نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ  30 نومبر 2024 کو، ڈوئی مکھ اور ایٹا نگر (اروناچل پردیش) کا دورہ کریں گے


نائب صدر جمہوریہ، راجیو گاندھی یونیورسٹی رونوہلز کے 22ویں تقسیم اسناد کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے

نائب صدر جمہوریہ اروناچل پردیش قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کریں گے

Posted On: 29 NOV 2024 2:16PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ ہند، جناب جگدیپ دھنکھڑ، 30 نومبر 2024 کو، اروناچل پردیش کے ڈوئی مکھ اور ایٹا نگر کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

اپنے دورے کے دوران نائب صدر جمہوریہ، ڈوئی مکھ میں واقع راجیو گاندھی یونیورسٹی، رونو ہلز کے 22ویں تقسیم اسناد کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

نائب صدر جمہوریہ اپنے دورے کے دوران ایٹا نگر میں اروناچل پردیش قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ش ب ۔ م ر

Urdu No. 3185

                          


(Release ID: 2078997) Visitor Counter : 9