قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ آر سی نے میڈیا رپورٹ کا ازخود نوٹس لیا جس میں حیدرآباد،تلنگانہ کے رائدورگم علاقے میں ایک شخص کے ذریعہ جنسی ہراسانی کا الزام لگاتے ہوئے خاتون کی خود کشی کی اطلاع دی گئی ہے


اڈیشہ سے تعلق رکھنے والی متاثرہ کو مبینہ طور پر اس کے شوہر کے ساتھ ایک سمجھوتے کے تحت سروگیسی کے لیے دلالوں کے ذریعے شہر لایا گیا تھا

کمیشن نے چیف سکریٹری اور ڈائرکٹر جنرل آف پولیس تلنگانہ کو نوٹس جاری کرکے دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے

اس رپورٹ میں ایف آئی آر پرکارروائی کی حالت اور ریاست میں سروگیسی کے نام پر خواتین کو ہراساں کرنے کی شکایات کے بارے میں اطلاعات شامل کرنے کو کہاگیا ہے

Posted On: 29 NOV 2024 1:18PM by PIB Delhi

قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے 27 نومبر 2024 کو تلنگانہ میں حیدرآباد کے رائدرگام علاقے میں ایک شخص کی طرف سے جنسی طور پر ہراساں کئے جانے کا الزام لگا کر خودکشی کرنے والی خاتون سے متعلق ایک میڈیا رپورٹ کا از خود نوٹس لیا ہے۔ متاثرہ خاتون کا تعلق اڈیشہ سے ہے۔ اس کودلالوں کے ذریعہ اپنے شوہر کے ساتھ طے پانے والےل10 لاکھ روپے کے سودے کے تحت سروگیسی کے لیےشہرمیں لایا گیاتھا،مگر  اسے شہر میں اپنے شوہر سے الگ دوسری فلیٹ میں رہنے کے لیے مجبورکیا گیا۔

کمیشن نے کہا ہے کہ میڈیا رپورٹ کے مشمولات اگر درست ہیں تواس سے متاثرہ خاتون کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سنگین مسئلہ سامنے آتا ہے۔ کمیشن نے تلنگانہ کے چیف سکریٹری اور ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کو نوٹس جاری کرکے اس معاملے میں درج ایف آئی آرپرکارروائی کی حیثیت سمیت تفصیلی رپورٹ دو ہفتوں کے اندر طلب کی ہے۔ کمیشن پولیس حکام سے یہ بھی جاننا چاہے گا کہ کیا ریاست میں سروگیسی کے نام پر خواتین کو ہراساں کیے جانے کے سلسلے میں لوگوں کی طرف سے کوئی شکایت کی گئی ہے۔

اخبارات میں 28 نومبر 2024 کوشائع ہونے والی میڈیا رپورٹ کے مطابق اڈیشہ سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ متاثرہ خاتون نے مبینہ طور پر ایک شخص کے جنسی ہراسانی سے بچنے کے لیے خودکشی کر لی تھی۔ متاثرہ کا شوہراپنے چار سالہ بیٹے کے ساتھ ایک دوسری رہائشی سہولت میں قریب ہی رہتا تھا۔

اطلاعات کے مطابق خاتون نے 26 نومبر 2024 کو اپنے شوہر کو فون پر کہا کہ وہ وہاں نہیں رہنا چاہتی ہے اوروہ اپنی جان دے  دےگی کیونکہ یہ شخص اسے جنسی طور پر ہراساں کر رہا ہے۔

********

(ش ح ۔ م ش ع ۔  م  ا)

UNO -3181


(Release ID: 2079001) Visitor Counter : 10


Read this release in: English , Hindi , Bengali-TR , Tamil