نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
راجیہ سبھا کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ رول 267 کو رکاوٹ ڈالنے کے طریقہ کار کے طور پر ہتھیار بنایا جا رہا ہے
راجیہ سبھا کے چیئرمین نےایوان کے معمول کے کام کاج میں خلل پڑنے پرانتہائی ناراضگی اور درد کا اظہار کیا
Posted On:
29 NOV 2024 1:45PM by PIB Delhi
آج راجیہ سبھا میں خلل اندازی کے درمیان چیئرمین جناب جگدیپ دھنکھڑ نے کہا، معزز اراکین، یہ مسائل ہفتے کے دوران بار بار اٹھائے گئے ہیں جس کا نتیجہ یہ ہے کہ ہمارے 3 کاروباری ایام پہلے ہی ضائع ہو چکے ہیں۔جبکہ ان قیمتی ایام کوہمیں عوامی مقصد کے لیے استعمال کرنا چاہئے تھا۔ ہمارے طرز عمل سے ہمارے حلف کی توثیق ہونی چاہیے کہ ہم توقع کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں۔
وقت رائیگاں جانے،مواقع ضائع ہونے اوروقفہ سوالات نہ ہونے سے موقع کے ضائع ہونےکے سبب وسیع پیمانے پر لوگوں کو بڑا جھٹکالگا ہے۔
معزز ممبران،اب مجھے پتہ چلتا ہے اور میں آپ سے اس بات پرسنجیدہ غور و فکر کرنے کی اپیل کرتا ہوں،کہ رول267 کو ہمارے معمول کے کام کاج میں خلل ڈالنے اورانتشار پھیلانے کے طریقہ کار کے طور پر ہتھیار بنایا جا رہا ہے۔یہاں بہت سے سینئراراکین موجود ہیں۔ اس طرز عمل کی ستائش نہیں کی جا سکتی ہے۔
میں اس بات پر اپنی انتہائی تکلیف، اور اپنے گہرے درد کا اظہار کرتا ہوں، ہم بہت بری نظیر بنا رہے ہیں۔ ہم اس ملک کے لوگوں کااحترام پامال کررہے ہیں۔ ہم ملک کے عوام الناس کی توقعات پر پورا نہیں اتر رہے ہیں۔
ہمارے افعال عوام پر مرکوز نہیں ہیں۔ وہ سراسر عوامی بیزاری کاباعث ہیں، ہم عوامی معنویت کھوتےجا رہے ہیں، لوگ ہمارا مذاق اڑا رہے ہیں، ہم معنوی طورپر ہنسی کاسامان بن چکے ہیں۔
میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ برائے کرم ایوان کے اداب کو ملحوظ رکھیں۔
********
(ش ح ۔ م ش ع ۔ م ا)
UNO -3182
(Release ID: 2079007)
Visitor Counter : 11