صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

یو وِن پورٹل سے متعلق تازہ ترین معلومات


یو- وِن پورٹل پر 7.43 کروڑ استفادہ کنندگان کا اندراج کیا گیا، 1.26 کروڑ ٹیکہ کاری سیشن منعقد کیے گئے اور 27.77 کروڑ ویکسین کی خوراکیں دی گئیں

یو-وِن ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر شہریوں اور ٹیکہ کاروں دونوں کے لیے استعمال میں آسانی اور رسائی کے لیے ایک موبائل ایپلی کیشن بھی دستیاب ہے

یو-وِن پلیٹ فارم پر، رجسٹریشن کی تصدیق، لگائی گئی ویکسین کی خوراکوں کی معلومات اور آنے والی خوراکوں کی یاد دہانی کے لیے خودکار ایس ایم ایس الرٹ کی سہولت موجود ہے

یو-وِن کا آف لائن موڈ صحت کے کارکنوں کو بغیر انٹرنیٹ کنکٹیوٹی والے علاقوں میں ویکسی نیشن کی خدمات کو ریکارڈ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے

Posted On: 29 NOV 2024 3:59PM by PIB Delhi

یو-وِن یونیورسل امیونائزیشن پروگرام (یو آئی پی) کے تحت فراہم کی جانے والی تمام ٹیکہ کاری خدمات کی ڈیجیٹل کاری کا ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے، تاکہ حاملہ خواتین اور بچوں (پیدائش سے لے کر 16 سال تک) کو  ویکسین کے ذریعے روک تھام کی جانے والی 12 بیماریوں کے خلاف زندگی بچانے والی بروقت ٹیکہ کاری کو یقینی بنایا جا سکے۔ یو آئی پی کا سالانہ ہدف تقریباً 2.9 کروڑ حاملہ خواتین اور 2.6 کروڑ شیرخوار (0-1 سال) بچوں کا احاطہ کرنا ہے۔ یو- وِن کا ملک گیر احاطہ مکمل ہو چکا ہے۔ اس پروگرام کی اہم خصوصیات میں ’کسی بھی وقت رسائی‘ اور ’کہیں بھی‘ ٹیکہ کاری خدمات، آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹ (آبھا) اور چائلڈ آبھا کی تخلیق، سٹیزن ماڈیول، خودکار ایس ایم ایس الرٹس، کیو آر پر مبنی ای ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ اور ٹیکہ کاروں کے ڈیٹا انٹری کے لیے آف لائن موڈ شامل ہیں۔

یو- وِن کا ابتدائی پائلٹ 35 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 63 اضلاع میں کیا گیا تھا جس کے بعد اسے ملک گیر سطح پر شروع کیا گیا تھا۔  25 نومبر 2024 تک، 7.43 کروڑ استفادہ کنندگان کو رجسٹر کیا گیا ہے، 1.26 کروڑ ٹیکہ کاری سیشن منعقد کیے گئے ہیں اور یو- وِن پر 27.77 کروڑ ویکسین کی دی گئی خوراکیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ پلیٹ فارم کے روزمرہ استعمال میں اضافے نے شہریوں اور صف اوّل کے کارکنوں، دونوں میں حفاظتی ٹیکوں کی خدمات کے بارے میں بیداری اور فوری رسائی فراہم کی ہے۔

یو- وِن پر رجسٹرڈ مستفید ہونے والوں کی ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقہ - وار تعداد اور شروع سے لے کر اب تک درج کی گئی ویکسین کی کُل خوراکیں ضمیمہ میں منسلک ہیں۔

یو- وِن ڈیجیٹل پلیٹ فارم میں شہریوں اور ٹیکہ کاروں دونوں کے لیے استعمال میں آسانی اور رسائی کے لیے ایک موبائل ایپلی کیشن بھی موجود ہے۔ یہ موبائل ایپلی کیشن ایک بٹن کے کلک پر گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔ حکومت ہند نے عوامی بیداری پیدا کرنے اور ٹیکہ کاری تک شہریوں کی رسائی کو آسان بنانے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے ہیں۔

یو- وِن کے بارے میں بیداری کو فروغ دینے کے لیے سوشل میڈیا کی ایک وسیع مہم وزارت کے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر سوشل میڈیا ہینڈلز کے ذریعے کی جاتی ہے۔

اکثر پوچھے جانے والے سوالات  (ایف اے کیوز) یو- وِن ویب سائٹ پر 11 بھارتی زبانوں میں دستیاب ہیں تاکہ شہریوں اور صف اوّل کے کارکنوں دونوں کو یو- وِن کی اہم خصوصیات اور استعمال جیسے رجسٹریشن، اپوائنٹمنٹ بکنگ، قومی امیونائزیشن شیڈول وغیرہ کے بارے میں رہنمائی کی جاسکے۔

یو- وِن پلیٹ فارم رجسٹریشن کی تصدیق، دی گئی ویکسین کی خوراکوں کی معلومات اور آنے والے خوراکوں کی مقررہ تاریخ سے تین دن پیشگی یاددہانی،  کے لیے خودکار ایس ایم ایس الرٹس بھیجتا ہے۔

یو- وِن کا آف لائن موڈ صحت کے کارکنوں کو انٹرنیٹ کنکٹیوٹی کے بغیر علاقوں میں ٹیکہ کاری  کی خدمات کو ریکارڈ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ ایک وسیع ملک گیر سوشل میڈیا مہم کے ذریعے عام لوگوں خصوصاً حاملہ خواتین میں بیداری پیدا کی جاتی ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ انوپریا پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ انکشاف کیا۔

 

ضمیمہ

یو- وِن پر رجسٹریشن اور کوریج کی ریاست وار تفصیلات

(25 نومبر 2024 تک )

نمبر شمار

ریاست

کل اندراج شدہ مستفیدین

دی گئیں  کل خوراکیں

1

جزائر انڈمان و نیکوبار

15,219

65,978

2

آندھرا پردیش

21,01,105

45,44,821

3

اروناچل پردیش

67,307

2,92,790

4

آسام

19,19,866

72,94,330

5

بہار

1,51,07,436

6,71,69,747

6

چنڈی گڑھ

53,840

1,87,495

7

چھتیس گڑھ

15,14,999

55,63,865

8

دہلی

18,05,642

62,44,294

9

گوا

1,23,776

4,69,388

10

گجرات

4,08,723

17,27,257

11

ہریانہ

24,85,151

1,01,73,612

12

ہماچل پردیش

8,59,854

27,44,702

13

جموں و کشمیر

12,61,326

46,86,498

14

جھارکھنڈ

13,03,057

46,65,153

15

کرناٹک

42,07,225

1,74,07,291

16

کیرالہ

18,76,682

70,09,984

17

لداخ

26,769

1,17,434

18

لکشدیپ

6,821

33,266

19

مدھیہ پردیش

88,43,042

2,22,48,513

20

مہاراشٹر

51,11,333

1,58,23,185

21

منی پور

51,724

2,06,709

22

میگھالیہ

2,19,913

9,19,770

23

میزورم

80,933

3,84,937

24

ناگالینڈ

80,995

3,59,435

25

اوڈیشہ

25,88,824

1,23,47,456

26

پڈوچیری

76,663

2,91,471

27

پنجاب

11,55,002

46,47,294

28

راجستھان

24,38,389

77,16,890

29

سکم

36,608

1,72,383

30

تمل ناڈو

15,59,860

28,05,744

31

تلنگانہ

18,32,035

77,11,119

32

دادر و نگر حویلی اور دمن و دیو

51,100

1,56,464

33

تری پورہ

2,91,778

14,34,856

34

اتر پردیش

1,62,02,760

5,90,78,156

35

اتراکھنڈ

7,38,160

31,01,943

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ش ب ۔ م ر

Urdu No. 3199

                          


(Release ID: 2079088) Visitor Counter : 5


Read this release in: Manipuri , English , Hindi , Tamil