خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز کو مالی امداد
Posted On:
28 NOV 2024 1:49PM by PIB Delhi
ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کی وزارت (ایم او پی ایف آئی) ایک مرکزکے ذریعہ پیش کردہ اسکیم‘‘پردھان منتری فارملائزیشن آف مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز (پی ایم ایف ایم ای) اسکیم’’کو نافذ کر رہی ہے تاکہ ملک میں مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز کے اپ گریڈیشن کے لیے مالی، تکنیکی اور کاروباری مدد فراہم کی جا سکے۔ یہ اسکیم21-2020سے 26-2025تک پانچ سال کی مدت کے لیے نافذ العمل ہے جس کا بجٹ 10,000 کروڑ روپے رکھا گیا ہے۔اس اسکیم کا مقصد غیر منظم شعبہ میں موجودہ انفرادی مائیکرو انٹرپرائزز کی مسابقت کو بڑھانا اور اس شعبے کو رسمی شکل دینا ہے۔ یہ اسکیم بنیادی طور پر ایک ضلع ایک پروڈکٹ‘‘ (او ڈی اوپی) کے طریقہ کار کو اپناتی ہے تاکہ ان پٹ کی خریداری، مشترکہ خدمات کے حصول اور مصنوعات کی مارکیٹنگ کے حوالے سے بڑے پیمانے پر فائدہ اٹھایا جا سکے۔یہ اسکیم ویلیو چین کی ترقی اور معاون بنیادی ڈھانچے کی ہم آہنگی کے لیے ایک فریم ورک فراہم کرتی ہے۔اوڈی او پی کا انتخاب ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے زرعی پیداوار، خام مال کی دستیابی اور مصنوعات کی حساسیت وغیرہ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے تحت او ڈی او پی کو فروغ دینے کے لیے ممکنہ کاروباری افراد کو دی جانے والی مالی امداد کی تفصیلات ضمیمہ میں درج ہیں۔
ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کی وزارت (ایم او پی ایف آئی) مختلف اداروں، جامعات، عوامی مالی اعانت سے چلنے والے اداروں اور عوامی و نجی شعبے میں تسلیم شدہ تحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی) کی لیبارٹریوں کو مالی امداد فراہم کرتی ہے۔ یہ امداد بطور گرانٹ دی جاتی ہے تاکہ خوراک کی ڈبہ بندی کے شعبے میں مانگ پر مبنی تحقیق و ترقی کے کام کو فروغ دیا جا سکے ۔ اس میں مصنوعات اور عمل کی ترقی، آلات کے ڈیزائن اور تیاری، بہتر ذخیرہ کاری، شیلف لائف میں بہتری اور پیکجنگ جیسے شعبے شامل ہیں۔
اس اسکیم کے تحت، پرائیویٹ تنظیموں، جامعات، اداروں، تحقیق و ترقی ( آر اینڈ ڈی)کی لیبارٹریوں اور کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر) کے تسلیم شدہ نجی شعبے کے آر اینڈ ڈی یونٹس کو گرانٹ کے طور پر مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ عام علاقوں میں آلات کی لاگت کا 50فیصد اور دشوار گزار علاقوں میں 70فیصد مالی امداد دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ مختلف جامعات، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی ایس) مرکزی/ریاستی سرکاری اداروں اور حکومت کے مالی اعانت یافتہ اداروں کو خوراک کی ڈبہ بندی کے شعبے میں طلب پر مبنی تحقیق و ترقی کے کام کو فروغ دینے کے لیے مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔یہ امداد مصنوعات اور عمل کی ترقی، آلات کے ڈیزائن اور تیاری، بہتر ذخیرہ کاری، شیلف لائف میں بہتری، اور پیکجنگ جیسے کاموں کے لیے دی جاتی ہے۔ سرکاری اداروں/تنظیموں کے آر اینڈ ڈی منصوبے آلات، مواد کی لاگت اور تحقیقاتی رفقاء (ریسرچ فیلوز) سے متعلق اخراجات کے لیے 100فیصد مالی امداد کے اہل ہیں۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ ٹیکنالوجی، انٹرپرینیورشپ اینڈ مینجمنٹ (این آئی ایف ٹی ای ایم) ، کنڈلی، سونی پت، ہریانہ کے ذریعے ایک آر اینڈ ڈی پورٹل تیار کیا گیا ہے تاکہ ایم او پی ایف آئی اسکیم کے تحت تحقیق و ترقی کے کام، ان کے نتائج، تیار کردہ ٹیکنالوجیز وغیرہ سے متعلق معلومات فراہم کی جا سکیں۔ یہ پورٹل خوراک کی ڈبہ بندی کے شعبے میں دیگر وزارتوں/اداروں کے تحقیق و ترقی کے کام کا ذخیرہ(ریپوزیٹری)بھی ہوگا۔
یہ معلومات ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب چراغ پاسوان نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
ضمیمہ
پردھان منتری فارملائزیشن آف مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز(پی ایم ایف ایم ای) اسکیم کے تحت کاروباری اداروں کو پیش کردہ مالی امداد کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
(i) انفرادی / گروپ کیٹیگری مائیکرو انٹرپرائزز کو سپورٹ: اہل پروجیکٹ لاگت کے35 فیصد کی شرح سے کریڈٹ سے منسلک کیپٹل سبسڈی سے ، زیادہ سے زیادہ حد 10 لاکھ روپے فی یونٹ؛
(ii) سیڈ کیپیٹل کے لیے خود امدادی گروپوں کو سپورٹ: فوڈ پروسیسنگ کے کام میں مصروف عمل خود امدادی گروپ کو ورکنگ کیپیٹل اور چھوٹے موٹے اوزاروں کی خرید کیلئے فی رکن 40,000ہزار روپے کی شرح سے سیڈ کیپیٹل، جس کی زیادہ سے زیادہ حد فی ایس ایچ جی فیڈریشن 4 لاکھ روپے ہے۔
(iii) کامن انفرااسٹرکچر کے لیے سپورٹ:35 فیصد کی شرح سے کریڈٹ سے منسلک کیپٹل سبسڈی،جس کی زیادہ سے زیادہ روپ حد تین کروڑ روپے ہے۔ اس کا مقصد مشترکہ انفراسٹرکچر کے قیام کے لیے ای پی اوز، ایس ایچ جیز، کوآپریٹیو اور کسی بھی سرکاری ایجنسی کی مشترکہ بنیادی ڈھانچہ کے قیام کے لیے مدد دینا ہے۔ کامن انفراسٹرکچر دیگر یونٹوں اور عوام کے لیے بھی دستیاب ہو گا تاکہ وہ صلاحیت کے قابل ذکر حصے کے لیے خدمات حاصل کر سکیں۔
(iv) برانڈنگ اور مارکیٹنگ سپورٹ: ایف پی اوز/ایس ایچ جیزکوآپریٹیوگروپوں یا مائکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز کے ایس پی وی کو برانڈنگ اور مارکیٹنگ کے لیے 50 فیصد تک گرانٹ دینا۔
(v) صلاحیت سازی: اس اسکیم میں انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ اسکلنگ (ای ڈی پی+) کی تربیت کا تصور کیا گیا ہے: فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری اور مصنوعات کی مخصوص مہارت کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے پروگرام میں ترمیم کی گئی ہے۔
************
UR-3103
(ش ح۔ م م ۔ ص ج)
(Release ID: 2078426)
Visitor Counter : 5