صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آئی آئی ٹی ایف 2024 میں وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی ’ون ہیلتھ‘ پویلین کو’خصوصی توصیفی تمغہ‘ ملا

Posted On: 27 NOV 2024 6:40PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ذریعے ’ون ہیلتھ‘ کے عنوان سے بنائی گئی ہیلتھ پویلین کو آج بھارت منڈپم میں منعقدہ 43 ویں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ میلے (آئی آئی ٹی ایف) میں خصوصی توصیفی تمغہ سے نوازا گیا۔

یہ اعزاز پویلین کے اختراعی ڈیزائن اور ہندوستان کے شعبہ صحت کی حصولیابیوں اور اقدامات کی متاثر کن پیش کش کے لیے دیا گیا ہے ۔ اس سال کی پویلین ’ون ہیلتھ‘ اپروچ پر مرکوز تھی ، جو انسان ، جانور ، پودے اور ماحولیاتی نظام کی صحت کے باہمی انحصار پر زور دینے والا جامع فریم ورک ہے۔ان اہم روابط کو تسلیم کرتے ہوئے ’ون ہیلتھ‘ کی پہل اجتماعی فلاح و بہبود کو فروغ دے کر صحت اور ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تمام شعبوں ، موضوعات  اور فریقوں کے مابین تال میل کو بڑھاوا دیتی ہے ۔

پویلین میں 39 منفرد اور معلوماتی اسٹال قائم کئے گئے تھے جن سے  صحت کی نگہداشت کے شعبے  میں وزارت کی اہم حصولیابیوں کی نمائش ہوتی ہے۔ 14 دنوں کے دوران ، پویلین ایک سیرابی تجربے کے طور پر کام آئی ، جس سے ’ون ہیلتھ‘ کے نقطہ نظر اور انسدادی ، تشہیری ،معالجاتی اور بازآبادکاری  سے متعلق  صحت کی نگہداشت پر اس کی توجہ کے سلسلے میں آگہی پیدا ہوئی ۔ میلے میں آنے والے لوگوں  کو زندگی سے متعلق صحت کے اقدامات سے لے کر متعدی اور غیر متعدی امراض  سے نمٹنے کے نئے حل تک مختلف پروگراموں کے بارے میں جاننے کا موقع ملا ۔ پویلین میں ، تمام لوگوں کے لیے صحت کی نگہداشت کو قابل رسائی بنانے کے واسطے مفت کونسلنگ ، تشخیص اور مشاورت بھی فراہم کی گئی۔

یہ اعزاز انسانی ، حیوانی اور ماحولیاتی صحت کے تحفظ کے لیے باہمی تال میل کی ترغیب دیتے ہوئے جامع و مانع صحت کے نظام کو فروغ دینے کے تئیں وزارت کی لگن کی عکاسی کرتا ہے ۔

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت ہندوستان کے صحت کی نگہداشت کے اہداف کو آگے بڑھانے اور سب کے لیے صحت مند زندگی کو یقینی بنانے کے واسطے ’ون ہیلتھ‘ کے نقطہ نظر کے بارے میں آگہی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے ۔

 

-----------------------

ش ح۔م ش ع۔ ع ن

U NO: 3094


(Release ID: 2078313) Visitor Counter : 14


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil