وزارت اطلاعات ونشریات
’تال‘ کے 25 سال:جادو، یادداشت اور پرانی یادیں‘- 55ویں آئی ایف ایف آئی(اِفّی) میں سبھاش گھئی کی ’تال‘ کی خصوصی اسکریننگ
’’ان دنوں بڑے اسٹوڈیوز کے دباؤ کی وجہ سے سنیما بے جان ہورہا ہے۔‘‘- فلمساز سبھاش گھئی
آج،افّی 2024 میں’تال‘ کی 25ویں سالگرہ منائی گئی، فلم کی خصوصی اسکریننگ کے بعد ’تال‘ کی ٹیم بشمول ہدایت کار سبھاش گھئی، گلوکارہ کویتا کرشنامورتی، اور اداکار جیویدھا شرما نے ایک پریس کانفرنس کی۔
جناب گھئی نے اپنے ابتدائی کلمات میں کہا کہ آج تک فلم کی زبردست مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ایسے کم ہی لوگ ملتے ہیں جس نے یہ فلم نہ دیکھی ہو۔
’’کچھ فلموں کی زندگی لمبی ہوتی ہے اور وہ سامعین کے ساتھ زندہ رہتی ہیں۔ جب آپ اداس محسوس کر رہے ہوں تو آپ تال جیسی فلم دیکھنا چاہیں گے”، فلم کے مرکزی اداکار انل کپور نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا۔
’’سبھاش گھئی اس صنعت کے ماسٹر شو مین ہیں جنہوں نے بہت سی شاندار تخلیقات کی ہیں۔ ہم سب کو بڑی اسکرین کے بارے میں گھئی کا نظریہ سمجھنے کے لیے تال دیکھنا چاہیے،‘‘اس فلم میں کام کرچکے سوربھ شکلا نے ویڈیو پیغام میں یہ بات کہی ۔
’تال‘ پہلی ہندوستانی فلم تھی جس نے ورائٹی کی ٹاپ 20 باکس آفس کی فہرست میں جگہ بنائی۔ سباش گھئی نے یہ بتاتے ہوئے کہ کس طرح انہوں نے اے آر رحمان کو اس فلم کے لیے موسیقی ترتیب دینے کے لیے راضی کیا، میں نے رحمان سے کہا تھا کہ ’’میں یہ میوزیکل فلم بنانا چاہتا ہوں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ میری فلم کے ہیرو ہیں اور میں اس کا ہدایت کار ہوں!
سبھاش گھئی نے فلم کے بارے میں اپنے نظریے کے بارے میں مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ لڑکی کا مرکزی کردار فلم کے اختتام تک ارتقاء کے 7 مراحل سے گزرتا ہے، جو اس فلم سے وابستہ 7 ’سُر‘(میوزیکل نوٹ) کی علامت ہے۔
گھئی نے مزید کہا کہ فلم میں اکشے کھنہ کی طرف سے پیش کردہ محبت کی پاکیزگی اور انل کپور کی نمائندگی کرنے والی مادی دنیا کے درمیان جدوجہد کی منظر کشی کی گئی ہے۔
اس فلم میں موسیقی، کمپوزیشن، اداکاری، ملبوسات سب ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگ تھے کیونکہ مجھ پر ان دنوں فلموں کو فنانس کرنے والے کسی بڑے اسٹوڈیوز کا دباؤ نہیں تھا، نہ ہی میں باکس آفس کے اعداد و شمار کے پیچھے بھاگ رہا تھا۔ جب کوئی ہدایت کار فلم کے مالی معاملات کے بارے میں حد سے زیادہ پریشان ہوتا ہے تو یہ یقینی طور پر ہدایت کاری کے کام پر اس کی توجہ مرکوز کرے گا”، گھئی نے افسوس کے ساتھ ان خیالات کا اظہار کیا۔
سبھاش گھئی نے فلم کے بننے کے دوران فنکاروں کی لگن کی وضاحت کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اپنے گلوکاری کو فلم کے مطابق بلندی تک پہنچانے کے لئے کویتا کرشن مورتی نے کئی گھنٹوں تک ریاض کیا۔
نامور گلوکارہ کویتا کرشنامورتی نے ’تال‘ کے لیے پیش کیے گئے سپر ہٹ گانوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ’’میں نے اس طرح گانے کی کوشش کی جو نہ صرف ہندوستانی سامعین بلکہ پوری دنیا کے سامعین کو پسند آئے۔‘‘
آخر میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس فلم میں ایلا کا کردار نبھانے والی اداکارہ جیویدھا شرما نے کہا کہ ’’میں انڈسٹری میں نیا تھا، اور تال انڈسٹری کے بہترین لوگوں سے ہنر سیکھنے کا ایک بہترین موقع بن گیا تھا‘‘ ۔ جیویدھا شرما نے اس فلم میں ایلا (ایشوریا رائے کی طرف سے ادا کردہ مرکزی اداکار کی بہنوں میں سے ایک) کا کردار ادا کیا تھا۔
پریس کانفرنس کے لئے یہاں کلک کریں:
***
ش ح۔ع و ۔ع د۔
Urdu No. 3090
(Release ID: 2078280)
Visitor Counter : 42