتصادی اسکیموں کو چلانے، تعلیم اور صحت کی خدمات فراہم کرنے وغیرہ کے لیے وسائل کا استعمال کرنے کے قابل بناتی ہے۔انہوں نے افسران سے کہا کہ  قوم کی تعمیر میں  بطور منتظم اپنے کردار کو پورا کرنے کے لیے، ان افسران کو ایسے نظام اور عمل کو تیار کرنے کی ضرورت ہے جو شفاف ہوں اور احتساب کو یقینی بنائیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/021220244PRF9PC.JPG

صدر جمہوریہ نے کہا کہ اس نئے اور تبدیلی کے دور میں ٹیکس وصولی میں کم دخل اندازی اور ٹیکنالوجی کا زیادہ استعمال کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔ ٹیکس ایڈمنسٹریشن کے شعبے میں نئے خیالات اور نئے حل لانے کی ذمہ داری نوجوان افسران پر عائد ہوتی ہے۔

صدر نے افسران کو یہ یاد رکھنے کا مشورہ دیا کہ ٹیکس صرف ملک کی آمدنی بڑھانے کا ذریعہ نہیں ہے۔ یہ سماجی، اقتصادی اور سیاسی ترقی کے لیے بھی ضروری ہے۔ ملک کے شہری جو ٹیکس ادا کرتے ہیں اسے ملک اور عوام کی ترقی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس لیے اگر وہ اپنا کام محنت اور لگن کے ساتھ کریں گے تو وہ ملک کی ترقی میں اپنا بھرپور رول ادا کرسکیں گے۔

صدر کے خطاب کے لئے یہاں کلک کریں-

 

****

ش ح۔ع و ۔ع د

U NO: 3277


(Release ID: 2079674) Visitor Counter : 46