وزارت اطلاعات ونشریات
ہندوستان کے 55ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں ‘مہاوتار نرسمہا’ کی نمائش: یہ فلم ہمت، استقامت اوریقین کی طاقتور کہانی ہے
‘‘میں ان کہانیوں کو افسانوں کے طور پر نہیں بلکہ ہماری اجتماعی تاریخ اور شعور کے ضمن میں محفوظ کرنا چاہتا تھا:’’ ڈائریکٹر اشون کمار
‘‘ہم نے یہ ثابت کر کے دکھایا ہے کہ ہندوستانی وی ایف ایکس اور اینیمیشن عالمی معیار کے ہو سکتے ہیں:’’ اشون کمار
اہم ترین انیمیشن فلموں میں سے ایک‘مہاوتار نرسمہا’ کی آج 55 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) میں عالمی نمائش ہوئی، جو ہندوستانی سنیما میں تاریخی سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ اشون کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ حیرت انگیز فلم بھگوان وشنو کے تیسرے اور چوتھے اوتار - وراہا اور نرسمہا کی کہانیوں کو یقین، ہمت اور استقامت کے دلکش بیانیہ کے ذریعے زندہ کرتی ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اشون کمار نے کہا، "یہ صرف اینی میشن فلم نہیں ہے؛ بلکہ یہ پیار کا درد اور ہمارے شاندار ثقافتی وراثت کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ وشنو پوران، نرسمہا پوران اور سریمد بھاگوت پوران سے متاثر ہوکر، ہم ایک ایسی کہانی پیش کرنے کے لیے اصل مراجع سے استفادہ کرنے میں درست رہے ہیں جوتمام نسلوں کے لیے معنویت رکھتی ہے ، میں ان کہانیوں کو افسانوں کے طور پر نہیں بلکہ ہماری اجتماعی تاریخ اور شعور کے ضمن میں محفوظ کرنا چاہتا تھا۔"
اس فلم میں دیو راجہ ہیرانیاکشیپو اور اس کے بیٹے پرہلاد کے درمیان جنگ کو دکھایا گیا ہے، جو بھگوان وشنو سے بدلہ لینا چاہتا ہے۔ مگر ان کے پختہ عقیدے کی وجہ سے، بھگوان کونرسمہا اوتارکی شکل میں نمودار ہونا پڑتا ہے ۔کہانی سے اپنے ذاتی تعلق کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ہدایت کار نے کہا، ‘‘میں نے اپنی زندگی کے تاریک ترین مرحلوں کے دوران ان کہانیوں سے حوصلہ پایا ہے۔ پرہلاد کےیقین اور ثابت قدمی نے مجھے یہ فلم بنانے کی ترغیب دی، مجھے امید ہے کہ یہ دوسروں کے لیے بھی امید کی کرن ثابت ہوگی۔’’
فلم 'مہاوتار نرسمہا' کا مقصد ہندوستانی اینی میشن کی راہ کو ہموار کرنا ہے، جس سے وہ سنیما ئی تجربہ فراہم ہوتا ہے جو ہر عمر کے گروپوں کے لیے پرکشش ہے۔ متحرک اینیمیشن اور باریک بینی سے فلم کو بنانے میں ساڑھے چار سال لگے ہیں۔ پروڈیوسر شلپا دھون نے کہا، "یہ پروجیکٹ ہماری وراثت کا جشن ہے۔ ہمارا مقصد اسے دنیا بھر کے گھروں تک پہنچانا ہے تاکہ ہندوستانی ثقافت کی بھرپورعکاسی ہوسکے ۔"
اس غالب تاثر کا ازالہ کرتے ہوئے کہ ہندوستان میں اینیمیشن بنیادی طور پر بچوں کے لیے ہوتی ہے، اشون کمار نے کہا، "ہم اس تاثر کو چیلنج کرنا چاہتے تھے اور سب کے لیے فلم بنانا چاہتے تھے۔ شروع میں کسی کو بھی ہمارے وژن پر یقین نہیں تھا،لیکن ہم نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ہندوستانی وی ایف ایکس اور اینیمیشن عالمی معیار کا ہو سکتا ہے۔"
'مہاوتار نرسمہا' وسیع تر وژن کی شروعات ہے۔ ہماری ٹیم نے ویڈیو گیمز، کامکس، ویب سیریز اور لائیو ایکشن فلموں سمیت متعدد پروجیکٹس کے ذریعے بھگوان وشنو کے تمام دس اوتاروں کو دریافت کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ڈائریکٹر اشون کمار نے کہا، "یہ صرف ایک فلم نہیں ہے، بلکہ یہ ایک میراث ہے،جس کی گونج تحقیق اور فن سے بہت گہرائی تک پہنچتی ہے اور ہم اپنی مستقبل کی کوششوں میں اس معیار کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔"
اشون کمار نے امید ظاہر کی کہ نوجوانوں کو یہ کہانی پسند آئے گی ۔ انہوں نے کہا، "سچائی اور حکومت ، ایمان اور شک کے درمیان جدوجہد کا سلسلہ لازوال ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ کہانی نوجوان سامعین کو اپنے چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد کرےگی۔"
قدیم صحیفوں کی حکمت کے ساتھ جدید قصہ نگاری کا امتزاج، 'مہاوتار نرسمہا' یقینی طور پر افسانوی کہانیوں کو پردے پر لانے کے طریقے کی از سر نو وضاحت کرے گا۔
*********************
UR-2971
(ش ح۔ م ش ع۔م ر)
(Release ID: 2077562)
Visitor Counter : 16