وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner
0 9

ہندوستان كے بین الاقوامی فلمی میلے میں بین اقوامی كونسل برائے فلم، ٹیلی ویزن اور آڈیو ویزول كمیونیكیشن-یونیسكو گاندھی میڈل سے نوازے جانے والے ہم ایوارڈ یافتگان امن کےسفیر ہیں: 2017 كے گاندھی تمغہ یافتہ منوج موہن قدم


’’نوجوان فلم سازوں کی پروان چڑھانے کے لیے ہندوستان كے بین اقوامی فلمی میلے میں قابل ستائش اقدامات كئے گئے ہیں ہیں‘‘: منوج موہن قدم

گاندھیائی اصولوں کو ایک سنیما خراج تحسین، 10 فلمیں ہندوستان كے بین اقوامی فلمی میلے میں باوقار بین اقوامی كونسل براءے فلم، ٹیلی ویزن اور آڈیو ویزول كمیونیكیشن-یونیسكو گاندھی میڈل کے لیے مقابلہ کر رہی ہیں

سنیما کے ذریعے امن اور عدم تشدد کا جشن منانا: بین الاقوامی كونسل برائے فلم، ٹیلی ویزن اور آڈیو ویزول كمیونیكیشن-یونیسكو گاندھی میڈل گاندھی میڈل کل ہندوستان كے 55ویں  بین الاقوامی فلمی میلے میں پیش کیا جائے گا

بین الاقوامی كونسل برائے فلم، ٹیلی ویزن اور آڈیو ویزول كمیونیكیشن-یونیسكو گاندھی میڈل گاندھی میڈل جیوری كی ہندوستان كے بین الاقوامی فلمی میلے میں پریس سے ملاقات

سنیما کی عمدگی اور گاندھیائی اقدار کے احترام کی اپنی روایت کو جاری رکھتے ہوئے بین الاقوامی كونسل برائے فلم، ٹیلی ویزن اور آڈیو ویزول كمیونیكیشن-یونیسكو گاندھی میڈل ہندوستان كے 55وین بین اقوامی فلمی میلے  میں پیش کیا جائے گا۔امن، رواداری اور عدم تشدد کا جشن منانے والا یہ باوقار ایوارڈ یونیسکو اور بین الاقوامی کونسل برائے فلم، ٹیلی ویژن، اور آڈیو ویژول کمیونیکیشن  کے درمیان تعاون كا مظہرہے۔ جیوری اور بین الاقوامی كونسل برائے فلم، ٹیلی ویزن اور آڈیو ویزول كمیونیكیشن-یونیسكو گاندھی میڈل گاندھی میڈل کے نمائندوں نے آج گوا میں پریس سے خطاب کیا۔

2015 میں قائم کردہ بین اقوامی كونسل برائے فلم، ٹیلی ویزن اور آڈیو ویزول كمیونیكیشن-یونیسكو گاندھی میڈل مہاتما گاندھی کے اصولوں کی عکاسی کرنے والی فلموں کے لیے ایک باوقار اعزاز بن گیا ہے۔ اس سال، متنوع زبانوں، انواع اور ثقافتوں میں 10 شاندار فلموں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے جو امن، سماجی ہم آہنگی اور رواداری کے موضوعات کے ساتھ سامعین، خاص طور پر نوجوانوں کو متاثر کرنے اور مشغول کرنے کی صلاحیت كی حامل ہیں۔

انتخاب کے عمل کی نگرانی درج ذیل اراکین پر مشتمل جیوری کے ایک معزز پینل نے کی۔

  • ازابیل ڈینیل، ایف آئی پی آر ای ایس سی آئی- انٹرنیشنل فیڈریشن آف فلم کریٹکس کی اعزازی صدر،
  • سرج مشیل، سی آئی سی ٹی-آئی سی ایف ٹی کے نائب صدر،
  • ماریا کرسٹینا ایگلیسیاس، یونیسکو کے ثقافتی شعبے کے پروگرام کی سابق سربراہ،
  • ڈاکٹر احمد بیدجاوئی، الجزائر انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے آرٹسٹک ڈائریکٹر،
  • ایكسیوان ہُن، ڈائریکٹر پلیٹ فارم فار کریٹیویٹی اینڈ انوویشن، سی آئی سی ٹی-آئی سی ایف ٹی یوتھ برانچ۔

جیوری پینل نے فلموں کا ان کی اخلاقی گہرائی ، فنکارانہ مہارت اور بین ثقافتی مکالمے کو فروغ دینے کی صلاحیت کی بنیاد پر اندازہ لگایا ہے۔ فاتح کا اعلان کل میلے کی اختتامی تقریب میں کیا جائے گا۔

ایوارڈ کی اہمیت پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب پنکج سکسینہ، آرٹسٹک ڈائریکٹر، این ایف ڈی سی نے کہا كہ  یہ تمغہ ہندوستان كے بین الاقوامی فلمی میلے کی بنیادی اقدار کی نمائندگی کرتا ہے۔ آج کی دنیا میں بین ثقافتی مکالمے کی ضرورت سب سے زیادہ ہے۔ سنیما كے اندر تفہیم، رواداری اور محبت کی اقدار کو فروغ دیتے ہوئے متنوع ثقافتوں کو ایک ساتھ لانے کی صلاحیت ہے۔ اس لیے ہمیں اس شراکت داری کی 10ویں سالگرہ منانے پر فخر ہے۔

جیوری کے رکن ایكسیوان  ہُن نے 2015 سے اب تک ابھرتے ہوئے تعاون پر غور کیا اور كہا كہ  "ہر سال ہم ایسی فلموں کا انتخاب کرتے ہیں جو یونیسکو کے اصولوں اور گاندھی کے امن اور عدم تشدد کے جذبے سے ہم آہنگ ہوں۔ اس سال لائن اپ میں غیر معمولی فلمیں شامل ہیں جیسے کراسنگ، فار رانا، لیسن لرنڈ، میٹنگ وِتھ پول پاٹ  ، ساتو-اییئر آف دی ریبٹ، ٹرانسمازونیا، انسِنکیبل، آمر باس، جوئی پھول اور سری کانت۔ کہانی سنانے کا تنوع بہت متاثر کن رہا۔‘‘

انہوں نے سنیما کے ذریعے نوجوانوں کو سرگرم کرنے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور یونیسکو کے نوجوان فلم سازوں کو تربیتی ورکشاپس اور عالمی سطح پر اپنے کام کی نمائش کے مواقع کے ساتھ بااختیار بنانے کے وژن کا اشتراک کیا۔

شتیجاے ہورائزن كے لیے 2017 كے گاندھی تمغہ یافتہ جناب منوج موہن قدم نے زور دے كر كہا كہ  "نوجوان فلم سازوں کی پرورش کے لیے میلے میں قابلِ ستائش اقدامات كئے گئے ہیں۔ نوجوان فلم سازوں کو سماجی اقدار کی عکاسی کرنے والی  فلمیں بناتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔

ایک سوال کا جواب میں  جناب قدم نے یہ بھی کہا کہ جیسا کہ گاندھی تمغہ میں لکھا گیا ہے کہ "اندھیرے کے درمیان، روشنی غالب رہتی ہے"، متعلقہ  زمرے كی  تمام فلمیں امید، امن اور سماجی ہم آہنگی کی کرن کی عکاسی کرتی ہیں۔

ایكسیوان ہُن نے یہ بھی بتایا کہ یونیسكو کے ڈائریکٹر جنرل اوڈرے ازولے نے بھی امن اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے میں سنیما کے کردار کی حمایت کی ہے اور آءی سی ایف ٹی كی طرف سے کہانی سنانے کو فروغ دینے کے لیے کئی اقدامات کیے جا رہے ہیں جن سے آنے والے مستقبل میں عالمی ہم آہنگی کو تحریك ملے گی۔

آج کی دنیا میں مہاتما گاندھی کی لازوال میراث کا احترام کرتے ہوئے آئی سی ایف ٹی-یونیسكو گاندھی میڈل امن اور ہم آہنگی کے عمل انگیز کے طور پر سنیما کی طاقت سامنے لاتاہے۔

مزید پڑھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetailm.aspx?PRID=2072716&reg=1&lang=1

پریس کانفرنس یہاں دیکھیں:

******

U.No:3068

ش ح۔ع س۔س ا

iffi reel

(Release ID: 2078126) Visitor Counter : 9