وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner
0 9

افی فلمیں، 'فار رانا' اور 'دی نیو ایئر دیٹ نیور کیم' خود کی دریافت اور قربانی اور جبر و استبداد کے ہولناک سائے کو بیان کرتی ہیں


ہندوستانی ناظرین سینما کی بہت قدر کرتے ہیں، اور اس کے ساتھ جوش و خروش سے جڑے ہیں: ڈائریکٹر ایمان یزدی

’فاررانا ‘ متوسط ​​طبقے کی زندگیوں کی جدوجہد اور کمزوریوں کو تلاش کرتا ہے: ڈائریکٹر ایمان یزدی

’دی نیو ایئر دیٹ نیور کیم ‘ایک ڈارک کامیڈی ہے جس میں سمفونک نقطہ نظر ہے: ڈائریکٹر بوگدان موریسانو

پچپن ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا(افی ) نے دو سنیما کےشاہنکا کی رونمائی کی: ایرانی شاہکار '’فار رانا‘، جو باوقار 'آئی سی ایف ٹی یونیسکو گاندھی میڈل  کے لیے کوشاں ہے، اور رومانیہ کی فلم ’دی نیو ایئر دیٹ نیور کیم‘ معزز 'بین الاقوامی مقابلہ زمرہمیںمقابلہ کر رہی ہے۔  بصیرت افروزہدایت کاروں اور پروڈیوسروں کے ذریعہ زندہ کی گئی، یہ فلمیں عام کہانی سنانے کے دائروں سے بہت آگے نکلتی ہیں، گہرے سفر کا آغاز کرتی ہیں جو خود کی دریافت، قربانی، اور جبر و استبداد کے خوفناک سائے کو تلاش کرتی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/27-7-1XJY4.jpg

میڈیا سے بات چیت کے دوران، ایمان یزدی، ڈائریکٹر '’فار رانا‘ نے بتایا کہ یہ فلم متوسط ​​طبقے پر جدوجہد، کمزوریوں اور سماجی اثرات کی نمائندگی کرتی ہے۔ جب ان سے افی  میں اپنے تجربے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے ذکر کیا کہ یہاں کے سامعین سنیما کی واقعی قدر کرتے ہیں، اس بات کو دیکھتے ہوئے کہ ہندوستان میں لوگ فلموں کے تئیں جوش اور تعلق محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ تھرلر سٹائل کا انتخاب باپ بیٹے کے رشتے کی تصویر کشی کے ذریعے کیا گیا، جس میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ کس طرح سماجی دباؤ اور حالات افراد کو مشکل فیصلے کرنے پر متاثر کرتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/27-7-26YKX.jpg

دریں اثنا، 'دی نیو ایئر دیٹ نیور کیم‘کے ڈائریکٹر بوگڈان موریسانو نے اپنی فلم کو رومانیہ کے انقلاب کے پس منظر میں بنائی گئی ایک المناک کامیڈی قرار دیا، جو اس وقت کے چند ٹیلی ویژن پر دکھائے جانے انقلابات میں سے ایک ہے۔ موریسانو نے ایک تاریخی ڈرامہ بناتے ہوئے چیلنجوں کا ذکر کیا جس میں اس موضوع پر وسیع تحقیق کرنے کی ضرورت بھی تھی اور یہ کہ وہ تاریخ کی ستم ظریفی سے متاثر ہوئے جس نے انہیں یہ فلم بنانے کی ترغیب دی۔ اپنے افی کے تجربے پر روشنی ڈالتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ سنیما ایک عالمگیر زبان پیش کرتا ہے، جس سے مختلف ممالک کے لوگوں کو ایک دوسرے سے جڑنے اور سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔

فلموں کے بارے میں:

فاررانا: عارف اپنی بیوی اور بیٹی، رانا کے ساتھ رہتا ہے، اور موٹر سائیکل ریمپ جمپ کا عالمی ریکارڈ توڑنے کا خواب دیکھتا ہے۔ تاہم، جیسے ہی وہ اس پر عزم  مقصد کے لیے تیاری کرتا ہے، وہ خاندانی واقعات میں پھنس جاتا ہے جو اسے ایک مشکل مخمصے کا سامنا کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔

دی نیوائیر دیٹ نیور کیم ‘ میںچاو سسکو کی آمریت کے تحت کئی دہائیوں کے وحشیانہ جبر کے بعد، رومانیہ انقلاب کے دہانے پر ہے۔ سڑکوں پر ہونے والے مظاہروں اور حکومت کا مذاق اڑانے والے طلباء کے فن کے درمیان، خاندان خفیہ طور پر ذاتی تنازعات اور ہمیشہ سے موجود خفیہ پولیس کے ساتھ جدوجہد کر رہے ہیں۔ ایک ہی دن میں، چھ بظاہر غیر متعلقہ زندگیاں آپس میں ملتی ہیں، جو تبدیلی کی امید پر قائم رہتے ہوئے خوف میں جینے کی مضحکہ خیزیوں کو ظاہر کرتی ہیں۔ جیسے جیسے تناؤ بڑھتا ہے، ایک اہم لمحہ انہیں متحد کرتا ہے، جس کے نتیجے میں چاو سسکو اور کمیونسٹ حکومت کا ڈرامائی زوال ہوتا ہے۔

* * *

(ش ح۔اص)

UR No 3084

iffi reel

(Release ID: 2078177) Visitor Counter : 6


Read this release in: Konkani , English , Marathi