محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

چائلڈ لیبر ٹریکنگ سسٹم

Posted On: 28 NOV 2024 5:01PM by PIB Delhi

لیبر اور روزگار کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ  شوبھا کراندلاجے نے آج راجیہ سبھا میں یہ معلومات دی کہ چائلڈ اینڈ ایڈولیسنٹ لیبر (پرہیبیشن اینڈ ریگولیشن) ایکٹ، 1986 کی دفعات کے موثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے، حکومت کی طرف سے ایک آن لائن پورٹل، یعنی ’پلیٹ فارم فار ایفیکٹیو انفورسمنٹ فار نو چائلڈ لیبر (پی ای این سی آئی ایل)‘ تیار کیا گیا ہے۔ پورٹل کے پانچ اجزاء ہیں، یعنی مرکزی حکومت، ریاستی حکومت، ڈسٹرکٹ پروجیکٹ سوسائٹیز، چائلڈ ٹریکنگ سسٹم اور کمپلینٹ  کارنر۔

ایکٹ کی دفعات پر سختی سے عمل آوری کو یقینی بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسرز (ڈی این او ز) کا تقرر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ، وزارت نے مائیگرنٹ، لڑکیوں اور ایس سی /ایس ٹی بچوں سمیت چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے متعلقہ ریاستی حکومتوں کے ذریعے اٹھائے جانے والے ایکشن پوائنٹس کی گنتی کے لیے ماڈل اسٹیٹ ایکشن پلان (ایس اے پی ) بھی تیار کیا ہے۔

**********

ش ح۔م ا۔ ع ر

U NO: 3138


(Release ID: 2078644) Visitor Counter : 8


Read this release in: English , Tamil