عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
جنوب مشرقی ایشیا اور بحر ہند کے علاقے کے سركاری افسران کے لیے عوامی پالیسی اور انتظامیہ پر صلاحیت سازی کا اولین پروگرام نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس كی ایک اہم نمایاں ترین كامیابی
Posted On:
30 NOV 2024 12:29PM by PIB Delhi
نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس نے جنوب مشرقی ایشیا اور بحر ہند کے علاقے کے سرکاری افسروں کے لیے عوامی پالیسی اور انتظامیہ سے متعلق صلاحیت سازی كااپنا پہلا پروگرام کامیابی کے ساتھ منعقد کیا۔ 18 سے 29 نومبر 2024 تک منعقدہ دو ہفتے کا یہ پروگرام مسوری اور نئی دہلی میں منعقد ہوا۔ اس میں سری لنکا، عمان، تنزانیہ، کینیا، سیشلز، ملائیشیا، کمبوڈیا، مالدیپ اور میانمار کی اہم وزارتوں کی نمائندگی کرنے والے 30 سینئر افسران کو یكجا کیا گیا۔
پروگرام میں شرکاء کو خیالات کا تبادلہ کرنے، بہترین طریقوں کا اشتراک کرنے اور حکمرانی اور انتظامیہ کے لیے اختراعی طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا گیا۔ پروگرام میں ای گورننس، پائیدار ترقی، شفافیت اور شمولیت جیسے اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی جس سے گورننس میں عمدگی کو فروغ دینے کے لیے نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس کے عزم کی ترجمانی ہوتی ہے۔
اختتامی سیشن میں ڈاکٹر سریندر کمار باگڈے، ڈائریکٹر جنرل، نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس نے شرکاء سے بات چیت کی اور ای گورننس میں ہندوستان کی مثالی پیش رفت کو اجاگر کیا۔انہوں نے "کم سے کم حکومت، زیادہ سے زیادہ حکمرانی" کے حکومت کے فلسفے کی اہمیت کو اجاگر کیا جس کی وجہ سے شفافیت، کارکردگی اور عوامی خدمات کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ ڈاکٹر باگڈے نے کچرے کو ٹھكانے لگانے كی نظم جیسے اہم مسائل کو حل کرنے کی ضرورت پر یہ كہتے ہوئے زور دیا کہ اس شعبےے میں موثر میکانزم کے ماحول پر دور رس مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
پروگرام میں ملک کے لیے مخصوص پریزنٹیشنز میں شرکاء نے اپنے گورننس فریم ورک اور ترقیاتی حکمت عملیوں کی نمائش کی۔ عمان نے ای گورننس اور ڈیجیٹل تبدیلی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنے ویژن 2040 کو اجاگر کیا۔ سری لنکا نے غریبی کے خاتمے کے لیے زیریں سطح پر چلنے والے اپنے سمردھی پروگرام کا اشتراک کیا۔ مالدیپ نے ماحولیاتی نظم و نسق کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جبکہ کینیا نے ای گورننس کے ذریعے شفافیت پر زور دیا۔ کمبوڈیا نے لامركزیت رُخی اصلاحات اور جامع ترقی کی حکمت عملی پیش کی۔ تنزانیہ نے ویژن 2025 اور اوپن گورنمنٹ پارٹنرشپ میں اپنیی شمولیت کی نمائش کی۔ سیشلز نے اپنی سمندری معیشت كی گورننس ماڈل پر روشنی ڈالی، میانمار نے اپنے پائیدار ترقیاتی منصوبے پر اور ملائیشیا نے وژن 2020 اور قومی انقلاب آفرینی 2050 پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر اے پی سنگھ، کورس کوآرڈینیٹر اور ایسوسی ایٹ پروفیسر نے شرکاء کے سفر كا ذكر كیا اور بتایا كہ اور کورس میں توجہ كا رُخ كدھر تھا۔ اس پورے پروگرام کا ڈاکٹر اے پی سنگھ، کورس کوآرڈینیٹر اور ایسوسی ایٹ پروفیسر نے، ڈاکٹر مکیش بھنڈاری، ایسوسی ایٹ کورس کوآرڈینیٹر، جناب سنجے دت پنت، پروگرام اسسٹنٹ اور پوری نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس کی صلاحیت سازی ٹیم کے ساتھ نظم کیا۔
******
U.No:3230
ش ح۔ع س۔س ا
(Release ID: 2079360)
Visitor Counter : 20